Nishist.com

Nishist.com بلوچستان سے متعلق خبروں،تجزیوں اور کالمز کے لیے لائک کریں "نشست" پیج

09/07/2025

دکی۔ یاروشہر ندی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،

دکی۔ پولیس ایریا یاروشہر ندی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کی مطابق تینوں لاشوں کو گولیان ماری گئی ہیں لاشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔

حب، زیشان ظہیر قتل کے خلاف بی وائی سی احتجاج پر پولیس کا حملہ، فائرنگ و گرفتاریاں زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلا...
05/07/2025

حب، زیشان ظہیر قتل کے خلاف بی وائی سی احتجاج پر پولیس کا حملہ، فائرنگ و گرفتاریاں

زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حب چوکی میں بی وائی سی کے احتجاج کو پولیس نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کھول دی۔
بی وائی سی لسبیلہ ریجن کے مطابق زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج حب چوکی میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔تنظیم کے مطابق مظاہرین کو زبردستی منتشر کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران پولیس سادہ لباس اہلکاروں اور انتظامیہ کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران پولیس نے لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اس واقعے کو ریاستی جبر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج اور اجتماع کا حق ہر شہری کا آئینی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحت تسلیم شدہ حق ہے جسے طاقت کے ذریعے دبانا قابلِ مذمت ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حب کے ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے علی حسن زہری کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسران حب کے علاقے میں جاری ریاستی مظالم کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔
تنظیم نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور بلوچ عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں اور حب میں جاری ریاستی جبر پر فوری توجہ دی جائے۔بیان کے آخر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن نے واضح کیا کہ وہ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور پُرامن جدوجہد کے ذریعے انصاف کے حصول کی کوشش جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ زیشان ظہیر کے قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت اس سے قبل بلوچستان کے علاقوں پنجگور، تربت، خاران و نوشکی میں مظاہرے کئے گئے جبکہ چاغی و گردونواح میں ہڑتال رہی۔حب احتجاج پر پولیس حملے سے قبل گذشتہ روز کراچی میں بی وائی سی احتجاج پر سندھ پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

ذیشان ظہیر بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، لواحقین اور آل پارٹیز کمیٹی کا مطالبہ
03/07/2025

ذیشان ظہیر بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، لواحقین اور آل پارٹیز کمیٹی کا مطالبہ

بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں کو بند کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زونکل 2 جولائی بر...
03/07/2025

بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں کو بند کرنا اب معمول بن چکا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون

کل 2 جولائی بروز بدھ، جامعہ بلوچستان کے بوائز ہاسٹل 16 بلاک کے سامنے دو طلباء تنظیموں کے کارکنان کے درمیان ایک معمولی سی لڑائی ہوئی۔ اس معمولی مسئلے کو جواز بنا کر ہاسٹل کے انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے بنا کسی آفیشل اعلانیہ کے زبردستی بوائز ہاسٹل کو رات کے 9 بجے مکمل طور پر خالی کروایا، جو کہ تعلیم و طلباء دشمن سازش ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں۔
ایک معمولی مسئلے کی وجہ سے بوائز ہاسٹل کو ایک ایسے وقت میں بند کرنا جب وہاں ایک ہفتے بعد طلباء کے فانل ٹرم کے امتحانات ہونے والے ہیں، باعث تشویش ہے۔ جس سے طلباء تشویش کا شکار ہوکر پریشان ہیں کہ ان کا قیمتی وقت ضائع ہوجائے گا۔
بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی پالیسی کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے تعلیم دشمن حربے آزمائے گئے ہیں جس کی واضح مثال بولان میڈیکل کالج ہے جسے اسی طرز عمل کے زریعے سات ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس سے متعدد طلباء کا وقت ضائع ہوا جو کہ ہمارے لئے نہایت ہی تشویشناک ہے۔
طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے نئے اور تعلیمی سہولتیں فرائم کیے جائیں نا کہ رات کی تاریکیوں میں ان کو در بہ در کرکے ان پر ذہنی دباؤ ڈال کر ان کے مستقبل سے کھیلا جائے۔ حکومتی و ضلعی انتظامیہ کا اب معمول بن چکا ہے کہ ہر چھوٹی و معمولی مسئلے کو جواز بنا کر طلباء پر تشدد کرکے ان پر طاقت کا استعمال کیا جاتاہے۔ جب طلباء و طالبات اپنے جمہوری حقوق کیلئے آواز بلند کریں تو ان پر تشدد کرکے ان کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ ہم بطور طلباء نمائندہ تنظیم اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعہ بلوچستان کے بوائز ہاسٹل کو فوری طور دوبارہ کھول دیا جائے تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے طلباء بنا کسی مشکلات کے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں.

