Hazara Tv

Hazara Tv !_____"!...The Official HazaraGi TV...!"_____! Quetta , bolochistan pakistan

بلدیاتی انتخاباتافتتاحی تقریبامین آباد قومی مرکز کے نامزد امیدوار برائے بلدیاتی انتخابات، یونین کونسل 40 وارڈ نمبر 2، جن...
13/12/2025

بلدیاتی انتخابات
افتتاحی تقریب

امین آباد

قومی مرکز کے نامزد امیدوار برائے بلدیاتی انتخابات، یونین کونسل 40 وارڈ نمبر 2، جناب محمد حسین صاحب کے انتخابی دفتر کا افتتاح بانیِ قومی مرکز، علامہ محمد آصف حسینی کے دستِ مبارک سے نہایت شاندار انداز میں انجام پایا۔
اس پُروَقار موقع پر اہالیانِ محلہ نے خصوصاً ہمارے بلوچ اور پشتون بھائیوں نے بڑے جذبے اور خلوص کے ساتھ جناب محمد حسین صاحب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ اُن کا تعاون اور اعتماد ہمیشہ قومی مرکز کے ساتھ مضبوطی سے جاری رہے گا۔
اس موقع پر امین آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان و بزرگ جن میں
اکرام شیخ حسنی و برادران
ڈاکٹر حیات
ماسٹر عبدالواحد
حاجی رشید بنگلزی
امیر شاہ جہان
ٹکری سعید
سلیم الحق رندبمعہ برادران
سعید احمد رند بمعہ برادران
صدام حسین بمعہ برادارن
اسلام الدین بمعہ برادران
عبدالرزاق شاہ بمعہ برادران
حاجی قادر بخش بمعہ خاندن
حیدر شاہ
مزمل شاہ
نوید شاہ
شاہد خان
اور
ماسٹر عبدالواحدبنگلزئی بمعہ برادران نے قومی مرکز کے کردار کو سراہا و شمولیت اختیار کی

اس بلدیاتی انتخابات میں آپ کس انتخابی نشان کو کامیاب کریں گے؟؟؟
11/12/2025

اس بلدیاتی انتخابات میں آپ کس انتخابی نشان کو کامیاب کریں گے؟؟؟

10/12/2025

ایچ ڈی پی کے نامزد امیدوار برای بلدیاتی الکشن جناب مرزا حسین ہزارہ کے کچھ ترقیاتی کام

08/12/2025

کوئٹہ — Federal Board of Revenue (FBR) نے جبل نور بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کراچی جانے والی مسافر کوچ سے منشیات برآمد کر کے تین خواتین اور دو مرد مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

بلدیاتی انتخاباتانتخابی نشان ( سورج مکھی sun flower )قومی مرکز کے نامزد امیدوار برای بلدیاتی انتخابات از یونین کونسل 38ر...
08/12/2025

بلدیاتی انتخابات
انتخابی نشان ( سورج مکھی sun flower )

قومی مرکز کے نامزد امیدوار برای بلدیاتی انتخابات از یونین کونسل 38
رحمت چنگیزی ( وارڈ نمبر 1 )

08/12/2025

اس بلدیاتی انتخابات میں تمام پارٹیز کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں
لیکن بی این پی کے امیدواروں کا کوئی نام و نشان نہیں ؟؟؟
کیوں؟

آسٹریلیا(پرتھ)میں ہزارہ شناخت کو سرکاری سطح پر تسلیم کر لیا گیاآسٹریلیا کے شہر گوسنیلز کی میئر نے ہزارہ قوم کی منفرد شنا...
08/12/2025

آسٹریلیا(پرتھ)میں ہزارہ شناخت کو سرکاری سطح پر تسلیم کر لیا گیا

آسٹریلیا کے شہر گوسنیلز کی میئر نے ہزارہ قوم کی منفرد شناخت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ شہری انتظامیہ میں “افغان” کے بجائے “ہزارہ” کی شناخت کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا۔

میئر ٹریسا لائنز کے مطابق ہزارہ قوم کی ایک الگ تاریخ اور پہچان ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کونسلرز اور سٹی اسٹاف کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہزارہ اور افغان شناخت کے فرق کو سمجھیں اور احترام کے ساتھ درست اصطلاح کا استعمال کریں۔

یہ اقدام ہزارہ قوم کی جانب سے مسلسل جدوجہد اور آگاہی مہم کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

