Balochistan Today

Balochistan Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Today, Media/News Company, Quetta Cantonment.

18/08/2026

وزیر داخلہ بلوچستان کا مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کا نوٹس

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ کی رہائشی مسماۃ اسماء ولد امان اللہ کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے 24 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے ہدایت کی کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے مکمل انکوائری کی جائے۔ انہوں نے خاتون پر مبینہ تشدد سمیت واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف اور جامع تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور تحقیقات کے دوران تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

#کوئٹہ #بلوچستان #اغوا #تشدد #خاتون #تحقیقات #انکوائری #گرفتاری

18/08/2026

رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ اغوا، تشدد اور زبردستی نکاح کی کوشش؛ متاثرہ خاتون کا اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ

قمبرانی روڈ کی رہائشی خاتون اسماء امان اللہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بعض رشتہ داروں نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے زبردستی نکاح پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
اسماء امان اللہ کے مطابق، نکاح سے انکار پر انہیں مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جنسی زیادتی اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور انہیں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
متاثرہ خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی عزت، جان اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اسماء امان اللہ اور ان کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تخریبی سرگرمی کے بعد کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاریکوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی گیس پا...
17/08/2026

تخریبی سرگرمی کے بعد کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاری

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر تخریبی سرگرمی کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے پیش نظر شہر میں گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق نئے عارضی شیڈول کے تحت کوئٹہ شہر میں صبح 6:30 سے 8:30 بجے، دوپہر 12 سے 3 بجے اور شام 6:30 سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نظام کو مؤثر طریقے سے چلانے، مطلوبہ گیس پریشر اور آپریشنل استحکام برقرار رکھنے کے لیے دیگر اوقات میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق معمول کی گیس فراہمی بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ صورتحال اور سسٹم کے حالات سازگار ہوتے ہی گیس کی فراہمی کا معمول کا شیڈول
بحال کردیا جائے گا۔

#گیس #کوئٹہ #بلوچستان

پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی کابینہ کے انتخابات کا اعلانکوئٹہ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) بلوچستان کی صوبائی...
17/08/2026

پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی کابینہ کے انتخابات کا اعلان
کوئٹہ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن پی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبائی کابینہ کے انتخابات کے لیے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایم اے بلوچستان کے رجسٹرڈ کونسلرز اور ڈیلی گیٹس انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔
ڈاکٹر فرید سمالانی کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

#انتخابات #کوئٹہ

16/08/2026
14/08/2026

*مستونگ: وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ کی اطلاع۔، 3 اہلکار زخمی*

14/08/2026

کوئٹہ: یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرر نے قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں ایک آزاد وطن معرضِ وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان قیام کے مقاصد کی جانب کس حد تک آگے بڑھا ہے اور آئندہ کن شعبوں میں مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 79 برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور آج ایک ایٹمی قوت کی حیثیت سے دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے۔

مقرر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے اور دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع، ڈویژنز، تحصیلوں اور دیہات میں بھرپور انداز میں جشنِ آزادی منایا گیا، جو اس امر کا واضح اظہار ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط اور لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والے عناصر کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے سیاسی و آئینی راستہ اختیار کرنا چاہیے. ریاست امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ حکومت بلوچستان، سکیورٹی فورسز اور پولیس اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم پرامن مذاکرات اور قومی دھارے میں شمولیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے، انہیں مواقع فراہم کرنے اور میرٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق صوبے کی ترقی اور پائیدار امن کا راستہ میرٹ، شفافیت، عوامی شمولیت اور بہتر طرزِ حکمرانی سے ہو کر گزرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان پولیس، پاک فوج، دیگر سکیورٹی اداروں اور سویلین شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ریاست ان کے اہلِ خانہ کے دکھ اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے کم سن بیٹے کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مقرر نے تقریب کے انعقاد پر بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اسمبلی، چیف سیکرٹری اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے پارلیمانی نمائندوں، خواتین، بچوں اور دیگر شرکاء کا بھی خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں سے منتخب نمائندوں کی بلوچستان میں شرکت قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام ہے۔ بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں صوبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

خطاب کے اختتام پر ملک میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

#پاکستان #14اگست #بلوچستان #امن #ترقی #خوشحالی #میرٹ

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپری...
13/08/2026

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل
ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت دو روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق 14 اور 15 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ان دونوں روز جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل اور کوئٹہ سے چمن کے لیے چمن ٹرین بھی گزشتہ چھ ماہ سے معطل ہیں، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

#ریلوے #کوئٹہ #جعفرایکسپریس #بلوچستان

12/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناءاللہ خان اچکزئی انتقال کر گئے ہیں۔

12/08/2026

ڈھاڈر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ
لائن متاثر ہوئی ۔۔

کن کن علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہوئی جانے ک لیے کمینٹ کریں۔

Address

Quetta Cantonment
87300

Opening Hours

Monday 00:00 - 23:59
Tuesday 00:00 - 23:59
Wednesday 00:00 - 23:59
Thursday 00:00 - 23:59
Friday 00:00 - 23:59
Saturday 00:00 - 23:59
Sunday 00:00 - 23:59

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share