09/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کل پشاور زلمی کے خلاف جیت سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے معجزے کی ضرورت ہے وہ اس طرح سے کے وہ اپنا آخری میچ جیتے ملتان سے اچھے مارجن سے اور پشاور زلمی اپنے اگلے دو میچ ہارے بری طرح سے تاکہ پشاور زلمی کا نیٹ رن ریٹ کویٹہ کے نیٹ رن ریٹ سے بھی خراب ہو۔
صورتحال مشکل ہے مگر ناممکن نہیں کیوں کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اسلیے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھتے ہوئے ملتان اپنے اگلے دونوں میچز جیت کر ٹاپ 2 پوزیشن پر خود کو رکھنا چاہے گی تاکہ اسے کوالیفائیر 1 کھیلنا پڑے ناک آؤٹ میچ نہ کھیلنا پڑے اسی طرح میری زلمی ٹیم کی بھی یہی کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز ملتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیت کر ٹاپ 2 پوزیشن پر خود کو لانے کی کوشش کرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی یہی کوشش ہوگی لاہور سے اور میری ٹیم سے جیت کر خود ٹاپ 2 پوزیشن پر رہے اب ٹاپ 2 پوزیشن پر کونسی ٹیم رہتی ہیں یہ تو ایک دو دن میں کنفرم ہو جائے گا۔
باؤلنگ کے لحاظ سے سب سے ناقص پرفارمینس میری پشاور زلمی ٹیم کی کہوں گی کیوں کہ اب تک دوسری ٹیموں کی غلطیوں کی وجہ سے جیت کر یہاں تک پہنچے ہیں بلے بازوں نے تو پرفامنس دی یے باؤلروں نے بس غلطی سے ایک میچ میں پرفارمینس دے کر غلطی کی اسکے بعد نہیں ہوتی ان سے باؤلنگ اور نہ انہوں نے باؤلنگ بہتر کرنے کی کوشش کی باقی امید کرتی ہوں کہ کل اچھی بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کریں گے ملتان کے خلاف اگر جیتنا چاہتے ہیں تو۔
باقی بس دعا کرتی ہوں اللہ پاک اسی ٹیم کو کامیاب کرے جس کی محنت سب سے زیادہ ہو اور اللہ پاک پاکستان سپر لیگ کو کامیاب کرے۔امین