موٹی چڑیا

موٹی چڑیا shortlisted

17/05/2024

یہ نان لوکل اتنے پاور فل کیسے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جلد ہی نوکریاں پر سلیکٹ ہو جاتے ہیں اور بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رشوت دے کر بھی نوکریاں نہیں ملتی یہ اتنا پاور فل نیٹ ورک کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے جو یا نان لوکل نیٹ ورک بلوچستان میں مقامی لوگوں کا حق بھی چھینتا ہے اور انہیں دھمکیاں بھی دیتا ہے یہ نان لوکل لوگوں کو بلوچستان پر کس نے مسلط کیا

Nice words in best book- "Get lost in the pages"- "Explore new worlds"- "Discover new stories"- "Escape into a good book...
09/05/2024

Nice words in best book
- "Get lost in the pages"
- "Explore new worlds"
- "Discover new stories"
- "Escape into a good book"
- "Read, imagine, inspire"
- "Where words take you places"
- "Read, relax, recharge"
- "Uncover new adventures"
- "Read, learn, grow"
- "Where books are your best friends"

Balochistan Cabinet is getting bogged down, Which is giving an interview to a journalist who is a very bad blackmailer.😅
08/05/2024

Balochistan Cabinet is getting bogged down, Which is giving an interview to a journalist who is a very bad blackmailer.😅

( اختیارات ھمیشہ عارضی ھوتے ھیں ) Copied میں کئی ایسے ریٹائرڈ سرکاری آفیسروں/ملازمین کو جانتا ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد اس...
06/05/2024

( اختیارات ھمیشہ عارضی ھوتے ھیں ) Copied
میں کئی ایسے ریٹائرڈ سرکاری آفیسروں/ملازمین کو جانتا ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد اس بات کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ عام لوگ اب انہیں محفلوں /محلوں میں عزت نہیں دیتے ہیں۔

کچھ ریٹائرڈ آفیسر/ملازمین تو شدید ذہنی تناو کا شکار نظر آتے ہیں کہ لوگ ہمیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

ریٹائرڈ آفیسروں/ملازمین کے ساتھ اس رویے کی وجہ میرے نزدیک یہ خود ہوتے ہیں ، یہ جب حاضر سروس ہوتے ہیں تو یہ آسمانوں میں اڑ رہے ہوتے اور کسی سائل کا کام کرنا یہ عار سمجھتے ہیں ۔

یاد رکھیں یہ کرسی بھی چھوٹ جائیگی ، یہ دفتر کے ساتھی بھی بچھڑ جائیں گے ، آپ کو لوٹ کر انہی لوگوں کے درمیان جانا ہے جہاں سے آپ آئے تھے ۔

لہذا اپنے اچھے کل کی بنیاد آج ہی رکھ لیں ، تاکہ لوگ آپ کو اچھے نام سے یاد نہیں کرتے تو برے نام سے بھی یاد نہ کریں۔

اپنی آفیسری کو رعب داب کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ اللہ کی مخلوق کے لیۓ آسانیاں پیدا کرنے والے بنیں۔۔۔۔۔۔

مشن آئی کیوب قمر چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائٹ نے کامیابی کا پہلا جھنڈا چاند پر گاڑدیا
03/05/2024

مشن آئی کیوب قمر چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائٹ نے کامیابی کا پہلا جھنڈا چاند پر گاڑدیا

پراپرٹی ڈیلرز نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے بایزید خروٹی کے بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیاڈپٹی کمشنر ڈویثرن افغانی بلی...
03/05/2024

پراپرٹی ڈیلرز نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے بایزید خروٹی کے بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
ڈپٹی کمشنر ڈویثرن افغانی بلیک میلر جو نام نہاد صحافت کا روپ دھار چکا ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے

*سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔**جیو نیوز ...
03/05/2024

*سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔*

*جیو نیوز کے پروگرام 'کیپٹل ٹاک' کے میزبان حامد میر نے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کو بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر قتل کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔*

*کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے حامد میر کی حفاظت یقینی بنانے اور آن لائن ہراساں کیے جانے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔*

*حامد میر نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پولیس کو دھمکیوں کی اطلاع بھی دی تاہم ابھی تک نہ ایف آئی آر درج ہوسکی اور نہ تحقیقات شروع کی جاسکیں۔*

