
14/02/2024
*سابق صوبائی وزیر صالح بھوتانی کے صاحبزادے میر شہزاد بھوتانی اور انکے 40 کے قریب ساتھیوں کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر علی حسن زہری کی مدعیت میں مقدمہ درج۔*
*حب(احوال درینگڑھ میڈیا 2024-02-13) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ پی بی 21 میر صالح بھوتانی کے صاحبزادے میر شہزاد بھوتانی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ پی بی 21 میر علی حسن زہری کی مدعیت میں تھانہ حب سٹی میں مقدمہ درج۔*
*ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی,اغوا کاری اقدام قتل,سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔*
*مدعی و امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی برائے حلقہ پی بی 21 میر علی حسن زہری نے یہ موقف اختیار کیا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کے ایجنٹ کو اغوا کیا گیا ہے اور وہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹینٹ کو اکھاڑ دیا گیا ہے اسی معاملہ پر پر دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر جب وہ اپنے کارکنان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن شیخ ابراہیم گوٹھ پہنچے تو وہاں پر تمام معاملہ سے ایس,ایچ,او کو آگاہ کیا اور قانونی کاروائی کرنے کی درخواست کی مگر ایس,ایچ,او نے کوئی کاروائی نہیں کی اس کے فوراً بعد وہاں شہزاد بھوتانی 40 مسلح افراد کے ہمراہ پہنچا اور میر علی حسن زہری کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے دہشت گردی کی نیت سے شدید ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ موقف میر علی حسن زہری*