Hakeem AR

Call Directions Contact the business

Hakeem AR Hakeem AR Rehman

06/10/2026
05/10/2026

معدے کے السر سے مراد یہ ہے کے اب معدے میں زخم بننا شروع ہوچکا ہے ۔ جب معدہ یا آنتوں میں کہی زخم پیدا ہوجاتے ہیں تو اس کو السر کہا جاتا ہے اب یہ زخم معدہ اور آنتوں میں کہی پر بھی بن سکتا ہے ، یاد رکھیں معدے میں جب تک سوزش پیدا نہیں ہوجاتی تب تک معدے میں زخم پیدا نہیں ہوتے یعنی السر ہمیشہ سوزش کے بعد پیدا ہوتی ہے جب معدے کی سوزش بگڑ جاتا ہے تب وہ معدے کے السر میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور جب یہاں بھی بیماری کا علاج نہ کیا جائے تب السر کے زخم مذید بگڑ جاتا ہے اور زخموں میں پیپ اور بدبو پیدا ہونا شروع ہو جائے تو پر یہی زخم بعد میں کینسر اور سرطان بن جاتے ہیں ۔ ویسے صیح طریقہ علاج تو یہ ہے کے ایسے مریضوں کو ٹوٹکہ استعمال کرنے کے بجائے کسی مستند حکیم سے علاج کرانا چاہئے کیونکہ یہ حساس بیماری ہے اور اس کا فورا علاج کرنا ضروری ہوتا ہے اور ٹوٹکوں سے اس کا علاج کرنا ممکن نہیں ہے ایک معالج مرض کی شدت اور درجات کو دیکھ کر دوائیاں تبدیل کرتا رہتا ہے اور مریض کو اپنی نگرانی میں رکھتا ہے اور ہر ہفتہ مریض کی نبض علامات اور کیفیات کو نوٹ کرتا رہتا ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ مریض کو خاص اور مخصوص غذا پر رکھتا ہے اور ایک لمبا دورانیہ کا علاج ہوتا ہے ۔ البتہ یہ نسخہ مندرجہ زیل علامات کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہے اگر معالج کے مشورے سے کھایا جائے اور دوائی کے ساتھ ساتھ غذائیں پرہیز کا بھی خیال رکھا جائے تو امید غالب ہے کے مریض ٹھیک ہو جائے گا ۔
نوٹ اس نسخے میں ہلدی تازہ ہونا چاہئے یعنی ہلدی بازاری نہ خریدیں بلکہ تازہ خرید کر خود گھر پر خشک کرلیا جائے پھر نسخہ میں شامل کیا جائے ۔

چونکہ دوا سازی ایک فن ہے ہر بندہ دوائی نہیں بناسکتا اور نہ ہر بندہ دوا سازی کا کام کرسکتا ہے ۔ میرے نسخہ جات عام عوام کے ساتھ ساتھ حکماء ساتھیوں کےلیے بھی ہے اور نئے طالب علم میرے نسخوں سے کافی فایدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ وہ مرض کو سمجھتے ہیں اور علامات اور مزاج کا تعین کرسکتے ہیں تمام غدی عضلاتی اور عضلاتی غدی امراض میں یہ نسخہ استعمال کرایا جاسکتا ہے ایک ماہر فاضل طبیب اس نسخہ سے کافی استفادہ کرسکتا ہے اگرچہ یہ حکیم انقلاب حضرت دوست محمد ملتانی کا نسخہ ہے لیکن اس نسخہ کی افادیت اور مقام استعمال کو بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔۔

صاحبزادہ حکیم عبدالرحمان کاکڑ فرام کوہٹہ
وٹس اپ نمبر ۔03327893190
اگر کسی ساتھی نے دوائی منگوانی ہوں یا کوئی
شورہ کرنا ہوں تو برائے مہربانی آپ مجھے فون کال نہ کیا کریں بلکہ آپ اپنا مسلہ وٹس پر بتادیا کریں مجھے جیسے ہی فرصت مل جائے تو ضرور جواب دوں گا ۔۔

