Balochistan News Network BNN

Balochistan News Network BNN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan News Network BNN, Media/News Company, Quetta Cantonment.

*رمضان المبارک سے قبل کوئٹہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان*کوئٹہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل صوبائ...
15/02/2025

*رمضان المبارک سے قبل کوئٹہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان*

کوئٹہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چینی، گھی، گوشت اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ دکانداروں اور ڈیلرز نے مزید مہنگائی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔یو این اے کے مطابق، خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث درآمد کنندگان کو لاکھوں ڈالر ڈیمرج ادا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ گھی اور تیل کے ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب، شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، لہذا حکومت کو ضروری اشیا کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔کسٹم ایجنٹس کی 22 تاریخ سے ممکنہ ہڑتال کے باعث بھی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال ہے، جس کے اثرات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مزید پڑ سکتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کوئٹہ حجاج کرام/عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پولیو اور ویکسینیشن کی جائے گی تمام عمرہ زائرین کسی اور جگ...
12/02/2025

کوئٹہ حجاج کرام/عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پولیو اور ویکسینیشن کی جائے گی تمام عمرہ زائرین کسی اور جگہ رابطہ کرنے کے بجائے صرف ایئرپورٹ پر موجود اہلکاروں سے ہی رجوع کریں۔

‏شیر افضل مروت اب سابق رہنما پی ٹی آئی بن گئے !!!
12/02/2025

‏شیر افضل مروت اب سابق رہنما پی ٹی آئی بن گئے !!!

*آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمٰن*جمعیت علمائے ا...
12/02/2025

*آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمٰن*

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اعلی عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کو ہمارے عدل وانصاف سے تحفظات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا اس میں کیا طے ہوا، اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی کھانے کی دعوت پر گئے تھے، جب بیٹھتے ہیں تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر مجھے تحفظات ہیں یہ دھاندلی کی پیداوار ہے، موجودہ حکومت اسٹبلشمنٹ کی مینجمنٹ ہے، چیف الیہشن کمشنر کو اب چلے جانا چاہئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی اعلی عدلیہ کے ججز سے ملاقات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں، اس پر سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے کہ آئی ایم ایف کے لوگ ججز سے ملاقاتیں کررہے ہیں، ججز کی تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا اور اب دوبارہ لیا گیاہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، چھبیس ترمیم پر تحفظات ہیں، ہماری رائے آئینی عدالت کی تشکیل کی تھی لیکن آئینی بینچ کا بننا برا آغاز نہیں ہے، آئینی بینچ کو چلنے دیا جائے تو بہتر نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت کی طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی، وفاق اور صوبوں کو اپنی زمہ داری بغیر دباؤ کے پوری کرنی چاہیے، طریقہ کار یہی ہے جو وفاق قانون سازی کرے صوبے بھی اسی کے تحت قانون سازی کرے، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی زمہ داریاں ٹھیک نہیں نبھائیں، الیکشن کمیشن نے اسٹیبلیشمنٹ کی کٹھ پُتلی کا کردار ادا کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو چلے جانا چاہئے تاکہ نئے لوگ آئیں۔

آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی ادروں سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے، بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کو ہمارے عدل وانصاف سے تحفظات ہیں۔

*بریکنگ نیوز* *بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، کوئٹہ اور لسبیلہ کے لیویز فورس کے 70 فیصد ملازمی...
11/02/2025

*بریکنگ نیوز*

*بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، کوئٹہ اور لسبیلہ کے لیویز فورس کے 70 فیصد ملازمین کی کمان کو پولیس کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کو کینسل کرکے اگلی سماعت تک اسٹے آرڈر جاری کردیا۔*

ڈی جی لیویز کا ملازمین دوست اقدام ، ریٹائرمنٹ آرڈر کے اجراء کا عمل آسان کوئٹہ (  )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدا...
11/02/2025

ڈی جی لیویز کا ملازمین دوست اقدام ، ریٹائرمنٹ آرڈر کے اجراء کا عمل آسان

کوئٹہ ( )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے لیویز اہلکاروں کے ریٹائرمنٹ آرڈر کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنروں کو لیویز کے گریڈ 1 تا 15 تک کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کرنے کا اختیار دیدیا۔ ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد ( پنشن ) کے قواعد اور دیگر پالیسیوں سمیت تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل سے مشروط ریٹائرمنٹ کی عمر کا حصول یقینی بنایا جائے۔ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنری فوائد کا معاملہ ڈی جی لیویز کے دفتر کے پاس رائج طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

*اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بلوچستان بورڈ میں کارروائی کے بعد  امتحانی مراکز کی تبدیلی کینسل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری*
11/02/2025

*اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بلوچستان بورڈ میں کارروائی کے بعد امتحانی مراکز کی تبدیلی کینسل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری*

*بریکنگ نیوز: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا رات گئے اچانک بلوچستان بورڈ آفس پہ چھاپہ*امتحانی عملے کی ڈیوٹیز اور غیر قانونی...
11/02/2025

*بریکنگ نیوز: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا رات گئے اچانک بلوچستان بورڈ آفس پہ چھاپہ*

امتحانی عملے کی ڈیوٹیز اور غیر قانونی سینٹر چینج کی مد میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف،

کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ کی امتحانی عملے کی ڈیوٹیز میں بے قاعدگیوں پہ سرزنش،

میٹرک امتحانی برانچ کے APS سمیع اللہ کاکڑ سے غیر قانونی طور پہ امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کے حوالے سے تفصیلاً تفتیش،

سمیع اللہ کاکڑ سے غیر قانونی سینٹر چینج کی مد میں لاکھوں روپے کیش برآمد کرکے تحریری بیان ریکارڈ،

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
رپورٹ
*چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

*وزیر اعلی کے پرسنل سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری*
10/02/2025

*وزیر اعلی کے پرسنل سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری*

*منجھوشوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سرکاری۔سکول ٹیچر نادر علی عمرانی کو قتل کردیا ملزمان فرار پولیس ذرائع*
10/02/2025

*منجھوشوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سرکاری۔سکول ٹیچر نادر علی عمرانی کو قتل کردیا ملزمان فرار پولیس ذرائع*

بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات پر قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی ہے عوام الن...
10/02/2025

بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات پر قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی ہے عوام الناس سفر سے گریز کریں
ضلعی انتظامیہ کچھی

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر زوردار دھماکہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔کوئٹہ پولیس ٹریننگ...
10/02/2025

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر زوردار دھماکہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پی ٹی سی سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دستی بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ۔

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Network BNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share