Quetta point کوئٹہ پوائنٹ

Quetta point کوئٹہ پوائنٹ Emerging digital media outlet following ethics and stander of Journalism & covering stories impartialy.
(2)

16/07/2025

‏یہ وردی آئین کی پاسداری کیلئے ہے، جو 70 کڑوڑ کا ایک ووٹ خرید رہے ہیں تم ان کا دفاع کر ریے ہو؟ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا اسلام آباد میں پولیس اہلکار سے مکالمہ ۔

16/07/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ویڈیو وائرل ۔

اس ویڈیو کے حوالے سے اپنی رائے کمنٹ کریں ۔

شہزادہ بابل نے پبلک سروس کمیشن کے تحصیلدار کا تحریر امتحان کامیابی سے پاس کر لیاکوئٹہ: کوئٹہ پوائنٹ سے منسلک معروف کالم ...
15/07/2025

شہزادہ بابل نے پبلک سروس کمیشن کے تحصیلدار کا تحریر امتحان کامیابی سے پاس کر لیا

کوئٹہ: کوئٹہ پوائنٹ سے منسلک معروف کالم نگار شہزادہ بابل نے تحصیلدار کی پوسٹ کے لیے منعقدہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیا ہے

15/07/2025

مصور کا کڑ کی قتل واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،اعتزاز گورایا

14/07/2025

مام مری بلوچ پرنس روڈ متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

کوئٹہ کے رہائشی لڑکے کو علمدار روڈ پر اپنی گرل فرینڈ سے ملنا مہنگا پڑ گیا ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 200 کے قریب اف...
14/07/2025

کوئٹہ کے رہائشی لڑکے کو علمدار روڈ پر اپنی گرل فرینڈ سے ملنا مہنگا پڑ گیا ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 200 کے قریب افراد نے لڑکے کو امام بارگاہ لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کا مقدمہ درج۔

کوئٹہ(ویوز)سریاب روڈ کے رہائشی لڑکے محمود خان کو ہزارہ کیمونٹی کی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی۔

☆لڑکے کے بیان کے مطابق اِسکی دوستی چند ماہ قبل ہزارہ کیمونٹی کی لڑکی حنا بتول سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہوئی تھی اور کچھ عرصہ سے یہ ناراض بھی تھے، لڑکے نے لڑکی کو راضی ہونے کے لئے بلایا پہلے گاڑی میں ایئرپورٹ روڈ گئے پھر آرمی ڈیم میدانی کی طرف آئے جہاں 3 ہزارہ کیمونٹی کے لڑکوں نے سریاب روڈ کے رہائشی محمود خان سے اس لیے جھگڑا شروع کردیا کہ تم ہماری کیمونٹی کی لڑکی کیساتھ کہا جارہے ہوں۔

☆تینوں لڑکوں نے درخواست گزار کو زد و کوب کیا اور اسی کی گاڑی میں لڑکی کے ہمراہ امام بارگاہ خاتم الانبیاء لے گئے جہاں ایک سو سے 200 کے قریب مزید افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں امام بارگاہ کے حکام کی جانب سے پولیس کو بُلایا گیا اور تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

☆تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کے چہرے پر زخم خون آلود آئے اور اسکے علاوہ کندھے اور بازووں میں اندرونی زخم بھی آئے، متاثرہ طالب علم نے پولیس کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی جبکہ پولیس نے بھی متاثرہ شخص کی درخواست قبول کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

☆مقدمہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337A,337D,147,149,341 اور دفعہ 342 شامل۔

11/07/2025

بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

07/07/2025

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف پٹیشن جمع کرانے کے بعد نوابزادہ لشکری رئیسانی کا میڈیا سے بات چیت
کوئٹہ: آج ہم نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 کےحوالے سے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کیا
کوئٹہ: مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی کوئی حیثیت نہیں اسے ڈمی حکومت نے بنائی ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام اور یم اس ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں
کوئٹہ: ہمارے آئندہ نسلوں کا سودا ہوا ہے چند سالوں کے لئے، ہم اسے نہیں مانتے
کوئٹہ:اسی کالے قانون کے تحت 17 نئے الاٹمنٹس کئے گئے غیرمقامی لوگوں کو لاکھوں ایکڑ الاٹ کیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ ڈاکا زنی کا قانون ہے،
کوئٹہ:میری تمام سماجی ایکٹیوسٹ مقامی افراد اور سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اس ایکٹ کے خلاف آواز بلند کریں
کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی اخلاقی طور پر یہ حیثیت نہیں رکھتا کہ وہ یہ قانون بنائے،

