19/07/2025
بجلی کی درکار وولٹیج کی مسلسل کمی کہوجہ سے شہر کے متعدد علاقے پانی سے محروم ھیں۔ واسا کے چیف انجنئر رمضان اچکزی نے کیسکو حکام سے وولٹیج کی کمی کہوجہ سے پیدا ھونے والی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ھوے کہا ھے کہ شہر کے متعدد علاقے بالخصوص پشتون اباد۔ ایسٹرن بائ پاس۔ شالدرہ اور سرہاب کے علاقے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور درکار وولٹیج میں مسلسل کمی کہوجہ سے پینے کی پانی سے محروم ھیں۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ واسا کیسکو کا سب سے بڑا کنزیومر ھیں اور اس سلسلے میں چیف کیسکو کو باقاعدہ مراسلے بھی ارسال کرچکا ھیں مگر حالات میں کوئی بہتری نہیں ائ۔ بجلی کی موجودہ ابتر صورتحال نے شہریوں کے نظام زندگی کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ واسا کے اکثر ٹیوب وہلز بند ھے اور عوام مسلسل پانی سے محروم۔ انھوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کیسکو حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ھوے بجلی کی درکار وولٹیج کی بحالی کو ممکن بنائیں۔ واسا موجودہ پیدا شدہ صورتحال میں عوام سے پانی کی استعمال احتیاط برتنے کی اپیل کرتی ھیں