03/10/2026

میں عموما جنسی امراض پر پوسٹ نہیں کرتا لیکن کیا کریں میرا شعبہ ہی کچھ ایسا ہے کے ہر مرض پر لکھنا پڑتا ہے ، یہ نسخہ ایک بڑا ہی قیمتی نسخہ ہے یہ نسخہ غیر طبعی انتشار اور جنسی حدت کو اعتدال پر لاتا ہے اور بندے کے جنسی اعضاء کی تیزی میں سکون پیدا کرکے جلق جیسے خبیث عادت سے جان چھڑاتا ہے دماغ کو طاقت دیتا ہے جسم کی لاغری اور کمزوری کو ختم کرتا ہے عورتوں کےلیے بھی نہایت مفید دوائی ہے ، اس نسخے میں استعمال ہونے والے مغزیات کا ایک نمبر ہونا ضروری ہے ورنہ مطلوبہ رزلٹ نہیں ملے گا ، اگر کوئی ساتھی نسخہ نہیں بناسکتا تو وہ ہم سے بنی بنائی دوائی منگوا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔ صاحبزادہ حکیم عبدالرحمان کاکڑ فرام کوہٹہ

02/10/2026

تمام معزز ناظرین اور دوستوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم مجھے فون کرنے کے بجائے واٹس ایپ پر اپنا پیغام بھیجا کریں۔
دن کے اوقات میں میں اپنے دواخانے میں مریضوں اور دیگر مصروفیات میں مشغول رہتا ہوں، اس لیے ہر آنے والی فون کال کا جواب دینا میرے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
اگر کسی معزز ساتھی نے کسی مشورے، علاج یا دوا منگوانے کے سلسلے میں رابطہ کرنا ہو تو براہِ کرم فون کرنے کے بجائے واٹس ایپ پر اپنا مسئلہ یا پیغام تفصیل سے لکھ کر بھیج دیں۔ جیسے ہی مجھے فرصت ملے گی، میں ان شاء اللہ آپ کے پیغام کا جواب ضرور دوں گا۔
یہ گزارش اس لیے کر رہا ہوں کہ بعض اوقات میں مصروفیت کی وجہ سے کسی دوست کا فون نہیں اٹھا پاتا، جس کی وجہ سے وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ بعد میں جب واٹس ایپ پر رابطہ ہوتا ہے تو غلط فہمی دور ہو جاتی ہے۔
میری اس گزارش کو ہرگز تکبر یا بے رخی نہ سمجھا جائے۔ میری بھی کچھ مصروفیات اور مجبوریاں ہیں، اس لیے میری مجبوری سمجھ کر درگزر فرمائیں۔
آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون کا دل سے شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین
صاحبزادہ حکیم عبدالرحمان کاکڑ
فرام کوئٹہ
📱 واٹس ایپ نمبر: 03327893190

01/10/2026

یہ نسخہ قبض کےلیے بہترین کام کرتا ہے ،دائمی سے دائمی قبض بھی اس نسخہ سے ٹوٹ جاتا ہے ،، طب یونانی میں چونکہ مزاج اخلاط اور کیفیات کو مدنظر رکھ کر علاج کیا جاتا ہے پھر دوائی تجویز کی جاتی ہے کیونکہ طب یونانی قبض کے تین اقسام بیان کرتی ہے جن کو بلغمی صفراوی اور سوداوی قبض کہتے ہیں آج کل کے دور میں فاسٹ فوڈ اور جنگ فوڈ کا استعمال زیادہ ہورہا ہے اور لوگوں نے فطری خوراک کو بلکل چھوڑ دیا ہے اور یہی غذائیں دائمی قبض پیدا کرتی ہے اور پیٹ میں ریاح گیس اور تبخیر پیدا کرتی ہے اور اج کل اکثر لوگ خشکی کے مریض ہے خیر یہ نسخہ خشکی اور دائمی قبض کا دشمن ہے اور صرف قبض کو رفع نہیں کرتی بلکہ یورک ایسڈ اور کولیسڑول کو بھی متوازن رکھتی ہے اور یورک ایسڈ کے سبب جوڑوں میں اگر درد ہوتا ہوں ان کےلیے آب حیات کاکا م کرتا ہے نظام ہاضمہ کو تیز کرتی ہے معدہ کو قوی کرتا ہے چہرے کو صاف کرتی ہے اور جگر کو ایکٹو کرکے جسم میں سے فضلات کا اخراج کرتی ہے ۔ خون کی خرابی کو ٹھیک کرتی ہے اور فیٹی لیور کے مریض کے لئے علی اور مجرب نسخہ ہے ۔ طب صابر کا مشہور نسخہ ہے ، بنائیں اور فایدہ اٹھائیں اور مجھے بھی دعاوں میں یاد رکھیں ،چونکہ میرے تمام نسخہ جات عوام الناس کےلیے ہیں لیکن چونکہ دواسازی ایک فن ہے اور دوائی ہر بندہ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی ہر شخص جڑی بوٹیوں کی پہچان رکھتا ہے اور نہ ہر شخص دوائی کی مقدار کا تعین کرسکتا ہے ۔ یہ نسخہ ایک مجرب نسخہ ہے اور میرا مطب دواخانہ کا سرتاج نسخہ ہے ، مقدار خوراک چائے والی نیم چمچ سے کم شروع کریں اگر قبض نہ ٹوٹے تو مقدار کو تھوڑا تھوڑا بڑھیا جاسکتا ہے