تربت پریس کلب میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی بازیابی کے لیے پریس کانفرنس، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیابی کی...
04/07/2025

تربت پریس کلب میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی بازیابی کے لیے پریس کانفرنس، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیابی کی اپیل

اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کے اغواء کے خلاف ان کے بھائی گلداد نورزئی اور اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر، سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور صحافی برادری سے مدد اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلداد نورزئی نے کہا کہ 4 جون 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی اپنی فیملی کے ہمراہ تمپ سے کوئٹہ گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء کر لیے گئے۔ ان کی فیملی کو رہا کر دیا گیا جبکہ محمد حنیف نورزئی تاحال لاپتہ ہیں اور اغواء کاروں کی حراست میں ہیں۔ اس افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو بے چینی، اذیت اور شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حنیف نورزئی ایک ایماندار اور فرض شناس سرکاری افسر ہیں جنہوں نے تمپ میں اپنی تعیناتی کے دوران عوامی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔ عوامی بھلائی اور دیانتداری ان کی پہچان رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ واقعے کے دن بغیر کسی بڑے سیکیورٹی پروٹوکول کے صرف ایک محافظ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

اہلِ خانہ نے مسلح تنظیم سے اپیل کی کہ وہ انسانیت اور بلوچی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کو جلد از جلد اور باحفاظت رہا کریں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور سماجی شخصیات سے بھی درخواست کی کہ وہ محمد حنیف نورزئی کی باحفاظت واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اغواء کار انسانی ہمدردی، روایتی اقدار اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کو جلد رہا کریں گے تاکہ ایک بے گناہ خاندان کی اذیت کا خاتمہ ہو سکے۔

04/07/2025

آج کوئٹہ میں “بول اُٹھو وویمن گروپ” نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں خواتین، معذور افراد (PWDs) اور دیگر محروم طبقات کے مسائل پر آواز بلند کی۔
انہوں نے “چارٹر آف ڈیمانڈز” پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسی سازی میں مقامی خواتین اور کمزور طبقات کو شامل کیا جائے۔
خواتین کو فیصلہ سازی میں خودمختار اور بااختیار بنایا جا

برف کے کارخانے سے پبلک سروس کمیشن تکیہ کہانی ہے عبدالرحمٰن کی۔ایک ایسا نوجوان جس نے آثارِ قدیمہ (Archaeology) میں اعلیٰ ...
04/07/2025

برف کے کارخانے سے پبلک سروس کمیشن تک

یہ کہانی ہے عبدالرحمٰن کی۔
ایک ایسا نوجوان جس نے آثارِ قدیمہ (Archaeology) میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، مگر ڈگری کے بعد معاشی تنگی نے اُسے برف کے کارخانے میں مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا۔ مگر اُس نے حالات سے ہار نہیں مانی، بلکہ انہی حالات کو سیڑھی بنایا۔

دن بھر محنت مزدوری، برف کے وزن تلے جھکی ہوئی پیٹھ، اور شام کو پبلک سروس کمیشن کی تیاری۔ نہ شکایت، نہ بہانہ، صرف ایک یقین کہ "میں کر سکتا ہوں!

آخرکار وہ دن آیا جب اُس نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیابی سے پاس کر کے ایک افسر کا مقام حاصل کیا۔

یہ صرف عبدالرحمٰن کی کامیابی نہیں، یہ ہر اُس نوجوان کے لیے پیغام ہے جو خواب دیکھتا ہے، جو محنت سے نہیں گھبراتا، اور جو جانتا ہے کہ حالات کٹھن ضرور ہوتے ہیں، مگر ناقابلِ شکست نہیں۔

یاد رکھو: اگر ارادہ سچا ہو، تو برف کے کارخانے سے بھی کامیابی کی چنگاری نکل سکتی ہے۔


(Copied)

03/07/2025

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا اہم پریس کانفرنس ۔

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta point کوئٹہ پوائنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share