Sona Media

Sona Media نیوز ، ہسٹری ، فنی اور انٹرٹینمینٹ

جناب اسفندیار خان کاکڑ اور علاقے کے دیگر معزز قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے برشور کلی ڈاگ سلہ میں مرحومہ، زوجہ ڈاکٹر عبیدالل...
28/05/2026

جناب اسفندیار خان کاکڑ اور علاقے کے دیگر معزز قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے برشور کلی ڈاگ سلہ میں مرحومہ، زوجہ ڈاکٹر عبیداللہ اور ملک فیض اللہ خان کی بھابی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قبائلی مشران نے مرحومہ کی دینی و خاندانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
مرحومہ کی فاتحہ خوانی میں علاقے کے معتبر شخصیات، عمائدین، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کیا۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

*إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*برشور کلی ڈاگ سلہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عبید اللّٰہ کی اہلیہ ماسٹر فیض ا...
23/05/2026

*إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*
برشور کلی ڈاگ سلہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عبید اللّٰہ کی اہلیہ ماسٹر فیض اللہ خیراللہ نور اللہ امیر اللہ ظفر اللہ کے بابھی اور نجیب خان عتیق اللہ کے والدہ انتقال کرگئی
جسکو کژہ ویالہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
فاتحہ خوانی صرف تین دن حاجی خان اکا کے گھر میں جاری رہیگی ۔ اتوار ،سموار اور منگل کے دن

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں ان کی درجات بلند فرمائے ۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَضلع برشور یونین کونسل کژہ ویالہ کلی ڈاگ سلہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عبید الل...
23/05/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ضلع برشور یونین کونسل کژہ ویالہ کلی ڈاگ سلہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر عبید اللہ کی اہلیہ ماسٹر فیض اللہ، خیراللہ، امیر اللّٰہ، ظفر اللہ، نور اللہ ،کے بابھی اور نجیب خان، عتیق اللہ، کے والدہ انتقال کرگئی ۔
نماز جنازہ اج رات 11:00 کژہ ویالہ قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔
اللہ تعالیٰ جنت میں ان کی درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتقال کی اطلاع ۔نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ، مراد والی، ولد واح...
17/05/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتقال کی اطلاع ۔
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ، مراد والی، ولد واحداد، قلعہ ویلا برشور، شہید ہو گئے ہیں۔ جو کہ لکپاس کسٹم اگ کے واقعہ میں زخمی تھے ۔
شہید، فتح محمد اور نصیب اللہ کے بھائی اور حاجی شمس اللہ، رحمت اللہ، زین اللہ، ٹھیکیدار انبیاء خان، علی احمد، محمد غوث، مرحوم قیوم لالا، مرحوم شکور لالا اور قدوس لالا کے چچا زاد بھائی تھے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللّٰہ پاک گھر والوں کو صبر جمیل عطاء کریں آمین
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

وہ لڑکا جس کی ہنسی نے اس کے خاندان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی...دنیا گھانا کے البرٹ کو جاننے سے پہلے، اس کا خاندان شدی...
13/05/2026

وہ لڑکا جس کی ہنسی نے اس کے خاندان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی...
دنیا گھانا کے البرٹ کو جاننے سے پہلے، اس کا خاندان شدید تنگدستی میں زندگی گزار رہا تھا۔
اس کی والدہ کے مطابق، وہ ایک چھوٹے سے پناہ گاہ میں رہتے تھے جو خیرات سے ملی تھی۔ کچھ دن تو کھانے کو بھی کچھ نہیں ہوتا تھا۔ اسکول کی فیس ادا کرنا تقریباً ناممکن تھا، اس لیے البرٹ اور اس کے بہن بھائی اکثر گھر ہی رہتے جب دوسرے بچے اپنے بستے اور خوابوں کے ساتھ کلاس جاتے تھے۔
زندگی تکلیف دہ، غیر یقینی، اور مشکلات سے بھری ہوئی تھی۔

