Daily Quetta News

Daily Quetta News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Quetta News, Media/News Company, Quetta Cantonment.

Daily Quetta News leading news paper Daily Quetta News deliver latest news breaking news Urdu news current news top headlines in Urdu from Pakistan norld sports business cricket politics and weather

بلوچستان واحد خطہ جہاں حکمرانوں کی جانب سے نظر انداز لیکن یہاں ہر شعبے میں بے شمار ٹیلنٹٹ موجودہ اگر چہ سرکاری سرفہرستی ...
03/03/2026

بلوچستان واحد خطہ جہاں حکمرانوں کی جانب سے نظر انداز لیکن یہاں ہر شعبے میں بے شمار ٹیلنٹٹ موجودہ اگر چہ سرکاری سرفہرستی نہ ہونے کی برابر بلوچستان کے سرزمین سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈاکٹر شیرآفگن رئیسانی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کسی کی ذئین میں نہیں تھا وفاقی حکومت اس بارے مجبور ہوکر ان کی تعریف کی جبکہ عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ڈاکٹر شوافگن ریسانی جو کہ بلوچستان ٹی بی پروگرام کے سربراہ یعنی پروجیکٹ کواورڈینیٹر ہے۔نے بہت کم عرصہ میں انقلابی اقدامات لائے۔
1۔بلوچستان میں پہلی مرتبہ تمام ڈسٹرکٹ کے جیلوں میں قید ، قیدیوں کا ٹیسٹ 32 خطرناک بیماریوں کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔جو قیدی کسی خطرناک مرض میں مبطلا تھا اسکا مکمل تسلی بخش علاج کروایا۔
2۔ ٹی بی کی تشخیض جو کہ پھلے 38 فیصد کے لحاظ سے تھا۔مطلب 100 میں سے سینٹر کی کمی اور ٹیسٹ مشینوں کی کمی کی وجہ سے ھم 38 مریضوں کو ڈھونڈ پھاتے۔اب الحمدواللہ 48 فیصد تک بہت کم عرصے تک پہنچ گیے
جو پاکستان لیول پہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت تیزرفتار بہتری پائی گئی۔
3۔مزاحمتی ٹی بی جو کہ ٹی بی کے اول لائن ادویات کو رس پانس نہیں دیتا مطلب وہ ٹی بی کے اول لائن کے ادوایات سے ٹھیک نہیں ھوتا۔پھر انہے سخت اینٹی بائوٹک زیادہ عرصے یعنی"تقریباً دو سال کے لیے دی جاتی ھے۔اس ٹی بی کو MDR یا XDR ٹی بی کہتے ہے میڈیکل کی اسطلاح میں۔ اس خطرنک ٹی بی سے اموات بہت زیادہ ھوتی تھی اور یہ پیھلتا بھی تیزی سے تھا۔کیونکہ اس کی ادوایات مخصوص سینٹر میں پائی جاتی تھی۔اور سینٹر بلوچستان کی سطح پہ دو تھے ۔مریض مخصوص سینٹر تک پہنچ نہیں پاتا۔ اس سے مر یض کے آس پاس کے لوگ بھی متاسر ہوتے۔مریض بھی زندگی کی بازی ہار جاتا اور دیگر افراد بھی اس معووزی مرض میں مبتلا ہو جاتے۔ الحمدواللہ داکٹر شیرآفگن کی خصوصی دن رات کی محنت اور سیکرٹری صحت مجیب پانیزی اوع وزیر صحت بخت کاکڑ کے وژن کے مطابق بہت ایک سال کےبہت قلیل عرصہ میں اس مزاہمتی ٹی بی XDR اور MDR کے مزید 16 سینٹر قائم ہو چکے ھے۔جس سے اس خطرناک ٹی بی کی اموات کی شرح اور اسکے پھیلنے کی شرح میں انتہائی زیادہ کمی آئی ھے۔

03/03/2026

کوئٹہ /سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح ڈاکؤوں نے مبینہ طور پر اسلحے کی نوک پر دکاندار کو لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے ڈا کؤوں کی تلاش شروع کردی

