Abasin News

Abasin News Abasin News is the News Alert Service provider, provides national & international news.

The theme of this service lies in citizen Journalism with Social Networking Revolution Facility to our valuable members through SMS.

29/10/2024

پنجگور۔ پروم کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، دو زخمی۔ ذرائع

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا کوئٹہ:پولیس اہلکار کو ...
03/09/2024

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا

کوئٹہ:پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب کلی دیبہ میں گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا،پولیس

کوئٹہ:فائرنگ سے سب انسپیکٹر
امان اللہ شدید زخمی ہوگیا تھا

کوئٹہ:زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،پولیس

30/08/2024

*سوئی سدرن گیس - میڈیا الرٹ*

۳۰ اگست، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو 12:50 بجے بولان کلی ساتکزئی میں ایک بڑے سیلابی ریلے نے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر، مستونگ، قلات، کولفور مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کلیئرنس لینے کے بعد بولان، کلی ساتکزئی میں اس تباہ شدہ 18 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کے کام کے لیے ٹیم کو متحرک کیا جائے گا۔

ادارہ اس صورتحال میں اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے اور ہونے والی اہم پیش رفت سے میڈیا کو اگاہ کرتا رہے گا۔

29/08/2024

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے

پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، ملتان اور سرگودھا سمیت ملک شہروں میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی عوام نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا صدر کوئٹہ پریس کلب کو خطکوئٹہ  پریس کلب میں کانفرنسز اور سیمنار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کے این...
29/08/2024

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا صدر کوئٹہ پریس کلب کو خط

کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز اور سیمنار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کے این او سی سے مشروط

ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بغیر کسی کو کانفرنس یا سیمینار کی اجازت نہ دیں ‘ ڈی سی کوئٹہ کی ہدایت

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر نے رواں سال 20 مئی کو کوئٹہ پریس کلب کو تالا بھی لگایا تھا

26/08/2024

قلعہ عبداللہ۔ جنگل کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باچا آغا ولد حاجی میرا آغا سکنہ جنگل موقع ہی پر جاں بحق

26/08/2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی موسی خیل کے قریب پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 23 افراد کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار ۔

موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گے۔ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان حکومت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا پیچھا کریگی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

26/08/2024

موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات ⬇️

25/08/2024

حب۔ مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے مقام پر ایران سے آنیوالے زائرین کی بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد جاں بحق، 23 سے زائد زخمی۔ ریسکیو ذرائع

پشین دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی لسٹ
24/08/2024

پشین دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی لسٹ

پشین ، پولیس لائن کے قریب دھماکہ ، دو بچے جاں بحقپشین ، دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمیپشین ، دھماکے س...
24/08/2024

پشین ، پولیس لائن کے قریب دھماکہ ، دو بچے جاں بحق

پشین ، دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

پشین ، دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ،پولیس

پشین ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس

17/08/2024

کوئٹہ۔ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو ذرائع

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abasin News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share