لیکن ہر چیز کے باوجود، البرٹ نے اپنی خوشی کبھی نہیں کھوئی۔
اس کی ہنسی اتنی پاکیزہ، اتنی معصوم، اور زندگی سے اتنی بھرپور تھی کہ وہ اندھیرے سے اندھیرے لمحے کو بھی روشن کر دیتی تھی۔

ایک ایسی ہنسی جس نے اپنے اردگرد کے دکھوں کو ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔
پھر ایک عام سے دن، کسی نے البرٹ کی قدرتی ہنسی کی ایک چھوٹی سی ویڈیو بنا لی۔
نہ کوئی اسکرپٹ۔
نہ کوئی پیشہ ور کیمرہ مین۔
نہ شہرت کا کوئی منصوبہ۔
بس ایک سچا لمحہ۔
لیکن اس چھوٹی سی ویڈیو نے دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔ لوگ اسے شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے۔ اس کی ہنسی مختلف ملکوں کے اجنبیوں کے چہروں پر مسکراہٹ، آنکھوں میں آنسو، اور دلوں میں امید لے آئی۔
اور اچانک... مدد آنا شروع ہو گئی۔

پیغامات۔ عطیات۔ سپورٹ۔ ایسے لوگوں کی محبت جنہوں نے انہیں کبھی دیکھا بھی نہیں تھا۔
البرٹ کی والدہ نے کہا:
"صرف چند دنوں میں، ہماری زندگیاں مکمل طور پر بدل گئیں۔ ایک لمبے عرصے میں پہلی بار، ہم نے صرف زندہ رہنے کی فکر کرنا چھوڑ دی اور ایک بہتر مستقبل کے خواب دیکھنا شروع کر دیے۔"
جس بات نے بہت سے لوگوں کو جذباتی کر دیا وہ یہ تھی:
ایک چھوٹا سا لڑکا جس کے پاس تقریباً کچھ بھی نہیں تھا... آخرکار اس کے خاندان کے لیے دوبارہ امید کی وجہ بن گیا۔ حال ہی میں اسنے والدہ کیلیے نیا گھر خرید لیا ہے۔

کبھی کبھی، اللہ سب سے چھوٹے لمحوں کو سب سے بڑے معجزے بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔وہ لڑکا جس کی ہنسی نے اس کے خاندان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی...

کبھی کبھی، اللہ سب سے چھوٹے لمحوں کو سب سے بڑے معجزے بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
بیشک ❣️

نور زمان ولد شوکت علی کلی سپین پانڑ یونین کونسل نارین ضلع برشور سے کلاس ہشتم کی اسناد برشور بازار سے ہائی اسکول تک کہیں ...
10/05/2026

نور زمان ولد شوکت علی کلی سپین پانڑ یونین کونسل نارین ضلع برشور سے کلاس ہشتم کی اسناد برشور بازار سے ہائی اسکول تک کہیں گر گئے ہیں جسکو بھی ملے ہیں
برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں
03063226387

إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم تقبل شهادته شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب قاتلانہ حملے میں شہید ہوئے۔
05/05/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون
اللهم تقبل شهادته
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب قاتلانہ حملے میں شہید ہوئے۔

29/04/2026
اطلاع برائے گمشدگی شناختی کارڈ زین اللہ ولد موسیٰ اکا  کلی چنگی کژہ ویالہ ضلع برشور سے دو اوریجنل شناختی کارڈ کہیں گر گئ...
28/04/2026

اطلاع برائے گمشدگی شناختی کارڈ

زین اللہ ولد موسیٰ اکا کلی چنگی کژہ ویالہ ضلع برشور سے دو اوریجنل شناختی کارڈ کہیں گر گئے ہیں ۔
جس کو بھی ملے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

03368474926

Address

Quetta Cantonment
86700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sona Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sona Media:

Share