پرہیز چپس برگر تمام جنگ فوڈ اور تلی ہوئی غذائیں اور گائے کا گوشت اور چاول ۔۔۔

چونکہ میں پہلے اس بات کا زکر کرچکا ہوں کے دوا سازی ایک فن ہے لہذا ہر بندہ یہ نسخہ طب کی شرائط کے مطابق نہیں بنا سکتا اگر کوئی ساتھی نسخہ بنانا نہیں جانتا تو وہ ہم سے بنی بنائی دوائی منگوا سکتا ہے چونکہ اس دوائی میں خواری زیادہ ہوتی ہے اور اس کا 75 فیصد دوائی میں بوس ہوتی ہے اور صرف 25 فیصد سے دوائی تیار ہوجاتی ہے

صاحبزادہ حکیم عبدالرحمان کاکڑ فرام کوہٹہ

30/09/2026

نیند نہ آنے کے بنیادی وجہ جسم میں ریاح اور خشکی کی زیادتی کا پیدا ہوجانا ہے چونکہ دماغ پروٹین کا بنا ہوا ہے اور پروٹین اس کی غذا ہے جب کوئی بندہ کثرت سے خشک غذائوں کا استعمال کرتا ہے اور غذا میں اعتدال نہیں رکھتا یا غذا کو بدل بدل کر نہیں کھاتا یا ایسی غذائیں کم کھاتا ہوں جس سے دماغ کو قوت ملتی ہوں تب نیند متاثر ہوجاتی ہے اور مریض ساری رات جاگتا رہتا ہے اور یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو اعصاب کی گولیاں کھانا شروع کردیتے ہیں چونکہ اس مزاج میں دماغ میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے مریض اکثر سوچتا رہتا ہے جسم میں چستی اور حرکات میں تیزی ہوتی ہے خشکی کے سبب ان کے دل کے افعال میں بھی خرابی آجاتی ہے اکثر مریضوں کو اختلاج القب کی شکایت ہوتی ہے ان کی دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے زرا سی تیز آواز سے گھبرا جاتے ہیں شر شور ان سے برداشت نہیں ہوتا چونکہ دل بذات خود کثرت حرکت کے سبب کمزور ہوجاتا ہے مریض کو چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ آتا ہے چونکہ ان کی غذا میں اکثر دہی لسی چائے بوتل ترش اور تلی ہوئی غذائیں ہوتی ہے اور یہی غذائیں سبب مرض پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ جب خشکی جسم میں زیادہ ہوجاتی ہے تب دماغ میں موجود مسکولر ٹشوز کے پردے میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے شدت مرض کی صورت میں دماغ کے مسکولر پردے میں سکیڑ پیدا ہوجاتی ہے چونکہ جسم میں خشکی اور ریاح کی زیادتی ہوتی ہے اور ایسے مریض عموما دبلے پتلے ہوتے ہیں البتہ ان کا پیٹ پھولا ہوا ہوتا ہے اور پیٹ میں گیس تیزابیت جیسے علامات ہوتے ہیں ۔۔

