Balochistan news

Balochistan news Pakistan Time is one and only honest news media of Pakistan we think u all like that

18/08/2025

"بلوچستان اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کھیل کم، جعلی صحافیوں کی جیبیں گرم کرنے اور خوشامدی لشکر کے نخرے اٹھانے پر زیادہ زور ہے

18/08/2025

چاغی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولوی کلیم اللہ جاں بحق

17/08/2025

بلوچستان میں محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف،کدھر ہے نیب، کدھر ہے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ؟
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی
*کوئٹہ بلوچستان میں گذشتہ مالی سال کے دوران محکمہ بلدیات میں تین ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، محکمے کی جانب سے 29 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات بلا جواز اور 70 کروڑ روپے کے اخراجات بغیر اجازت کئے گئے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی محکمہ بلدیات اور لوکل کونسلز کے حوالے سے 2024 آڈٹ رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات نے 3 کروڑ 76لاکھ کا رکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا محکمہ بلدیات کی جانب سے اپنے اثاثے کی بر وقت نیلامی اور جائیداد کے کرائیے نہ بڑھنے سے محکمے کو 77 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان ہوا گذشتہ مالی سال میں محکمہ بلدیات 79 کروڑ 29 لاکھ روپے ریونیوکم وصول کر سکا محکمہ بلدیاتی کے ترقیاتی کاموں زیادہ ریٹس کے نام پر 30 کروڑ 26 لاکھ کی اضافی ادائیگی کی گئی آڈٹ رپورٹ میں دو کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم کا غلط استعمال بھی سامنے آیا ہے جبکہ 80 لاکھ را 80 لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے بھی نکالی گئی ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ مزید تحقیقات کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی*

بلوچستان میں دہشتگردوں کا سرغنہ بیوٹمز یونیورسٹی کا لیکچرار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی گرفتار11 اگست کو کوئٹہ میں ایک خودک...
17/08/2025

بلوچستان میں دہشتگردوں کا سرغنہ بیوٹمز یونیورسٹی کا لیکچرار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی گرفتار

11 اگست کو کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا، گرفتار بمبار کی نشاندہی پر 12 اگست کو بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو گرفتار کیا گیا

2024ء میں ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں بمباروں کو تربیت دینے کا اعتراف

11 اگست کو گرفتار دہشتگرد 14 اگست کو خون کی ہولی کھیلنے کا منصوبہ بنا رہا تھا

بلوچستان میں میرٹ اور گورننس کا زوال: نان کیڈر افسران کی حکومتبلوچستان میں گورننس کے زوال کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے ج...
06/08/2025

بلوچستان میں میرٹ اور گورننس کا زوال: نان کیڈر افسران کی حکومت

بلوچستان میں گورننس کے زوال کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے جہاں پورے صوبے میں میرٹ اور سروس رولز کو پسِ پشت ڈال کر نان کیڈر اور جونیئر افسران کو اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ DG BCDA، PDMA، QDA، ACE، Treasuries، Local Government سمیت کئی محکمے ایسے افسران کے حوالے کر دیے گئے ہیں جن کی تعیناتی یا تو ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ہوئی ہے یا پھر ایسے افراد کو چُنا گیا ہے جو کسی بھی غیر قانونی حکم پر آنکھ بند کر کے عمل کریں۔
ذیادہ تر کمپرومائزڈ نون کیڈر آفیسرز ہے جو کے پوسٹنگ کے لیے کچھ بھی کرتے ہے ۔
یہی صورتحال محکمہ صحت بلوچستان میں بھی دیکھی جا رہی ہے جہاں اچھی شہرت رکھنے والے افسران کو ہٹا کر نان کیڈر افسران سے من پسند فیصلے کرائے جا رہے ہیں۔ یہ تمام تعیناتیاں نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی ساکھ کے ساتھ سنگین مذاق بھی ہیں۔

سابقہ حکومتوں نے کم از کم میرٹ اور عدالتی فیصلوں کا لحاظ رکھا، مگر موجودہ حکومت نے نہ صرف ان اصولوں کو روند ڈالا بلکہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر تابع فرمان بنانے کی روش اخ