پنجگور کے علاقے چتکان سے ایک لاش برآمد جسکی شناخت یحییٰ ولد نور محمد سکنہ پروم حال تارآفیس کے نام سے ہوئی ،جنہیں 6 ماہ ق...
03/03/2026

پنجگور کے علاقے چتکان سے ایک لاش برآمد جسکی شناخت یحییٰ ولد نور محمد سکنہ پروم حال تارآفیس کے نام سے ہوئی ،جنہیں 6 ماہ قبل ایئرپورٹ روڈ پن٘جگور سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا ۔ پولیس ذرائع

کوئٹہ میں ڈاکو راج، فائرنگ سے 2 شہری قتل، پولیس ناکوں تک محدود، پشتونخوامیپ کا شدید احتجاج کوئٹہ  پشتونخوا ملی عوامی پار...
02/03/2026

کوئٹہ میں ڈاکو راج، فائرنگ سے 2 شہری قتل، پولیس ناکوں تک محدود، پشتونخوامیپ کا شدید احتجاج

کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں شہر میں فائرنگ اور ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قدرت اللہ اچکڑئی اور صفدر یوسفزئی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق مشرقی بائی پاس پر کانی گلی میں واقع ایک دکان میں موجود قدرت اللہ اچکڑئی کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اگرچہ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ مزمل شہید میں درج کرلی گئی تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اسی طرح نواحی علاقہ نواکلی رغوں آباد فیز 5 میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے درزی صفدر یوسفزئی کو قتل کردیا۔

پارٹی نے مقدمات درج ہونے کے باوجود قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا پریس کلب میں پولیس کی مداخلت، احاطے کے اندر داخل ہوکر صحافیوں کو کوریج س...
02/03/2026

کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا پریس کلب میں پولیس کی مداخلت، احاطے کے اندر داخل ہوکر صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور ہراسان کرنے کی مشترکہ طور پر شدید الفاظ میں مذمت۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس بلوچستان سے پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے اور آزادیِ اظہارِ رائے کے برخلاف اقدام اٹھانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔
کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں دو مارچ کو بی وی سی کی جانب سے ہونے والے میڈیا ٹاک کے دوران کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی بے جا مداخلت کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ قیادت نے میڈیا ٹاک کے دوران پولیس کی جانب سے پریس کلب کے اندر داخل ہو کر صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور اس عمل کو آزادیِ صحافت اور آزادیِ اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔

02/03/2026

جنوبی تہران میں ایرانی عوام کے جذبات!
انتقام انتقام، مرگ بر امریکہ، حیدر حیدر کے نعروں کے ساتھ رات بھر سڑکوں پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

سائبر حملوں کا خطرہ، صارفین کیلیے اہم ہدایاتخطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا جس کے پیشِ نظر ...
02/03/2026

سائبر حملوں کا خطرہ، صارفین کیلیے اہم ہدایات

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا جس کے پیشِ نظر نیشنل سرٹ ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں جب کہ ڈیپ فیکس، اسپیئرفشنگ اور ڈی ڈی اوایس حملوں کا بھی خدشہ ہے

چاند گرہن کا دلکش نظارہ کب ہوسکے گا ؟کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 3مارچ بروز منگل ہوگا، جسے ملک کے مختلف ش...
02/03/2026

چاند گرہن کا دلکش نظارہ کب ہوسکے گا ؟

کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 3مارچ بروز منگل ہوگا، جسے ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ اگلے چند سالوں تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل چاند گرہن جسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے، اپنے عروج پرشام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا، اس کا اختتام رات 7بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔

اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈمون ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے، آسٹریلیا اور امریکا میں مکمل چاند گرہن واضح دیکھا جاسکے گا۔

زمین کے سائے سے چاند سرخ رنگ میں نظر آئے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے، اس وقت چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا

ایران، اسرائیل امریکا جنگ: کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟امریکا اور اسرائیل نے ہفتہ 28 فروری کو...
02/03/2026

