Daily Awam Quetta/ Islamabad

Daily Awam Quetta/ Islamabad آپ کی حقیقی اور غیر جانبدار آواز ، روزنامہ ، عوام کوئٹہ ، اسلام آباد For any query, please feel free to contact our Editorial Desk at below email address.

Daily Awam Quetta, Islamabad is Pakistan’s leading Print & Broadcasting Media Production Company part of Pakistan’s prominent media conglomerate, Awam Group of Newspapers. We're impartial and independent, and every day we create distinctive, world-class content which inform, educate and entertain our viewers across the globe. [email protected]

16/07/2025

بریکنگ نیوز : قلات میں مسافر بس پر فائرنگ متعدد مسافر زخمی ، ہلاکتوں کا خدشہ

 #دمشق : (عوام ویب ڈیسک)  #اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور اسویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں شدت...
14/07/2025

#دمشق : (عوام ویب ڈیسک) #اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور اسویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں شدت کے بعد شامی وزارت خارجہ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی خودمختاری کا احترام کریں اور علیحدگی پسند باغیوں کی کسی بھی شکل میں حمایت سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بغیر کسی ملک کا نام لیے کہا کہ ملک کے تمام سیکیورٹی اور عسکری معاملات، خصوصاً اسلحہ اٹھانے کا اختیار، صرف اور صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔

12/07/2025

بلوچستان میں سلامتی کی مخدوش صورتحال اور صوبائی مخلوط حکومت کی بے حسی ،، ‼️

Daily Awam Quetta/ Islamabad

11/07/2025

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، 11 جولائی 2025*

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے

تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سرڈاکہ میں مسافروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، حکومت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے:سابق وزیراعلی بلوچستان  نواب ثناءاللہ خ...
11/07/2025

سرڈاکہ میں مسافروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، حکومت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے:سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ‼️

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ضلع مستونگ کے علاقے سرڈاکہ میں بے گناہ مسافروں کے قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناخت کے بعد مسافروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا ایک کھلی اور سنگین دہشت گردی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ایک پرامن خطہ ہے، جہاں کے عوام امن، بھائی چارے اور باہمی احترام پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چند شرپسند عناصر دانستہ طور پر صوبے کے امن کو خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرڈاکہ جیسے واقعات صوبے کے پُرامن ماحول کو خون آلود کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں، جن کا مقصد نفرت، خوف اور انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، دہشت گردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو معصوم لوگوں کی جانیں لے کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے ایسے واقعات پر صرف رسمی بیانات تک محدود رہیں گے تو عوام کا اعتماد اٹھتا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

11/07/2025

اہم خبر ‼️

اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے بند۔

وزیراعلی  #بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھل...
11/07/2025

وزیراعلی #بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، فتنۃ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے، یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

بریکنگ نیوز 🔴 لورالائی ڈی جی خان روڈ پر دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے 9 پنجابی مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ...
10/07/2025

بریکنگ نیوز 🔴 لورالائی ڈی جی خان روڈ پر دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے 9 پنجابی مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقتولین نجی بسوں میں پنجاب جا رہے تھے۔ حملہ اور واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ جان بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے جو اپنے والد کے انتقال کے بعد تجہیز وتکفین کے لیے دنیا پور جا رہے ھے۔

04/07/2025

🔴 ہمارے دشمن تین تھے، ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا: انڈین ڈپٹی آرمی چیف کے گلے شکوے..

اسلام آباد (عوام ویب ڈیسک)
۱- بھارتی فوج شکست کا داغ دھونے کی کوشش میں مزید شرمندگی اٹھانے میں مصروف
۲- چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
۳- تعریف وہ جو دشمن کرے۔ ڈی جی ایم او ٹاک کے وقت پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت کا علم تھا۔ بھارتی ڈپٹی چیف
۴- 'بھارت کو الیکٹرانک وارفیئر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔'- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست
۵- “ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا”: انڈین نائب آرمی چیف کا شکوہ
۶- گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔
۷- فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ، ترکی اور چین نے ملکر شکست دی ، اپنے عوام کے سامنے شکست کی ناکام صفای ہے۔
۸- پاکستان نے کبھی ایسا بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟
۹- بھارتی افواج کے لیڈرز کھل کر حکومتی پالیسیز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
۱۰- بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی سیاسی خلفشار کا مظہر ہے
۱۱- پاکستانی افواج نے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے اعتماد کے باعث بھارت کو شکست فاش دی۔
۱۲- بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجایے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے اقوام عالمُ میں تنہا کر دیا ہے

عاشورہ  کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری  چھٹی کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
03/07/2025

عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری چھٹی کا اعلان ،
نوٹیفکیشن جاری

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجانوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجل...
03/07/2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔

فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے

💥 سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کو معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدال...
27/06/2025

💥 سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کی پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کو معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں 💥

*حکومتِ پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت (Permanent Court of Justice) ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم*

حکومت پاکستان ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی تائید، بھارت کے یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے اقدام کو معاہدے کی رو سے غیر قانونی قرار دینا خوش آئند سمجھتی ہے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ پاکستان، جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے.

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی. فیصلے کا متن

کسی ایک فریق کے معاہدہ معطلی کے یکطرفہ فیصلے سے عدالت اپنی کاروائی نہیں روکے گی اور سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سازی جاری رکھے گی. فیصلے کا متن

عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا. فیصلے کا متن

سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے کی شق شامل نہیں. فیصلے کا متن

سندھ طاس معاہدے کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے اسے معطل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بغیر جاری رہے گا. فیصلے کا متن

سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی فریق یعنی بھارت یکطرفہ طور پر کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کاروائی کو روک نہیں سکتا. فیصلے کا متن

مسائل کے حل میں ثالث کے کردار کو روکنے کی کوشش سندھ طاس معاہدے میں موجود ثالث کے ذریعے تنازعات کے حل کی لازم شق کی خلاف ورزی ہے. فیصلے کا متن

ان تمام حقائق کی روشنی میں عدالت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ثالثی کاروائی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں. فیصلے کا متن

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تنازعات کے حل کیلئے ثالثی عدالت اپنا ذمہ دارانہ، منصفانہ اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی. فیصلے کا متن.

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں پر غیر قانونی طور پر آبی ذخائر کی تعمیر کے خلاف پاکستان نے 2016 میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا، بھارت نے اس کیلئے ثالثی عدالت سے غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی کی استدعا کی اور اس پر عدالت میں کاروائی پہلے سے جاری ہے.

بھارت نے ثالثی عدالت سے معاہدے کی نام نہاد یکطرفہ معطلی کے بعد ثالثی عدالت کی کاروائی معطل کرنے کی استدعا کی جسے آج مسترد کر دیا گیا.

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awam Quetta/ Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awam Quetta/ Islamabad:

Share

Our Story

Daily Awam is a widely circulated Urdu language newspaper of Pakistan, currently publishing from Quetta, Hub and Islamabad. It was launched from Provincial Quetta in 1989, with unflinching commitment to highest journalistic standards, hi-tech innovations and strong focus on consumer needs. Our ambition is to provide news and information that helps our readers enhance and enjoy life. Daily Awam in its portfolio has special-interest supplements and editions that cater to a variety of subjects. We have pioneering trends in Investigative journalism, setting standards and breaking news ground for the last 21th years. Following the ongoing trends in media now Daily Awam has also started its digital platform we are soon launching our webcast and digital broadcasting .

For any queries please send us an email at [email protected] ) https://www.facebook.com/dailyawamquettaislamabad