AIB Digital

AIB Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AIB Digital, Media/News Company, Quetta Cantonment.

AIB Digital – Unbiased Voices of Balochistan*

AIB Digital is a dynamic multimedia outlet committed to delivering impartial and insightful coverage of stories, news, and vlogs from various regions of Balochistan.

15/07/2025

واقعے میں ملوث ہشام نامی شخص کو گرفتار کرلیاگیا،اعتزاز گورایا

15/07/2025
15/07/2025

فروری 2025 میں ڈیڑھ بگٹی میں سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا۔ ثناء بلوچ

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیاکوئٹہ۔ 10 جولائیکوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے...
10/07/2025

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ۔ 10 جولائی

کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

باجوڑ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
10/07/2025

باجوڑ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

09/07/2025

**خضدار میں حالیہ مون سون بارشوں کا شدید اسپیل**
خضدار میں حالیہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

تیز ہواؤں کے باعث متعدد مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ برقی کھمبے زمین بوس ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ندی نالوں میں طغیانی اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

تاحال بارشوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزرز ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، صبغت اللہ شاہ، جی بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ کو آج ا...
08/07/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزرز ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، صبغت اللہ شاہ، جی بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ کو آج انسدادِ دہشت گردی (ATC) کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

07/07/2025

صوبائی اسمبلی اخلاق طور پر حیثیت نہیں رکھتا کہ یہ قانون پاس کریں. لشکری رئیسانی

06/07/2025

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام کا سی پی او آفس کا دورہ

کوئٹہ:یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ کی اشتعال انگیز عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

کوئٹہ:جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے، سرفراز بگٹی کی ہدایت

کوئٹہ:سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:تمام ادارے باہمی ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سرفراز بگٹی کی آئی جی پولیس کو ہدایت

06/07/2025

کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کردی گئ

05/07/2025

وڈھ میں مینگل قبائل کا جرگہ، اور پریس کانفرنس، سردار اسداللہ مینگل، سردار زادہ گورگین مینگل و دیگر قبائلی رہنماؤں پر ہونے والے ایف آئی آر کو مسترد کردیا-

خضدار: ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں مینگل قبائل کا ایک جرگہ ٹکری حاجی نذیر احمد مینگل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں سندھ اور اندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر میزبان اور مینگل قبیلے کے سرکردہ رہنما ٹکری حاجی نذیر احمد مینگل نے شرکاء کی موجودگی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مینگل قبیلہ ہمیشہ سے امن، اتحاد اور رواداری کا علمبردار رہا ہے اور اپنی روایات کی پاسداری کرتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں آڑینجی میں قتل ہونے والے ایک قبائلی رہنما کے مقدمے میں مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسداللہ مینگل، سردارزادہ گورگین مینگل، میر عبدالسلام مینگل، میر شکر خان مینگل، فاروق مینگل سمیت دیگر معززین پر درج ایف آئی آر کو بوگس اور من گھڑت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایف آئی آر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ قبائلی و اسلامی روایات کے سراسر منافی ہے۔ جرگے کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی سازش کا حصہ قرار دیا۔ٹکری حاجی نذیر احمد مینگل نے کہا کہ مینگل قبیلے کے بے گناہ اور معزز رہنماؤں کو اس ایف آئی آر میں ملوث کرکے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت گھناؤنا عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے کے امن و امان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ایف آئی آر درج کرانے والے قبائلی افراد پر عائد ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ مینگل قبیلہ اپنے رہنماؤں کے خلاف اس غیر منصفانہ اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مینگل کوٹ اور مینگل قبائل آپس میں متحد ہیں۔ مینگل کوٹ قبائلی روایات، رسم و رواج، جان و مال اور ننگ و ناموس کی حفاظت کی ضمانت ہے اور تمام قبائل کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگل قبیلہ اپنے سربراہ سردار اسداللہ مینگل اور ان کے خاندان کے ساتھ ہر مشکل حالات میں شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر معاملے میں ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

جرگے کے شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ سردار اسداللہ مینگل اور ان کے خاندان کے خلاف درج کی گئی جھوٹی اور بوگس ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے وڈھ سمیت پورے ضلع خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے تمام فریقین سے تعاون کی اپیل کی۔

ٹکری حاجی نذیر احمد مینگل نے کہا کہ یہ جرگہ نہ صرف اپنے رہنماؤں کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتا ہے بلکہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔پریس کانفرنس کے دوران شرکاء نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا اور واضح کیا کہ مینگل قبیلہ قیام امن کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ امن کی بحالی کو یقینی بنائے۔

ہم تنظیمی سطح پر بلوچ مسلح تنظیم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو فوری ...
05/07/2025

ہم تنظیمی سطح پر بلوچ مسلح تنظیم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو فوری طور پر رہا کرے، نصراللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم تنظیمی سطح پر بلوچ مسلح تنظیم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ ان کے اہلِ خانہ کو درپیش شدید ذہنی اذیت اور کرب کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حنیف نورزئی ایک سرکاری افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاندان کے کفیل بھی ہیں، جن کی غیر موجودگی نے ان کے عزیز و اقارب کو بے حد مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ نصراللہ بلوچ نے کہا کہ انسانی اقدار اور بلوچ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حنیف نورزئی کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خاندان کی پریشانی دور ہو اور علاقے میں ایک مثبت پیغام جائے۔

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIB Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share