Balochistan News Update

Balochistan News Update Balochistan News Update Official Page

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل راحت نسیم خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی ...
17/07/2025

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل راحت نسیم خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی ملاقات

ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

سی او بروقت ٹی وی  سید نوید حیدر ہاشمی کی  سابق کور کمانڈر سدرن کمانڈ و سابق مشیر وزیر اعظم برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ ج...
17/07/2025

سی او بروقت ٹی وی سید نوید حیدر ہاشمی کی
سابق کور کمانڈر سدرن کمانڈ و سابق مشیر وزیر اعظم برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ کے ہمراہ

حکومت بلوچستان نے 10% ایڈاک کے نوٹیفکیشن جاری کردیا
17/07/2025

حکومت بلوچستان نے 10% ایڈاک کے نوٹیفکیشن جاری کردیا

*کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافر بس پر فائرنگ کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری* *کراچی سے کوئٹہ جانے...
17/07/2025

*کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافر بس پر فائرنگ کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری*

*کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر قلات میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس واقعے میں 3 معصوم مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔*
*صوبائی وزیر میر علی حسن زہری*

*یہ حملہ انتہائی خوفناک اور غیر علاقائی عناصر کی جانب سے بغاوت اور امن و امان سے متعلق یکجہتی کے خلاف ایک گہرا اقدام ہے۔ شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے یں ۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری*

*اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، زخمیوں کو صحت یابی عطا کرے، اور اس واقعے سے متاثرہ خاندانوں کو صبر اور حوصلہ دے۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری*

*بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیت کے خلاف کارروائی عوامی صحت کے تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم*بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیش...
16/07/2025

*بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیت کے خلاف کارروائی عوامی صحت کے تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم*

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کے خلاف مؤثر اور جرأت مندانہ کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر کے صوبے کے عوام کو ایک غیر محفوظ اور غیر مستند طبی نظام سے بچانے کی عملی کوشش کی ہے، جو یقیناً ایک قابلِ تحسین، قابلِ تقلید اور عوام دوست اقدام ہے۔
حال ہی میں کمیشن نے مشرقی بائی پاس پر عطائیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار غیر قانونی اور غیر مستند کلینکس کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے، جو ایک مثبت اور بروقت قدم ہے۔ اس سے پہلے بھی کمیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں 75 سے زائد کلینکس کو قانونی نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ ان سے جواب طلبی کی جا سکے اور عوام کو غیر مستند علاج معالجے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ اقدام نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ایک صحت مند، محفوظ اور معیاری طبی نظام کی جانب پیش رفت کا عملی ثبوت بھی ہے۔ عطائیت ایک ایسا ناسور ہے جو برسوں سے بلوچستان کے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کو نقصان پہنچاتا آ رہا ہے، اور اب وقت آ چکا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی یہ کاوش اسی جدوجہد کا تسلسل ہے۔

ہم کمیشن کی اس پیش رفت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ یہ مہم مزید شدت اور وسعت کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ بلوچستان کا ہر فرد ایک محفوظ، معیاری اور مستند طبی ماحول میں علاج کی سہولت حاصل کر سکے۔

یہ اقدام نہ صرف موجودہ مسائل کا حل ہے بلکہ ایک بہتر، صحت مند اور باشعور بلوچستان کی بنیاد رکھنے کا آغاز بھی ہے۔ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین اور پوری ٹیم کو یہ عظیم ذمہ داری ادا کرنے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ بلاشبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔

15/07/2025

پنجاب کی فٹبال ٹیمیں بلوچستان کیوں نہیں آئی،صحافی کا سوال
ہر بات میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتے،مینا مجید
#

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ٹویٹ
15/07/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ٹویٹ

بلوچستان میں پائیدارامن،سیاسی استحکام اورترقی کےلیےنوجوانوں کی محرومیوں کاازالہ ناگزیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت سیاسی تحمل ک...
15/07/2025

