The Quetta News

The Quetta News Page for Quetta people

ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہونگے ‘ شیڈول جاری 13 نومبر سے  17 نومبر تک کاغذات نامزدگی  جمع ہونگے ‘ ...
03/11/2025

ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہونگے ‘ شیڈول جاری

13 نومبر سے 17 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہونگے ‘ الیکشن کمیشن

03/11/2025

Al Safa Quetta ki team Gharo se paise vasul kar rahe hain

31/10/2025

:​ اتوار 2 نومبر کو ضروری مرمت کے سلسلے میں گیس بند رہے گی،ترجمان ایس ایس جی سی

کوئٹہ:ہزار گنجی، سریاب، خروٹ آباد، حاجی کمپ، نورزئی چوک، پشتون باغ، میں گیس سپلائی معطل رہے گی,ترجمان ایس ایس جی سی

کوئٹہ :اختر آباد، مغربی بائی پاس، خیزنی، نوحصار، سمنگلی، کلی برات، جی او آر کالونی، میں گیس بند رہے گی،ترجمان ایس ایس جی سی

کوئٹہ :ایرپورٹ روڈ، بلیلی، باچا آغا، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان، زیارت مستونگ، قلات میں گیس سپلائی معطل رہے گی،ترجمان

کوئٹہ:صارفین کو اس سلسلے میں پیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے ،ترجمان

حکومت بلوچستان کی جانب سے صرف کوئٹہ میں ایک روز کے لئے ڈیٹا انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش ارسال..یعنی آج رات 12 بجے سے...
31/10/2025

حکومت بلوچستان کی جانب سے صرف کوئٹہ میں ایک روز کے لئے ڈیٹا انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش ارسال..یعنی آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند ہوگا۔۔ 24 گھنٹے کے لیے

کوئٹہ میں منشیات فروشی، شیشہ پوائنٹس، جسم فروشی اور جوئے کے اڈے فوری طور ختم کئے جائے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کی تمام افسران کو...
28/10/2025

کوئٹہ میں منشیات فروشی، شیشہ پوائنٹس، جسم فروشی اور جوئے کے اڈے فوری طور ختم کئے جائے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کی تمام افسران کو ہدایت

غیر قانونی سامان بشمول ایرانی پٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ، پتنگوں کی خرید و فروخت اور دیگر اسی نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ نے تمام افسران و اہلکاران کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داری، فرض شناسی، اور کوئٹہ شہر میں امن و امان کے مؤثر قیام کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔

تاہم اس بات کی خصوصی توجہ دلائی جاتی ہے کہ منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے اڈے، شیشہ پوائنٹس، غیر قانونی سامان (بشمول ایرانی پٹرول/ڈیزل) کی اسمگلنگ، پتنگوں کی خرید و فروخت، اور دیگر اسی نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں ایسی تمام سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں پانچ 05 دنوں کے اندر یعنی 27 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک مکمل طور پر بند کروائیں۔

اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی مراکز یا سرگرمیوں کی عدم موجودگی یا بندش کی تصدیق شدہ رپورٹس، متعلقہ ڈویژنل ایس ایس پی سے تصدیق و توثیق کروا کر یکم نومبر 2025 تک اس دفتر میں جمع کروائیں۔

کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز جو اس سلسلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

اگر یکم نومبر 2025 کے بعد کسی بھی ایس ایچ او یا ایس ڈی پی او کے دائرہ اختیار میں ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمی پائی گئی تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عمران شوکت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ
The Quetta News

28/10/2025
آئے دن سرکاری زرائع سے یہ سنتے ہیں کہ اتنے لاکھ غیر ملکیوں نے قومی شناختی کارڈ بنوا لئے۔ لیکن آج تک کسی بھی شناختی کارڈ ...
27/10/2025

آئے دن سرکاری زرائع سے یہ سنتے ہیں کہ اتنے لاکھ غیر
ملکیوں نے قومی شناختی کارڈ بنوا لئے۔

لیکن آج تک کسی بھی شناختی کارڈ کے سربراہ یا اعلی افسروں کے خلاف کوئی نہ مقدمہ بنا نہ سزا ہوئی...؟

کیا وہ اس جرم میں شریک نہ تھے...؟
یا اتنے نا اہل تھے کہ انکی موجودگی میں یہ کام ہوتے رہے اور وہ بے خبر رہے۔
یہ ایسا سوال ہے، جس کا کوئی جواب نہ دے گا۔
وجہ سب جانتے ہیں۔

ملزم ایف سی اہلکار کا یہ عذر قابل قبول نہیں کہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصہ آیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہیونیورسٹی...
24/10/2025

ملزم ایف سی اہلکار کا یہ عذر قابل قبول نہیں کہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصہ آیا تھا۔
جسٹس اطہر من اللہ

یونیورسٹی کے طالبعلم حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار نے حراست میں قتل کیا،
تربت میں ماں باپ کے سامنے نوجوان کو بالوں سے گھسیٹ کر فائرنگ کرکے مارا گیا،
ملزم شادی اللہ نے سرکاری بندوق سے مقتول کی پیٹھ 8 گولیاں ماریں والدین کی دہائیاں سننے کے باوجود فائرنگ جاری رکھی گئی۔

سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فَساد فِی الارض قرار دے چکی،
ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق برقرار رکھی جاتی ہے ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے،
قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل بنے تو سب سے سخت سزا لازم ہے،
ایف سی کی ذمہ داری عوام کا تحفظ ہے، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں،سپریم کورٹ کا اقلیتی فیصلہ جاری

ایک سال کے دوران ٹماٹر ایک سو اکیس 121 فیصدچینی 41 فیصد اور آٹا 18 فیصد مہنگا ہوا، گیس چارجز میں 30 فیصد اور ڈیزل کی قیم...
24/10/2025

ایک سال کے دوران ٹماٹر ایک سو اکیس 121 فیصد
چینی 41 فیصد اور آٹا 18 فیصد مہنگا ہوا،
گیس چارجز میں 30 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا،
وفاقی ادارہ شماریات

مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیامستونگ: لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد،ڈی ایس پی...
23/10/2025

مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

مستونگ: لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد،

ڈی ایس پی نوشکی ہفتہ و اتوار کے درمیانی شب کردگاپ سے لاپتہ ہوے، نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا،

لاش آج برآمد ہوئی، پولیس ذرائع

لاش کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس ذرائع

کوئٹہ: ہوٹل مالکان بے لگامعوامی شکایات کے مطابق،ہوٹلوں میں چکن کڑاہی فی کلو 1900 سے 2500 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ...
23/10/2025

کوئٹہ: ہوٹل مالکان بے لگام

عوامی شکایات کے مطابق،
ہوٹلوں میں چکن کڑاہی فی کلو 1900 سے 2500 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ مارکیٹ میں چکن کا ریٹ فی کلو 400 روپے ہے،

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کرے اور چکن سمیت دیگر کھانوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اتنے مہنگے داموں بیچنا کھلی منافع خوری اور ظلم ہے، جس پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ  کی بڑی کاروائی ٹیچر قتل کیس کا ملزم گرفتار۔کوئٹہ گزشتہ دنوں منو جان روڈ پر نجی سکول کی 17 ...
21/10/2025

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی بڑی کاروائی ٹیچر قتل کیس کا ملزم گرفتار۔

کوئٹہ گزشتہ دنوں منو جان روڈ پر نجی سکول کی 17 سالہ ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد پولیس

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share