Geo Hazara News جیو ھزارہ

Geo Hazara News جیو ھزارہ ھزارہ قوم کی آواز

06/09/2025

پاکستان کا واحد آرمی چیف جنرل محمد موسی خان ھزارہ جسکا تعلق ھزارہ قوم سے ہیں جو 1965 کی جنگ میں خود میدان میں سپاہیوں کیساتھ میدان میں جنگ لڑی تھی
ھزارہ قوم ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانی دیتے ہیں

04/09/2025
04/09/2025

اینی میٹھو رہ دیشاو از گلی امام بارگاہ ابالفضل العباس ع ھزارہ ٹاون دوزی کدہ ہر بندہ خدا دہ گیر اگو کس دید اطلاع بیدہ و انعام خو حاصل کنہ
03218137529

شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پر امن سیاسی جلسہ پر ہونے والا خودکش دھماکہ قابلِ مذمت ہے۔ملک کے اہم س...
03/09/2025

شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پر امن سیاسی جلسہ پر ہونے والا خودکش دھماکہ قابلِ مذمت ہے۔
ملک کے اہم سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی کے باوجود دہشتگردی کے واقعہ کا رونما ہونا سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت اور ریاست پر عائد ہوتی ہے تاہم بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اور ریاست ایک عرصے سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام میں ناکام رہی ہے۔
ذمہ دار حلقوں اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے، دہشتگردی اور ناامنی کے واقعات میں ملوث افراد اور گروہوں کو عبرت کا نشانہ بنائے اور امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے۔
ہم اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خداوندِ متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد کاظم بہجتی
(سرپرست و مدیر مدرسہ علی ابن ابیطالبؑ، کوئٹہ پاکستان)

کوئٹہ کے ھزارہ اور پشتون بھائیوں نے صرف چند لمحات کے اندر سینکڑوں تھیلے خون جمع کرکے بلوچ بھائیوں کے ساتھ دوستی اور بھائ...
03/09/2025

کوئٹہ کے ھزارہ اور پشتون بھائیوں نے صرف چند لمحات کے اندر سینکڑوں تھیلے خون جمع کرکے بلوچ بھائیوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارگی اور انسانیت کی اعلی مثال۔قائم کی

02/09/2025

🚨 ہنگامی اطلاع :
کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے میں زخمی افراد کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ جو بھائی خون دینا چاہتے ہیں وہ فوراً سیول ہسپتال ٹراما سینٹر پہنچ جائیں
آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔

02/09/2025

*کوئٹہ ٹراماسینٹرسول ہسپتال میں مریضوں کےلئے بلڈ اشد ضرورت ہےانسانیت کےناطے کوئٹہ میں موجود ڈونرز بلڈ عطیہ کرنےکےلئے وہاں پہنچ جائیں*

02/09/2025

02 ستمبر 2025
*بی این پی جلسہ دھماکہ سول ہسپتال شعبہ حادثات و ٹراما سینٹر اپڈیٹ*

*بی این پی جلسہ دھماکہ دھماکے کے 29 زخمی سول ہسپتال شعبہ* *حادثات و ٹراما سینٹر لاے گٸے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی نگرانی میں شعبہ حادثات میں زخمیوں کو ابتداٸی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا*

*بی این پی جلسہ دھماکہ دھماکے کے زخمی افراد کے نام*
1.نادر
2.محمد صادق
3.سراج احمد
4.نصیب اللہ
5.بشیر
6.علی اکبر
7.محمد اسحاق
8.احمد نواز
9.شاہ فیصل
10.فرحان
11.محمد مراد
12.عرفان
13.روت پرویز
14.وقار
15.مدد خان
16.شبیر احمد
17.نور احمد
18.فاروق
19.اعجاز
20.میر باز خان
21.موسی
22.عبدالطیف
23.کاشف
24.بسم اللہ
25.بصیر
26.نواب
27.کلیم اللہ
28.رسول بخش
29.ضامران