بلوچستان میں پائیدارامن،سیاسی استحکام اورترقی کےلیےنوجوانوں کی محرومیوں کاازالہ ناگزیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت سیاسی تحمل کا مظاہرہ کرے،سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کے مطابق پالیسی سازی کو یقینی بنائیں،نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان میں تمام مسائل کاحل رویوں میں نرمی،برداشت اورمکالمےسےممکن ہے،سینئرصحافیوں کےاعزازمیں عشائیہ سےگفتگو
بلوچستان میں پائیدارامن،سیاسی استحکام اورترقی کےلیےنوجوانوں کی محرومیوں کاازالہ ناگزیر ہے،حکومت سیاسی تحمل کا مظاہرہ کرے،سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کے مطابق پالیسی سازی کو یقینی بنائیں،ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی ایم این اےنوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نےسراوان ہاؤس میں سینئرصحافیوں کےاعزازمیں عشائیہ سےگفتگومیں کیا،عشائیہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر شہزادہ ذوالفقار، سینئر صحافی سلیم شاہد، کاظم مینگل، صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید، رضا الرحمان، جلال نورزئی، رشید بلوچ، مجیب احمد، خلیل احمد، ایوب ترین، افضل مغل ، نادر زمرد سمیت دیگر سینئر صحافیوں نےشرکت کی۔ اس موقع پرصحافیوں نےنوابزادہ میرجمال خان رئیسانی سےتیز وتندسوالات کئےجس کاانہوں نےتحمل سےجواب دیا۔ نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نےکہاکہ،بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے،انہوں نےتجویزدی کہ حکومت سیاسی تحمل کا مظاہرہ کرےاور سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کے مطابق پالیسی سازی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام مسائل کا حل رویوں میں نرمی، برداشت اور مکالمے سے ممکن ہے۔انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ افسر شاہی کی انا پرستی اور معتبر قبائلی رہنماؤں کو نظر انداز کرنا یا ان کی سیکیورٹی کو محدود کرنا نہ صرف غیر دانشمندانہ ہے بلکہ اس سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معتبرین کی سیکیورٹی پر پابندی لگانا دراصل کسی بڑے سانحے کو دعوت دینا ہے۔ عشائیے میں شریک سینئر صحافیوں نے بلوچستان میں ورکنگ جرنلسٹس کو درپیش خطرات، مالی استحصال اور پیکا جیسے متنازع قوانین پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ صحافیوں نے بتایا کہ ضلعی سطح کے رپورٹرز کو تنخواہیں نہیں ملتیں، کوئٹہ میں کئی بیوروز بند ہو چکے ہیں اور صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ جس پرنوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صحافی برادری کے مسائل کو قومی اسمبلی کے فلور اور متعلقہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بھرپور انداز سے اٹھانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آزادی صحافت کے اصولوں کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔اورکہاکہ تحقیقاتی صحافت صوبے کے مسائل اجاگر کرنے اور پالیسی سازی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن سے معاشرے کو بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بلوچستان میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیااور کہا کہ صحافی دراصل معاشرے کے "کریٹیکل تھنکرز" کا ہر اول دستہ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔نوابزادہ رئیسانی نے اعلان کیا کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر متعلقہ محکموں سے شہید صحافیوں کے اہل خانہ کی کفالت اور ان کے بچوں کے لیے اسکالرشپس کے کوٹے مختص کرنے کی سفارش کریں گے۔انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر زور دیا کہ ضلعی رپورٹرز کو باعزت تنخواہیں اور سہولیات دی جائیں تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی اطلاعات کمیٹی میں اس مسئلے کو زیر بحث لانے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور پی پی پی بلوچستان کے سکریٹری اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے بلاول ہاؤ...
15/07/2025

بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور پی پی پی بلوچستان کے سکریٹری اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کی جانب سے منعقد شعبہ اطلاعات کے اجلاس میں شرکت کی جس میں پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن خصوصی طور پر شریک تھے۔ اجلاس میں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔ شعبہ اطلاعات کے اجلاس میں سندھ بھر کے سیکریٹری اطلاعات سمیت ذیلی ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی جس کا مقصد شعبہ اطلاعات کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانا ہے۔ ظہور احمد بلیدی نے سندھ بھر میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پی پی پی کو بلوچستان میں بھی سندھ کے تنظیمی ڈھانچے کئ طرح مظبوط اور منظم بنائیں گے۔

*کوئٹہ۔۔۔ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) محترم مہراللہ بادینی سے بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس...
15/07/2025

*کوئٹہ۔۔۔ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) محترم مہراللہ بادینی سے بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری ملاقات کررہے ہے*

15/07/2025

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ/پریس کانفرنس

کوئٹہ:ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اور ترجمان بلوچستان حکومت کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: مغوی مصور خان کے اغواء میں ملوث یونس نامی شخص ماراگیا،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ:اغواء میں ملوث طیب شاہ باجوڑ کا رہنے والا ہے،اعتزاز گورایا

کوئٹہ: گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اعتزاز گورایا
کوئٹہ: واقعے میں ملوث ہشام نامی شخص کو گرفتار کرلیاگیا،اعتزاز گورایا

کوئٹہ: اغواء میں استعمال میں ہونے والی گاڑی برآمد کرکی گئی،اعتزاز گورایا

کوئٹہ: ملزم ہشام ریمانڈ پر ہے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ: واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،اعتزاز گورایا

کوئٹہ:مصور خان کی شہادت پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے،اعتزاز گورایا

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکریٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ سے...
14/07/2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکریٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقے کی مجموعی صورتحال، خصوصاً صحت کے شعبے سے متعلق مسائل اور عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share