24/06/2025

#کوئٹہ
سبزل روڈ نزد کلی شاھوزئی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

24/06/2025

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ کا اجلاس
۔
بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2025ء پر غور

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ کا ایک اہم اجلاس آج اسمبلی کے کمیٹی روم میں چیئرمین زمرک خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اصغر علی ترین، میر شعیب نوشیروانی، برکت علی رند، فضل قادر مندوخیل، محترمہ صفیہ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی جانب سے کمیٹی کو بھیجے گئے "بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2025ء" پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یہ بل کمیٹی کو مزید مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مکمل جائزے کے لیے ارسال کیا گیا تھا تاکہ اس کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران بل کی اہم شقوں اور دفعات کا مفصل جائزہ لیا گیا، اور کمیٹی اراکین نے اپنی آرا اور سفارشات پیش کیں۔

قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اراکین کی سفارشات کو شامل کرتے ہوئے مسودہ قانون کو آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

24/06/2025

#کوئٹہ
۔
گرینڈ الائنس کی کوریج کےدوران صحافیوں پر پولیس تشدد
۔
بی یوجے کی شدید مذمت ۔
۔
پولیس تشدد سے سنو ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت متعدد میڈیا ورکرز زخمی

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ( BuJ ) نے کوئٹہ میں گرینڈ الائنس کے احتجاج کی کوریج کے دوران صحافیوں پر پولیس تشدد اورانہیں زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گرینڈ الائنس کی کوریج کے دوران پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک کر ان پر لاٹھی چارج کیا جس سے سنو ٹی وی کے کیمرہ مین محمد یاسین بلوچ سمیت متعدد دیگر میڈیا ورکرززخمی ہوئے ۔ پولیس اہلکاروں نے سنو ٹی وی کے رپورٹر فضل تواب سمیت دیگر صحافیوں کو زودوکوب بھی کیا۔اور انہیں کوریج سے روک کر موبائل اور دیگر سامان چھیننے کی کوشش کی۔

صدر بی یوجے خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے صحافیوں پر تشدد کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کوئٹہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کرکے نہ صرف قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے بلکہ پولیس کا یہ رویہ آزاد صحافت کو دبانے کی ایک مذموم کوشش بھی ہے جسے کسی بھی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

بی یو جے رہنماوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام عوام کو باخبر رکھنا ہے، اور انہیں احتجاج، جلسوں اور مظاہروں کی رپورٹنگ سے روکنا یا ان پر تشدد کرنا کسی بھی جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔

بی یوجے نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا ہے .

24/06/2025

*مستونگ*

*نامعلوم مسلح افراد نے الحبیب بینک مستونگ کو لوٹ لیا*
ذرائع

24/06/2025

*کوئٹہ/ مسافر بس آتشزدگی*

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں اتشزدگی،ریسکیو ذرائع

کوئٹہ: آتشزدگی سے 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع

کوئٹہ: امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع

 #نوشکی ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی۔وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں
24/06/2025

#نوشکی
ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی۔

وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں

 #کوئٹہ سریاب روڈ پر بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پانی/ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاجبوائز پوسٹ گریجویٹ...
24/06/2025

#کوئٹہ
سریاب روڈ پر بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پانی/ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ کے ہاسٹل میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف طلبہ نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔
۔
طلبہ نے کالج کے سامنے مین سریاب روڈ کو بند کر دیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں فوری طور پر پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ہاسٹل میں نہ تو پانی دستیاب ہے اور نہ ہی بجلی، جس کے باعث طلبہ کو سخت گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

۔
احتجاج کرنےوالوں کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور متعلقہ انتظامیہ بار بار شکایات کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔مظاہرین نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور کلاسز کا بائیکاٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے سڑک بحال کرانے اور طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی.

 #کوئٹہ گرینڈ الائنس کے متعدد رہنما گرفتار احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو منشتر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ   کے کا...
24/06/2025

#کوئٹہ

گرینڈ الائنس کے متعدد رہنما گرفتار

احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو منشتر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ

کے کال پر ملازمین بلوچستان اسمبلی کیجانب جارہے تھے

پولیس شیلنگ کے بعد شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ۔
شدید ٹریفک جام

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nishist.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share