27/09/2026

طب یونانی پیشاب کی کمی زیادتی اور بندش بول کو تین مختلف مزاجوں کے ساتھ جوڑتی ہے اطباء حضرات اس بات کو جانتے ہیں کے سلسل بول، تقطیر البول ، اور بندش البول میں مریض کی کونسی مزاج ہوتی ہے اور پھر کس ترتیب سے مریض کا علاج کیا جاتا ہے ، اب چونکہ موجودہ دور میں لوگ ایلوپیتھی طریقہ علاج کی جانب زیادہ متوجہ ہوچکے ہیں اور ان کے نظر میں صرف ایلوپیتھی طریقہ علاج سائنٹفک طریقہ علاج ہے باقی دیگر طریقہ علاج کی ان کے نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ حالانکہ آج بھی ایسے بہت سارے امراض ہے جن کا ایلوپیتھی کے ساتھ کوئی علاج موجود نہیں ہے اور ہمارے اکابرین استاذہ کرام بڑی آسانی کے ساتھ ان کا علاج کررہے ہیں اور ہزاروں کے تعداد میں الحمداللہ لوگ ٹھیک ہورہے ہیں ، اب چونکہ عام لوگوں کی زہن میں یہ بات ڈالی گئ ہے کے حکیم کی دوائی گردے فیل کردیتی ہے ان کی پھکی اور ادویات نہیں کھانا لیکن سچ تو یہ ہے کے ہم الحمداللہ گردوں کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں اور فیل گردوں کو دوبارہ ٹھیک کردیتے ہیں چونکہ ایلوپیتھی میں فیل گردوں کا کوئی علاج موجود نہیں ماسوائے ڈائیلسز کے اور ڈائیلسز بذات خود ایک موت ہے اور سینکڑوں لوگ دوران ڈائلیسس مرتے ہیں ؟ واپس آتے ہیں اپنی موضع کی طرف بات کچھ لمبی ہوگئی ، تو پیشاب کثرت سے آنے کے پیچھے جو اسباب ہے ان میں شوگر سرفہرست مرض ہے دوسرا پراسٹیٹ کا بڑھ جانا اور تیسرا گردوں کا کمزور ہوجانا شامل ہے اب ایک نسخہ تینوں مریضوں کےلیے کام نہیں کرےگا کیونکہ تینوں کے مزاج الگ الگ ہے اور تینوں کی بیماریاں الگ الگ ہے اب جب تک مریض کی مکمل تشخیص نہیں ہوجاتی تب تک علاج ممکن ہی نہیں ہے اور طب یونانی نسخہ بازی اور ٹوٹکوں کا نام نہیں ہے جیسے آج کل سوشل میڈیا پر نسخے بتائیں جاتے ہیں بلکہ طب ایک مکمل سائنٹفک طریقہ علاج ہے اور ایسا کوئی مرض نہیں جس کا طب یونانی میں علاج موجود نہ ہوں ۔۔۔

المختصر ۔۔۔ جو نسخہ بتایا گیا ہے یہ نسخہ صرف ایک عام معلومات کےلیے ہیں اور یہ نسخہ وہ لوگ استعمال کرسکتے ہیں جن کو گردوں کی بیماری نہ ہوں جن کا پیشاب جل کر نہیں آتا ہوں یا جن لوگوں کو پراسٹیٹ کا مسلہ نہ ہوں اور ہائی بلڈ پریشر وال
ے مریض بھی اس نسخہ کا استعمال اعتدال کے اندر کریں
اتنی لمبی تحریر لکھنے کا مقصد یہ کے لوگوں کو طب یونانی طریقہ علاج سے آگاہ کروں اور بےبس اور بیمار انسانوں کا مدد کروں اور ان کو بیماری جیسی تکلیف سے نکال لوں اور مداریوں سے ان کی جان چھڑا لو کیونکہ سوشل میڈیا پر طبیب بہت کم اکثر دوا فروش اور مداری لوگ دیکھنے کو مل رہے ہیں

26/09/2026

یہ نسخہ جوڑوں کے درد میں مفید ہے اگر جوڑوں میں درد بوجہ یورک ایسڈ کی زیادتی سے ہوں تو یہ نسخہ نہ صرف جوڑوں کا درد ختم کرتا ہے بلکہ ہوتک ایسڈ کو بھی نارمل کردیتا ہے ، اور اٹھنا بیٹھنا اور نماز پڑھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ بنائیں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں

25/09/2026

معدے کے اکثر امرض میں یہ نسخہ مفید ہے جن لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد گیس بنتی ہوں یا پھر پیٹ میں درد مروڑ ہوتا ہوں یا جن حضرات کو پیٹ میں اپھارہ ہوتا ہوں اس کے علاہ ہاضمہ کی کمزوری تیزابیت اور بھوک نہ لگنے میں یہ نسخہ مجرب اور لاجواب ہے ۔ مقدار خوراک ایک ماشہ صبح وشام بعد از غذا کھائیں تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز رکھیں

https://vm.tiktok.com/ZSbLhSmeN/ This post is shared via TikTok Lite. Download TikTok Lite to enjoy more posts: https://www.tiktok.com/tiktoklite

Address

Quetta Cantonment
87300

Telephone

+923327893190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem AR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hakeem AR:

Shortcuts

Share