کوئٹہ ۔: خضدار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رکن قومی  اسمبلی ، میاں خان...
03/05/2024

کوئٹہ ۔: خضدار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رکن قومی اسمبلی ، میاں خان بگٹی

کوئٹہ ۔: خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ۔۔ میاں خان بگٹی

کوئٹہ ۔: دہشت گرد ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ۔ میاں خان بگٹی

کوئٹہ ۔؛ بلوچستان کو ہر حال میں امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ میاں خان بگٹی

*ہمارا ایجوکیشن سسٹم گدھے پیدا کر رہا ہے**سکول/کالج میں آخری دن شرٹس اور کپڑوں پر بکواسات لکھنے ، دستخط کرنے اور بہترین ...
03/05/2024

*ہمارا ایجوکیشن سسٹم گدھے پیدا کر رہا ہے*
*سکول/کالج میں آخری دن شرٹس اور کپڑوں پر بکواسات لکھنے ، دستخط کرنے اور بہترین ڈریس کو تباہ کرکے واپسی پر اپنی کاپیاں پھاڑ کر سڑکوں کو سفید کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ*
*ان کے والدین نے ان کی پیدائش کے علاوہ کسی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے کی کوشش نہیں کی ہے*
*بچے پیدا کرنا کمال ہوتا تو کتے کے سال میں 6 سے 10 بچے پیدا ہوتے ہیں لیکن*
*احساس ذمہ داری نہ ہونے اور تربیت کے فقدان کی وجہ سے کوئی ٹرک کے نیچے آ کر مر جاتا ہے ، کوئی نالی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے کسی کو اکیلا پا کر کوئی بچہ پتھر مار کر عمر بھر کیلئے معذور کر دیتا ہے*
*ہم اشرف المخلوقات ہیں یہ شرف ہمیں تربیت دینے ، تہذیب یافتہ ہونے اور تہذیب کو اپنی نسل میں منتقل کرنے کی وجہ سے ملا ہے*
*یہ بچے ہم میں سے ہی کسی کی اولاد ہیں لیکن افسوس کہ ان کے والدین نے اشرف المخلوقات سمجھنے کی بجائے کتا بن کر احساس ذمہ داری اور تربیت دینے سے خود کو مبرا سمجھا*
*یہ کپڑے کسی غریب یتیم ، مفلس اور لاچار کو دے کر اسکی پریشانی میں کمی اور خود کیلئے ثواب کمانے کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا تھا*
*

01/05/2024

ہرنئی چیز کو پرانی ہر تازہ شے کو باسی اور ہر جاندار کو ایک دن مرنا ہوتا ہے۔
اللہ تعالی ہر مسلمان پر کرم فرمائے آمین

*یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، درچین مری -*اسلام میں مزدور کو اس کا پسینہ خش...
30/04/2024

*یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، درچین مری -*

اسلام میں مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادائیگی کاکہا گیا ہے
کوئٹہ ۔()پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما ءمحترمہ درچین مری نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کئے ہیں ،تاہم مزدور کے حقوق کے حوالے سے اسلام میں کہا گیا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دی جائے، آنحضرت ﷺ کی طرف سے مزدوروں کے حق میں اہل دنیا کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے، لیکن آج کل کے معاشروں میں عملی میدان اس حوالے سے کمزوری ہے، آج بھی جاگیردار اور سرمایہ دار مزدوروں کے ساتھ ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محترمہ درچین نے کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ءمیں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق ہو پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے، ان کی اس عظمت کو سلام ہے ۔بی اے پی کی رہنما درچین مری نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لیبر پالیسی دی تھی، اس کا ذکر خطبہ حجة الوداع میں بھی موجود ہے کہ جو لوگ تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرتے ہیں وہ تمہارے بھائی ہےں، ان پر کام کا وہ بوجھ نہ ڈالو جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے لئے جامع قوانین بنائےں تا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکے، حالانکہ 1919ءکو عالمی ادارہ محنت کے قیام پر محنت کشوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیاگیا۔

گاڑیوں سے رشوت لینے پر ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے سب انسپکٹر معطل کر کے چارج شیٹ کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے...
30/04/2024

گاڑیوں سے رشوت لینے پر ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے سب انسپکٹر معطل کر کے چارج شیٹ کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

Address

Brewery
Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when موٹی چڑیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share