Balochistan Today News

Balochistan Today News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Today News, Quetta Cantonment.

بلوچستان ٹوڈے نیوز ایک غیر جانب دار اور بااعتماد پلیٹ فارم ہے جو مستونگ، کوئٹہ اور بلوچستان بھر کی تازہ ترین خبریں، ویڈیوز اور رپورٹس عوام تک پہنچاتا ہے۔ ہمارا مقصد بروقت، مستند اور تحقیق پر مبنی معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ آپ ہر لمحہ باخبر رہیں۔

15/12/2025

🚧 موٹروے پر سفر خطرے میں؟ شکارپور کے قریب بس روک کر مسافروں کے ساتھ چونکا دینے والا واقعہ
(عینی شاہد کی گفتگو)

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو فوجی عدالت سے 14 سال قید کی سزا.
11/12/2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو فوجی عدالت سے 14 سال قید کی سزا.

05/12/2025

کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں منگل اور بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔۔

05/12/2025

انوارالحق کاکڑ کے شدید زخمی ہونے کی خبر، ایک شخص نے دی اور پورے سوشل میڈیا نے کاپی پیسٹ کرنا شروع کردیا، جبکہ انوارلحق کاکڑ چائنہ کے دورے پر باہر ہیں۔
کاپی پیسٹ کرنے والوں ڈرو اس وقت سے جب پیکا ایکٹ مکمل نافظ ہوجائے تو تم لوگوں کا کیا بنیگا😇.......

05/12/2025
05/12/2025

ہم گوادر کی باصلاحیت بیٹی، ڈاکٹر صد گنج مبارک بلوچ، کو اُن کی کتاب کی شاندار رونمائی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں*

05/12/2025
05/12/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈپٹی کمشنر سبی سابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی کے والد قضاء الہی سے انتقال فرما گئے ہیں نماز جنازہ و فاتحہ خوانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دعا ہے اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین....

05/12/2025

کوئٹہ بلدیاتی الیکشن ۔۔ جیالوں کی بھر پور تیاریاں

پارٹی کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں،نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی

قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کے وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیںِ،پی پی ایم این اے

کوئٹہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی..

05/12/2025

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ایف سی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس کرنل عرفان بنگش سے ملاقات

کھاد، ایل پی جی، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت، امن و امان کی بہتر صورتحال پر تبادلہ خیال

زہری میں قیام امن کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان

خضدار : 03 دسمبر 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے فرنٹیئر کور قلات سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل عرفان بنگش سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں جھالاوان خصوصاً زہری کے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں کھاد، ایل پی جی، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت، امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے جاری اقدامات اور عوامی مشکلات کے فوری حل جیسے اہم معاملات زیرِ بحث آئے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے تحصیل زہری میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے آئندہ چند روز میں ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ تحصیل زہری میں معمولات زندگی بہتر اور معمول پر آگئی ہے اور قیام امن کےلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ تحصیل زہری پرامن تھا اور پرامن رہے گا جس کےلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں جائیں گے تاکہ تحصیل زہری میں بسنے والے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ ہوسکے ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، میر جمعہ خان شکرانی اور عبداللہ آزاد زہری بھی شریک تھے..

05/12/2025

کوہیٹہ۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما میر حشمت لہڑی نے ماما افضل لہڑی کی اہلیہ اور جعفر لہڑی کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔.

05/12/2025

کوئٹہ:
ایم پی اے میر لیاقت لہڑی کی خصوصی دلچسپی اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں کلی اللہ آباد میں خراب ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔ ٹرانسفارمر کی مرمت مکمل ہونے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی، جس سے مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا۔

اس موقع پر آتش محمد شہی نے علاقے کے مکینوں کی جانب سے ایم پی اے میر لیاقت لہڑی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اُن کی بھرپور کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی سے کئی دنوں سے جاری مشکلات ختم ہو گئیں اور روزمرہ امور معمول کے مطابق شروع ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح عوامی منصوبوں اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔..

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Today News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share