*بی این پی جلسہ دھماکہ میں شہدا۶ کے نام*
1.اسحاق
2.نجیب اللہ
3.شان
4.حنیف
5.مدد خان

جاری کردہ
ڈاکٹر وسیم بیگ
میڈیا کوارڈنیٹر
محکمہ صحت بلوچستان

02/09/2025

#کوئٹہ

بلوچستان نیشنل پارٹی جلسہ میں قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کی گاڑی پر خودکش حملہ دہماکہ، متعدد کارکنان زخمی، سردار اختر مینگل سلامت ہیں، پارٹی زرائع

سریاب میں بلوچ قومی رہشون سردار عطا اللّٰہ مینگل کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام کے اختتام پر سردار اختر مینگل کی گاڑی پر ٹارگٹ دہماکہ کیا گیا تاہم اس سے سردار اختر سلامت، دہماکہ سے درجنوں کارکنان کے ہلاک و زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں۔

پارٹی کے زرائع نے جلسہ عام کے اختتام پر بم دہماکہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ جونہی سردار اختر مینگل کی گاڑی واپسی کے لیے گزری اس پر ٹارگٹ دہماکہ کیا گیا، پارٹی زرائع کے مطابق دہماکہ گاڑی کے گزر جانے کے فوری بعد ہوا جس سے خوش قسمتی سے سردار اختر مینگل سلامت رہے۔ ان کے مطابق ابھی تک دہماکہ کی جگہ سے زخمی کارکنوں کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔

02/09/2025

‏سریاب کوئٹہ میں بی این پی کے جلسۂ عام کے اختتام پر سردار اختر مینگل کی گاڑی پر ٹارگٹ دھماکہ کیا گیا، جس سے درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں، پارٹی ذرائع۔

Vision Academic SocietyLet us see the world through pen eye Admissions are open for the following Courses:EnglishPersona...
01/09/2025

Vision Academic Society
Let us see the world through pen eye

Admissions are open for the following Courses:
English
Personal / Special
Urdu
Norwegian
Swedish
German
French
Tuition
Dar-ul-Quran
Special Education

‎ویژن اکیڈمک سوسائٹی
‎داخلہ برائی سمستر جدید در بخش ھای ذیل جریان دارد۔

‎انگیسی
‎شخصی / خصوصی
‎اردو
‎نوروجی
‎سویدنی
‎آلمانی
‎فرانسوی
‎ٹیوشن
‎دارالقرآن
‎سواد آموزی

‎آدرس: ویژن اکیڈمیک سوسائٹی، پہلوئی مسجد علی ابن ابی طالب (ع)، بلاک 5، ہزارہ ٹاون
‎بخش 2: نزدیک امام بارگاہ حضرت فاطمہ زہرا (س)، بلاک 3, ہزارہ ٹاون۔

‎اوقات کار: 3:00 بعد از ظھرالی8:00شام
‎شمارہ تماس: 03218196886

شفا خانہ صاحب الزمان، مری آباد ایک نجی ہسپتال ہے جہاں عوام اپنی صحت کی ضروریات کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں...
28/08/2025

شفا خانہ صاحب الزمان، مری آباد ایک نجی ہسپتال ہے جہاں عوام اپنی صحت کی ضروریات کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فی الوقت ایک عام چیک اپ کی فیس تقریباً 900 روپے مقرر ہے جو کہ ایک غریب اور مزدور طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

ایک مزدور کی یومیہ آمدنی اوسطاً 1000 سے 1500 روپے ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنے بچوں اور خاندان کے علاج معالجے کے اخراجات کیسے برداشت کرے؟ اس کے علاوہ فارما سوٹیکل کمپنیوں کے کمیشن اور غیر معیاری ادویات کی فروخت عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام پر رحم کرے۔ فیس میں اضافہ واپس لیا جائے اور ایک مناسب اور عوام دوست فیس مقرر کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ بھی علاج معالجے سے مستفید ہو سکے۔
Posted by Abul azim advocate

Address

Quetta Cantonment

Telephone

+923118043930

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Hazara News جیو ھزارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo Hazara News جیو ھزارہ:

Share