🕊️💛🤍💙✌️🌹

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں غیر قانونی انعامی اسکیموں سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، فوری نوٹس لیا جائے: جلیلہ حیدر ایڈوکی...
05/12/2025

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں غیر قانونی انعامی اسکیموں سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، فوری نوٹس لیا جائے: جلیلہ حیدر ایڈوکیٹ

میں جناب آئی جی بلوچستان سے گزارش کرتی ہوں کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہزارہ ٹاؤن میں کچھ گروہ غیرقانونی قرعہ اندازی اور انعامی اسکیموں کے نام پر بچوں، نوجوانوں اور عام لوگوں کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ لوگ فی کس دو ہزار روپے وصول کر کے موٹر بائیکس، موبائل فونز اور اب سونے کے سیٹ تک کے انعامات کا لالچ دیتے ہیں۔ بظاہر یہ سلسلہ قرعہ اندازی کا دکھایا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک جوا نما اور غیرقانونی سرگرمی ہے جس میں دھوکہ دہی کے تمام عناصر موجود ہیں۔
ان اسکیموں میں زیادہ تر کم عمر بچے اور نو عمر لڑکے شامل ہوتے ہیں جو گھروں میں والدین سے ضد، جھگڑا یا دباؤ کے ذریعے پیسے لے کر ان قرعہ اندازیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اس وجہ سے والدین شدید مالی، ذہنی اور گھریلو مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ گھروں میں بے چینی، جھگڑے اور عدم اطمینان بڑھ رہا ہے، جو ایک سنگین سماجی مسئلہ بن سکتا ہے۔
یہ سرگرمیاں بچوں اور نوجوانوں میں محنت، تعلیم اور ذمہ داری کے بجائے شارٹ کٹ کے ذریعے پیسہ کمانے کا رجحان پیدا کر رہی ہیں۔ مسلسل ناکامی اور پیسہ ضائع ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی، غصہ اور تشدد کے رجحانات بھی بڑھ سکتے ہیں، جو علاقے کے امن و سکون پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ گروہ سوشل میڈیا پر کھلے عام تشہیر بھی کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے اور مزید بچے اس جال میں پھنس رہے ہیں۔
ان اسکیموں سے علاقے میں مالی تنازعات اور جھگڑوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ لوگ پیسہ ہارنے کے بعد الزام تراشی اور جھگڑے کرتے ہیں جس سے محلے کے امن میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف اخلاقی اور معاشرتی طور پر نقصان دہ ہیں بلکہ قانون کے مطابق بھی قابلِ گرفت ہیں، کیونکہ اس قسم کی انعامی اسکیمیں، جوا اور فراڈ ملکی قوانین کے تحت جرم ہیں۔
جناب عالی، ہم آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان گروہوں کو بند کیا جائے اور ان کے مراکز اور سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پولیس کی سطح پر ایک مختصر آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ سرگرمیاں کس طرح ان کے بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر کو بھی روکا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے محلے میں اس رجحان کے خاتمے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔
ہم سب کی خواہش ہے کہ ہمارا علاقہ امن، وقار اور صحت مند سرگرمیوں کا مرکز رہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم یہ مسئلہ آپ کے علم میں لا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بروقت اور مؤثر ایکشن لیں گے۔

02/12/2025

🚨 UPDATE: Hazara Community Shows Support for Our National Guard

Yesterday, members of the Hazara community in the DMV area gathered at the site of the D.C. attack to show solidarity with the families of the National Guard members who were targeted.

The Hazara community — many of whom fled violence and persecution in Afghanistan — made it clear:
✔️ They condemn all violence
✔️ They stand for peaceful coexistence
✔️ They support the families of the Guardsmen attacked
✔️ Violence “has no place in any society,” no exceptions

Organizers also thanked law enforcement for their professionalism and support throughout the event.

A rare moment of unity in a time when the country needs it the most.

Donald J. Trump

کجا شد۔ رضا وکیل
01/12/2025

کجا شد۔ رضا وکیل

New Mr Hazara 2025 Winner Muhammad Awais Congrats 🎉🎉🎉🎉
30/11/2025

New Mr Hazara 2025 Winner Muhammad Awais

Congrats 🎉🎉🎉🎉

29/11/2025

اگر سارے لوگ ماسٹر ذوالفقار جنرل سیکرٹری قومی مرکز کی طرح اس قوم کے لیے کام کریں تو یقیناً اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
تشکر ماسٹر ذوالفقار
جنرل سیکرٹری قومی مرکز۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara Tv:

Share