ایران، اسرائیل امریکا جنگ: کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟

امریکا اور اسرائیل نے ہفتہ 28 فروری کو ایران پر حملے کیے جس میں کئی اہم شخصیات شہید ہوگئیں جب کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

جیسے ہی حملوں کی خبریں سامنے آئیں، ویسے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہو گئی جو 1996 میں انتقال کرگئی تھیں۔

کئی سالوں سے بابا وانگا کی پیشگوئیاں سامنے آرہی ہیں جو انہوں نے ہر سال کے لیے کیں، ان کے ماننے والوں کے مطابق وانگا نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ 2026 کے اوائل میں ایک ’عظیم جنگ‘ ہوگی جو مشرق سے شروع ہوگی اور اس کا عندیہ آج کل مل رہا ہے

امریکا اسرائیل حملوں کے بعد ایران اب انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، سوشل میڈیا پر لوگ دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین کشیدگی کو وانگا کی پیشگوئیوں سے جوڑ رہے ہیں۔

وانگا کی پیشگوئی کے مطابق توقع ہے کہ یہ تنازع دنیا کے مغربی حصوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا، یورپ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں یورپ کی زمین مکمل طور پر بنجر اور غیر مستحکم ہو سکتی ہے، اس سے بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی چیلنجز پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی نابینا نجومی نے پیشگوئی کی کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا جو ممکنہ طور پر تنازعات کے بعد بین الاقوامی اثر و رسوخ کے توازن کو نئی شکل دے گا

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادیچین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای...
02/03/2026

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنےسے متعلق گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے

افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئےافغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائی...
02/03/2026

افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے

افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے ملک کے وسطی صوبے بامیان فرار ہوگئے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے حکام نے پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کے حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے اور یہ ہیلی کاپٹر تاحال بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں اب تک طالبان کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی 118 چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا اور 31 پر قبضہ کرلیا جبکہ 188 ٹینک، بکرت بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔

پاکستان کی جانب سے اب تک افغانستان میں 51 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا

ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپامریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  نے  ایران  میں  زمینی فوج  بھیجنے ...
02/03/2026

ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کو خارج از امکان قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیگر صدور کی طرح زمینی فوج نہ بھیجنےکی بات نہیں کروں گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امکان ہےکہ زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہوگی، ایسا بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے اہداف واضح ہیں، ہمیں ایران کی میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہے، ایران کی نیوی تباہ کرنا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اور ایران کو اپنی سرحدوں کے باہر دہشت گردوں کو ہتھیار، فنڈ اور رہنمائی فراہم کرنے سے روکنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھا، امریکا وہ ملک تھا جو اسے روکنا چاہتا تھا اورہر کوئی ہمارے پیچھے کھڑا تھا، جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ اور امریکا کے لیے بھی ناقابل برداشت خطرہ ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں کر رہا تھا لیکن معاہدے بار بار ناکام ہوئے اور اسی وجہ سے فوجی کارروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ شروع کرنےکا فیصلہ اس لیےکیا کہ یہ حملہ کرنےکا ہمارا آخری اور بہترین موقع تھا، حملہ اس لیےکیا کہ بدعنوان حکومت کے ناقابل برداشت خطرات کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 10 بحری جہاز پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں اور میزائل بنانے کی صلاحیت بھی کمزور ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجی آپریشن شیڈول سے آگے ہے اور ابتدائی طور پر منصوبہ 4 سے 5 ہفتےکا تھا لیکن امریکا کے پاس کارروائی طویل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما دور میں طے پانے والے ایران جوہری معاہدے سے 2018 میں دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر بھی بات کی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خوفناک اور انتہائی خطرناک دستاویز تھی ، ایران تین سال پہلے ہی جوہری ہتھیار حاصل کرچکا ہوتا، فخر ہےکہ ہم نے ایرانی کی نیوکلیئر ڈیل ختم کی

Address

Quetta Cantonment
87300

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Quetta News:

Share