Bostan News

Bostan News Bostan News is your eyes and voice! Get the latest news, updates, and videos from Bostan and nearby areas.

Our mission is to deliver fact-based news with journalistic integrity to keep every citizen informed.

ژوب کے بعد کوہٹہ میں بھائی کی فاتحہ خوانی  7 اور 8ستمبر کو ہوگی ۔۔۔
05/09/2026

ژوب کے بعد کوہٹہ میں بھائی کی فاتحہ خوانی 7 اور 8ستمبر کو ہوگی ۔۔۔

پشین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ضلعی کمیٹی کا اجلاس، 7 تاریخ کے احتجاج کی تیاریوں پر غورپشین: ضلع کمیٹی کا اہم اجلاس ضلع ...
04/09/2026

پشین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ضلعی کمیٹی کا اجلاس، 7 تاریخ کے احتجاج کی تیاریوں پر غور
پشین: ضلع کمیٹی کا اہم اجلاس ضلع صدر عمر خان ترین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع کمیٹی کے ارکان، جنرل سیکرٹری اور معاونین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تحصیلوں کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کی گئیں، جن میں:
حرمزئی: صدر مناف وکیل
پشین: جنرل سیکرٹری اعظم
یارو: جنرل سیکرٹری شمس جمال
بوستان: صدر صداقت اللہ
نانا صاحب: جنرل سیکرٹری محمد دین بازی
کاریزات: صدر گل پانیزی
مالیات: صدر نصیب اللہ
اجلاس میں 7 تاریخ کو ہونے والے مظاہرے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور مظاہرے میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کے لیے تیاریوں پر خصوصی زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ پشین کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مختلف مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر عمر خان ترین، اکرم بوستانی، حاجی اکبر اور علی محمد کلیوال نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

04/09/2026
سوشل ایکٹیوسٹ جمال خان ترکئی نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ خدمت کا صلہ دینے کے بجائے بعض ل...
04/09/2026

سوشل ایکٹیوسٹ جمال خان ترکئی نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ خدمت کا صلہ دینے کے بجائے بعض لوگ ان کے خلاف غلیظ الفاظ استعمال کرتے اور بلاوجہ مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔
میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر کسی نے واقعی انسانیت کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھا ہے اور عملی طور پر لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ جمال خان ترکئی سے مشورہ ضرور کرے۔ کیونکہ خدمت صرف باتوں سے نہیں بلکہ خلوص ، کردار اور مسلسل عملی جدوجہد سے ثابت ہوتی ہے۔
جمال خان ترکئی جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے حوصلہ شکنی نہیں ، اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے، مگر کسی کی خدمت اور کردار کو گالیوں یا نفرت کی نذر کرنا کسی صورت مناسب نہیں

دبنگ آفیسر سید احمد شاہ آغا ایس ایچ او پولیس تھانہ بوستان تعیناتبوستان دبنگ اور فرض شناس پولیس آفیسر سید احمد شاہ آغا کو...
04/09/2026

دبنگ آفیسر سید احمد شاہ آغا ایس ایچ او پولیس تھانہ بوستان تعینات
بوستان دبنگ اور فرض شناس پولیس آفیسر سید احمد شاہ آغا کو بطور ایس ایچ او پولیس تھانہ بوستان تعینات کر دیا گیا ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سید احمد شاہ آغا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے تھانہ بوستان کی کارکردگی میں مزید بہتری اور علاقے میں امن و امان کے قیام کی امید کی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں نے سید احمد شاہ آغا کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے ، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بوستان پریس کلب کی جانب سے سید احمد شاہ آغا کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

خانوزئی پولیس میں اہم تقررینصیب اللہ کاکڑ کو پولیس تھانہ خانوزئی کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔نصیب اللہ کاکڑ ایک ف...
04/09/2026

خانوزئی پولیس میں اہم تقرری

نصیب اللہ کاکڑ کو پولیس تھانہ خانوزئی کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔

نصیب اللہ کاکڑ ایک فرض شناس، متحرک اور ذمہ دار پولیس افسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی تعیناتی کا مقصد علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کے سدباب، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

نئے ایس ایچ او نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہوگا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

خانوزئی میں امن دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی، جبکہ شریف اور قانون پسند شہریوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

نصیب اللہ کاکڑ کی تعیناتی پر اہلِ علاقہ اور دوست احباب کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد۔

خانوزئی پولیس — قانون، امن اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم۔🇵🇰

03/09/2026

کوئٹہ سے ہرنائی آتے ہوئے ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ گاڑی پر زیارت/پشین کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
فائرنگ سے ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ کے پولیس سپاہی نصراللہ شاہ ولد ابراہیم شاہ پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہے۔
ڈی سی ہرنائی کی سکواڈ کی گاڑی کوئٹہ سے ہرنائی جارہی تھی
ڈی سی ہرنائی کو کوئٹہ پہنچاکر سکواڈ کی گاڑی واپس ہرنائی جاری تھی

انتقال پر ملال
02/09/2026

انتقال پر ملال

01/09/2026

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bostan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share