05/08/2025

کوئٹہ کینٹ سے لاپتہ بچہ مردہ حالت میں نالے سے برآمد، قتل کے شبے میں پولیس اہلکار گرفتار

کوئٹہ: ظفر کالونی کوئٹہ کینٹ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد ہو گئی۔متوفی کی شناخت سبحان احمد ولد فہیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
بچے کی لاش پولیس ریکروٹمنٹ سینٹر سے ملحقہ نالے سے برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق قتل کے شبے میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے

کوئٹہ ‘ بلوچستان کی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلہ کوئٹہ طارق حسین ڈی جی خزانہ و اکاؤنٹس سے اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ...
05/08/2025

کوئٹہ ‘ بلوچستان کی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلہ

کوئٹہ طارق حسین ڈی جی خزانہ و اکاؤنٹس سے اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات

کوئٹہ ‘ جاوید مسعود زہری ڈی جی خزانہ و اکاؤنٹس مقرر

کوئٹہ ‘ فخر الدین ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکریٹریٹ سے ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن تعینات

کوئٹہ ‘ ندیم احمد شرجیل ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو S&GAD رپورٹ کرنیکی ہدایت

کوئٹہ ‘ زاہد خان ڈی سی پشین سے ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکریٹریٹ مقرر

کوئٹہ ‘ منصور احمد کو ڈی سی پشین تعینات کردیا گیا

کوئٹہ ‘ کیپٹن (ر) راجہ اختر عباس ڈی سی مستونگ کو S&GAD رپورٹ کرنیکی ہدایات

کوئٹہ ‘ سعید احمد ڈومر ڈی سی قلعہ سیف اللہ کو بھی S&GAD رپورٹ کرنیکی ہدایات

کوئٹہ ‘ بہرام سلیم ڈی سی شیرانی سے ڈی سی مستونگ مقرر

کوئٹہ ‘ ساگر کمار کو ڈی سی قلعہ سیف اللہ تعینات کردیا گیا
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

05/08/2025

محمود خان اچکزئی سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کو عمران خان سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل بیج دیا گیا

بلوچستان انسٹیٹیوٹ اوف نیفرو اینڈ یورولوجی کوئٹہ جس کو عام الفاظ میں کڈنی ہسپتال بھی کہاں جاتا ہیں ، ہسپتال میں ڈاکٹر فی...
04/08/2025

بلوچستان انسٹیٹیوٹ اوف نیفرو اینڈ یورولوجی کوئٹہ جس کو عام الفاظ میں کڈنی ہسپتال بھی کہاں جاتا ہیں ، ہسپتال میں ڈاکٹر فیصل خان صاحب ، پچھلے 3 سالوں سے ، اٹچمنٹ کے نام پر غریبوں کا خون چوس رہے ہیں ، موصوف نے پچھلے 3 سال سے ہسپتال میں خود کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ کا فوكل پرسن ظاہر کر رکھا ہیں، موصوف کی نہ اہلی اور کوتاہیوں کی وجہ سے ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ 3 مرتبہ بند ہو چکا ہیں ، مزے کی بات یہ کے فیصل صاحب نہ ہیلتھ کیڈر کے ہیں اور نہ ہی گردوں کے مرض میں اسپیشل ڈگری یافتہ ہیں ،پھر بھی سفارش کی واجہ سے ہسپتال پر قابض ہیں نہ صرف یہ ڈاکٹر فیصل احمد صاحب گورنمنٹ اوف بلوچستان کی تنخوا کے ساتھ ساتھ 2 بیسک تنخوا اور ہیلتھ کارڈ میں حصہ الگ لے رہے ہیں ، جو کل ملا کر 8 سے 10 لاکھ بن جاتے ہیں، ایک غریب صوبے میں اتنے مراعات تو کسی جج کے بھی نہیں ،موصوف کے صرف اتنے شوق نہیں بلکے ہر 3 مہینوں میں ڈاکٹر صاحب ایک مہینہ چھٹی لے کر اسلامآباد بچوں کے ساتھ سیر و تفری پر نکل جاتے ہیں ، آج کل موصوف اسلاماباد کی سفر پر ایک مہینے کی چھٹی پر نکلے ہیں ، وزیر اعلی اور محکمہ صحت سے درخواست ہیں کے اس کو واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ بھیجا جائے اور کسی نوجوان کو موقع دے ۔
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کر دیارپورٹ چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچک...
04/08/2025

وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

محکمہ صحت میں ریکارڈ کرپشن  ہورہا ہے/ موجودہ سیکرٹری وزیر صحت کے منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں، ینگ ڈاکٹر صمد پانیزئیکوئٹ...
04/08/2025

محکمہ صحت میں ریکارڈ کرپشن ہورہا ہے/ موجودہ سیکرٹری وزیر صحت کے منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں، ینگ ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: موجودہ سیکرٹری صحت منشی بن کر وزیر کیلئے ٹھیکے لینے میں مصروف ہیں، صوبے ا نظام کس طرح ٹھیک ہوگا ۔ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر بہار شاہ و دیگر کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: 2011 کے بعد سے ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: ابتر ہسپتالوں اور غلط پالیسیوں کے باعث اچھے ڈاکٹرز پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر بخت کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب پانیزئی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر بخت کاکڑ فارم 47 پلس ہیں، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: اپنی کوتاہی اور کرپشن چھپانے کے لیے ڈاکٹرز پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر بخت کاکڑ کے گھر میں ہیلتھ ملازمین کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر صمد پانیزئی

کوئٹہ: منسٹر ہیلتھ اور سیکرٹری دفاتر سے غائب ہیں، ڈاکٹر صمد پانیزئی
کوئٹہ: ایمرجنسی صورتحال میں نیگوشیٹ ٹینڈر کیا جاتا ہے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: ایمرجنسی کے بغیر نیگوشیٹ ٹینڈر کیا گیا، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: بخت کاکڑ کے دور میں ہیلتھ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن ہوا ہے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: 14 نومبر کو نیگوشیٹ ٹینڈر کے باوجود تاحال سامان نہیں پہنچا، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: 14 نومبر کو ہونے والے نیگوشیٹ ٹینڈر کی رقم ادا کر دی گئی، لیکن سامان تاحال نہیں پہنچا، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: 14 جون کو ڈسپوزیبل کے نام پر بھی کرپشن کی گئی، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 7 مئی کو ڈی جی کو خط لکھ کر غلطی کی نشاندہی کی، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو عہدوں سے ہٹا کر تحقیقات کی جائے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو جیل میں ہونا چاہیے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے خلاف ہائی لیول کمیشن کے تحت تحقیقات ہونی چاہیے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: ہسپتالوں میں 90 فیصد ادویات کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: ہسپتالوں میں صرف پانچ فیصد ادویات دستیاب ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: جونیئر افراد کو سینئر پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: اگر ہیلتھ میں کرپشن کا نوٹس نہ لیا گیا تو بلاول ہاؤس کراچی کی جانب لانگ مارچ کریں گے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ

کوئٹہ: ہیلتھ میں کرپشن کے خلاف قانونی طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے، ڈاکٹر بہار شاہ کاکڑ
#

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کسٹم کلکٹر کے خلاف احتجاجکوئٹہ: بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر ...
04/08/2025

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کسٹم کلکٹر کے خلاف احتجاج

کوئٹہ: بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے کسٹم کلکٹر عمر شفیق کے ناروا رویے اور سخت پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر گاڑیوں سے اضافی ٹائر نکال کر انہیں ضبط کیا جا رہا ہے، انہوں نے شکایت کی کہ ایک جانب بارڈر کی بندش اور مہنگائی نے انہیں بے روزگار کر رکھا ہے، دوسری طرف کسٹم حکام کی سختیاں ان کے روزگار کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔

مظاہرین نے بطور احتجاج اپنی گاڑیاں مین شاہراہ پر کھڑی کر کے احتجاج کررہے ہیں ،
احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلکٹر کسٹم کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ افراد کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا روزگار جاری رکھ سکیں
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

Address

Quetta Cantonment

Telephone

+923472197124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share