20/08/2025
سینئیر وکیل سابق صدر ہائی کورٹ بار ظہور احمد شاہوانی کی دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ: بلوچستان میں دن بدن حالات ابتر ہوتے جارہے، ایڈووکیٹ ظہوراحمدشاہوانی
کوئٹہ: بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایڈووکیٹ ظہور احمد شاہوانی
کوئٹہ: کسی بھی شخص کو لاپتہ کیا جاتا ہے تو اس کے لئے قانونی تقاضے پورے ہونے چائیں، ظہور احمد شاہوانی
کوئٹہ: کل رات 3 بجے متعدد افراد بغیر کسی سرچ وارنٹ کے میرے گھر میں داخل ہوئے، ظہوراحمد شاہوانی
کوئٹہ: چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا ، یہاں لاقانونیت ہے، ظہور احمدشاہوانی
کوئٹہ: میرے وکیل بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے تھے صبح انہیں چھوڑ دیا گیا، ظہور احمد شاہوانی
کوئٹہ: میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں ،عدالت میں درخواست دائر کرونگا ، ظہور احمد شاہوانی
کوئٹہ: ظہور احمد شاہوانی کے گھر پرچھاپہ اور ان کے بیٹے کو اٹھانے کی مذمت کرتے ہیں ،صدر ہائیکورٹ بار
کوئٹہ: رات کے اندھیرے میں گھر میں داخل ہونا چادر چاردیواری کی پامالی قابل مذمت ہے ، عطاء اللہ لانگو
کوئٹہ: اگر وکلا کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اس کے لئے بار باڈیز موجود ہے، عطاء اللہ لانگو