Rozhn News

Rozhn News Rozhn News Balochistan, dedicated to delivering timely and accurate digital news

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا تربت۔ 15 اگست *وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت آمد*کمشنر مکران داؤد خلجی ، ڈپٹی ک...
15/08/2024

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

تربت۔ 15 اگست
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت آمد*

کمشنر مکران داؤد خلجی ، ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم اور دیگر حکام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تربت ایئرپورٹ پہنچنے ہر استقبال کیا

وزیر اعلٰی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ مینا مجید بھی موجود

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید ذاکر بلوچ کے والد کنر بلوچ سے انکے بیٹے کی شہادت پر فاتحہ خوانی و تعزیت

شہید ذاکر بلوچ کے والد کنر بلوچ کے علاوہ قریبی عزیز پرووائس چانسلر منصور بلوچ ،انکے والد علی محمد شاہل اور دیگر عزیز واقارب بھی موجود

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید ذاکر بلوچ کے بلند درجات کے لیے دعا

شہید ذاکر بلوچ حکومت بلوچستان کے ایک باصلاحیت نوجوان افسر تھے ، وزیر اعلٰی بلوچستان

شہید ذاکر بلوچ کی قربانی وطن کے لیے مشعل راہ ہے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

شہید کا خوں کبھی رائیگاں نہیں ہوتا ، ملک و قوم کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

ذاکر بلوچ کا خون سرزمین بلوچستان اور یہاں کے لوگوں کی خدمت اور تحفظ کے لئے بہا ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

شہید کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ذاکر بلوچ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید زاکر بلوچ کی آخری دیدار
14/08/2024

ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید زاکر بلوچ کی آخری دیدار

مستونگ: نامعلوم افراد کے حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہلاک، دو افراد زخمی,محمد کاظم، کوئٹہبلوچستان کے ضلع مستونگ...
12/08/2024

مستونگ: نامعلوم افراد کے حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہلاک، دو افراد زخمی,محمد کاظم، کوئٹہ
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں پنجگور کے ضلعی چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے رہنماعبدالمالک بلوچ بھی شامل ہیں جو ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ان کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے پیر کی شب ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نشانہ بنایا۔

مستونگ کے اسسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے جب ان کی گاڑی کھڈکوچہ کے علاقے میں پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔

کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی کے مطابق اس حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ضلعی چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبیّ امداد کی فراہمی کے لیے مستونگ میں نواب غوث بخش شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی ہلاکت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ذاکر بلوچ حکومت بلوچستان کے ایک باصلاحیت افسر تھے جنھوں نے مختلف ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کے خلاف لڑائی میں سب کو متحد ہوکر جواب دینا ہو گا۔

درایں اثنا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے یہ واقعات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔

*باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین شریف میاںداد نے اپنے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے، تا ہم ا...
12/08/2024

*باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین شریف میاںداد نے اپنے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے، تا ہم استعفی دینے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے ، قریبی ذرائع*

پنجگور / ڈاکٹر مہرنگ بلوچ پنجگور میں  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام  استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرہے ہیں
10/08/2024

پنجگور / ڈاکٹر مہرنگ بلوچ پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرہے ہیں

تربت میں بلوچ رجی مچی کی جھلکیاں
10/08/2024

تربت میں بلوچ رجی مچی کی جھلکیاں

بلوچی راجی مچی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد مکران سمیت گوادر تربت پسنی میں نیٹ ورک سروس بحال۔
09/08/2024

بلوچی راجی مچی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد مکران سمیت گوادر تربت پسنی میں نیٹ ورک سروس بحال۔

گوادر دھرنا گاہ میں راجی سوگندی دیوان کے بعد بلوچ راجی مُچی کا کارواں گوادر سے تربت کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔آج شام چار بج...
09/08/2024

گوادر دھرنا گاہ میں راجی سوگندی دیوان کے بعد بلوچ راجی مُچی کا کارواں گوادر سے تربت کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

آج شام چار بجے شہید فدا چوک تربت میں شہداء بلوچ راجی مچھی کی یاد میں دیوان منعقد ہوگا۔ بی وائی سی ذرائع



‪ ‬

08/08/2024

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گوادر دھرنے سے خطاب کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج حکومتی وفد نے دھرنے کے مطالبات منظور کر لیے ہیں۔ آج رات مطالبات پر عمل درآمد ہونے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنا دھرنا ختم کرے گی۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد کل صبح گوادر میں راجی سوگندی دیوان ہوگا، اس کے بعد یہ کاروان تربت کی جانب مارچ کرے گا۔ تربت میں دیوان کرکے یہ کاروان اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

*_بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے، گوادر دھرنا ختم کردیا گیا_**_گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے ...
08/08/2024

*_بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے، گوادر دھرنا ختم کردیا گیا_*

*_گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ گوادر میں راجی مچی دھرنا ختم، کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ تربت روانہ ہوگا۔ تربت میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، کل صبح دس بجے پدی زِر میرین ڈرائیو پر سوگندی دیوان کے بعد قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا_* *_اعلان۔ مذاکرات میں سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے اہم کردار ادا کیا۔ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی میں راجی مچی اجتماع کے بعد 11 روز سے جاری دھرنا بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے، صوبائی سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی سربراہی میں مذاکرات کیے گئے، مذاکرات میں کمشنر مکران داﺅد خان خلجی، ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن رانجھا، ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، صبغت اللہ بلوچ شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور بزرگ شخصیت اشرف حسین نے ثالثی کا کردار کیا_*

*_تمام افراد کو رہا ایف آئی آر ختم کرینگے_*
*_کسی کو ہراساں نہیں کیا جائیگا_*

*_شہید ہونے والے افراد کی ایف آئی آر متعلقہ اداروں کے خلاف درج نہ ہونے کی صورت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے_*

*_تین رکنی کمیٹی ہوگی جس میں صوبائی حکومت کے تین وزراء پر مشتمل ہوگی اس دوران عوامی نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جائیگا_*

*_محکمہ داخلہ ایک ریلیز جاری کرےگا جس میں اعلان ہوگا کہ کسی بھی جلسے اور دھرنے پر طاقت کا استعمال نہیں ہوگا_*

*_اس کو امن معاہدہ کا نام دیا گیا ہے._*

گوادر جانے پر پابندی، مسافر بسوں کو ڈی سی سے اجازت لینا ہوگی، صوبائی حکومتگوادر: گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی...
07/08/2024

گوادر جانے پر پابندی، مسافر بسوں کو ڈی سی سے اجازت لینا ہوگی، صوبائی حکومت

گوادر: گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکم ،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ،صوبائی حکومت نے 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی۔

ہر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا اوتھل انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے گوادر جانے والی متعدد مسافر بسیں اوتھل زیروپوائنٹ پر کھڑی ہیں اور انھیں گوادر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

*رژن نیوز : پسنی میں موبائل نیٹ ورک سروس ایک بار پھر بند وجہ معلوم نہ ہوسکی* 28 جولائی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کیجانب سے گو...
07/08/2024

*رژن نیوز : پسنی میں موبائل نیٹ ورک سروس ایک بار پھر بند وجہ معلوم نہ ہوسکی*

28 جولائی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کیجانب سے گوادر میں جلسے کی کال دی تھی جس کے باعث گوادر سمیت مکران بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کیے گئے تھے بعد ازاں دوبارہ پسنی سمیت مختلف شہروں میں نیٹ ورک سروس بحال ہونا شروع ہوگئے تھے آج پھر نیٹ ورک سروس معطل وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rozhn News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share