Hazara Nawjawan /هزاره نوجوان

Hazara Nawjawan /هزاره نوجوان We promote talents of new generation of my community, and azwell dm us for paid promotions.!🙂

28/10/2025

بلوچستان کا حیرت انگیز آسمان
آج سحری کے ٹائم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر ایک نہایت نایاب اور خوبصورت منظر نمودار ہوا — رنگین روشنیوں سے چمکتا ہوا بادل جو دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ منظر ممکنہ طور پر اوپری فضا میں روشنی کے انعکاس کا اثر ہو سکتا ہے۔
واقعی، قدرت کی کاریگری بے مثال ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
#بلوچستان #قدرت #آسمان #خوبصورتی

درخواست برائے انسانی ہمدردی و انصافبرائے:محترم چیف آف آرمی اسٹاف،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی،وزیراعظمِ پاکستان،وزارتِ داخل...
16/10/2025

درخواست برائے انسانی ہمدردی و انصاف

برائے:
محترم چیف آف آرمی اسٹاف،
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی،
وزیراعظمِ پاکستان،
وزارتِ داخلہ، حکومتِ پاکستان
ISPR DG ISPR Federal Investigation Agency - FIA Pakistan Army Syed Asim Munir.
Pakistan Air Force Pakistan Peoples Party - PPP PML(N) General Asim Bajwa

!السلام علیکم و رحمت اللہ

ہم، پاکستان میں مقیم ہزارہ مہاجرین، دل کی گہرائیوں سے آپ کے سامنے اپنے دکھ اور فریاد پیش کرتے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں جو حالات ہیں، اُن میں ہماری برادری کے لیے واپس جانا موت کے دہانے پر قدم رکھنے کے مترادف ہے۔ طالبان، کوچی اور کچھ متعصب عناصر کی جانب سے ہزارہ قوم کے خلاف ظلم، تشدد، اور نسلی نفرت بدستور جاری ہے۔

ایسے میں جب ہمیں زبردستی واپس بھیجا جاتا ہے، تو یہ ہمارے بچوں، خواتین، اور بزرگوں کی جان و عزت کے لیے ناقابلِ تلافی خطرہ بن جاتا ہے۔

ہم یہ بھی عرض کرنا چاہتے ہیں کہ ہزارہ قوم نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھا ہے۔
ہم نے اس ملک کی خدمت اور دفاع میں اپنا کردار نبھایا ہے۔
جنرل محمد موسیٰ خان، جو پاکستان آرمی کے عظیم جرنیل اور سابق کمانڈر انچیف تھے، ہمارے ہی ہزارہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
اسی طرح چند روز قبل شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر بھی ہزارہ برادری سے تھے، جنہوں نے پاک وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔

ہم نے ہمیشہ پاکستان کے پرچم کو عزت دی ہے، اس ملک کی مٹی کو اپنا وطن مانا ہے، اور ہر دکھ سکھ میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اسی جذبے کے تحت ہم آپ سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ:

1. ہزارہ مہاجرین کی جبری ملک بدری کا سلسلہ فی الفور روکا جائے یا کم از کم مؤخر کیا جائے۔

2. اقوامِ متحدہ (UNHCR) اور انسانی حقوق کے اداروں کو اجازت دی جائے کہ وہ ہزارہ مہاجرین کے تحفظ کا باضابطہ جائزہ لیں۔

3. اُن ہزارہ خاندانوں کو عارضی قانونی حیثیت یا پناہ گزین کا درجہ دیا جائے جن کے لیے افغانستان واپسی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ پاک فوج اور ریاستِ پاکستان انصاف، ہمدردی اور انسانیت کے اصولوں پر مبنی فیصلہ کریں گے۔
ہم صرف امن، تحفظ، اور انسانی عزت کے ساتھ جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔

والسلام
پاکستان میں مقیم ہزارہ برادری کی جانب سے

15/10/2025

پاکستان کے ساتھ کشیدگی: افغانستان کا سرحد پر جنگی تیاریوں میں اضافہ

ہزارہ ٹاؤن میں آج کے آپریشن میں خواتین اور بچے بھی گرفتارکوئٹہ (ہزارہ ٹاؤن): آج ہزارہ ٹاؤن میں افغان مہاجرین کے خلاف جار...
15/10/2025

ہزارہ ٹاؤن میں آج کے آپریشن میں خواتین اور بچے بھی گرفتار

کوئٹہ (ہزارہ ٹاؤن): آج ہزارہ ٹاؤن میں افغان مہاجرین کے خلاف جاری حکومتی آپریشن کے دوران سرکاری اہلکاروں نے متعدد گھروں کی تلاشی لی، جن میں خواتین اور بچے بھی گرفتار افراد میں شامل تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، آپریشن صبح سے جاری رہا اور کئی خاندانوں کو حراست میں لے کر ڈیپورٹیشن کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ قانونی اور انسانی سلوک کو یقینی بنایا جائے۔

#ڈیپورٹیشن #بلوچستان

14/10/2025

Hazara Town, Quetta me shadid operation or naka bandi 400 forces ke sath shoro hai.
14, Oct, 2025.

📍: Kirani Road, Mari Colony, Iqbal Abad & New Hazara Town.

10/10/2025

"Quetta: Martyr Major Sibtain Haider laid to rest with full military honors."🎖 🥹

A hero of Balochistan maj sabtain from hazara community led his life during an IBO OP in Dera ismail khan.may Allah pak ...
10/10/2025

A hero of Balochistan maj sabtain from hazara community led his life during an IBO OP in Dera ismail khan.may Allah pak give highest rank in jannah and give sabr to his family. Ameen ❤️

24/09/2025

اب چوری کرنے کا دنیا میں نیا طریقہ ایجاد ہو گیا ہے اب اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ ایسے لوگوں کے چکر میں آنے سے اگر کوئی ایک شخص بھی بچ گیا تو اس کا ثواب انشاءاللہ آپ کو ضرور ملے گا شکریہ

نرگس ھزارہ کی ایک اور کامیابی۔کراٹے کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی مایہ ناز کھلاڑی نرگس ھزارہ نے بزنس ایڈم...
26/08/2025

نرگس ھزارہ کی ایک اور کامیابی۔

کراٹے کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی مایہ ناز کھلاڑی نرگس ھزارہ نے بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے سے بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر لی ہے۔

بہت بہت مبارک ہو

24/08/2025

Chi chi Juwana Raft 💔😢

09/08/2025

بیٹی اپنے اسکول فنکشن کیلئے تیار ہو کر باپ کو دکھانے آئی ہے کہ وہ کیسی لگ رہی ہےseemore

03/08/2025

ہزارہ فائٹر لڑکی 👊👊

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Nawjawan /هزاره نوجوان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share