RTN Balochistan

RTN Balochistan This page is about media and news in Balochistan. Pakistan we share news and media events

20/08/2026

*بولان کے علاقے کھٹن پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،ذرائع*
*بولان پولیس تھانے میں موجود ریکارڈ کو نذر اتش کر دیا گیا،ذرائع*

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی تیاریاں، سیکیورٹی سختبانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج رات شفا انٹرنیشنل ہسپتال...
20/08/2026

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی تیاریاں، سیکیورٹی سخت
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج رات شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ منتقلی کے پیشِ نظر ہسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راستے میں پھولوں کی پتیاں بھی بچھا دی گئی ہیں۔

20/08/2026

خاران میں بھاری مشینری کے ذریعے اہم پل تباہ، شاہراہ بند
خاران: خاران کے قریب سوتکگان کے علاقے میں مسلح افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے خاران-کراچی شاہراہ پر واقع اہم پل کو تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پل کے ایک بڑے حصے کو جڑ سے اکھاڑ کر گرا دیا، جس کے باعث شاہراہ پر آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
پل کی تباہی کے بعد خاران-کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ پل کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے اقدامات متوقع ہیں۔
واقعے کے باعث خاران اور دیگر علاقوں کے درمیان زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے۔

20/08/2026

ایف سی، پولیس فورس اور اے ٹی ایف کا سرانان تھانے پر حملہ آور بی ایل اے کے ساتھ کلی سلطان دولنگی میں شدید جھڑپ جاری۔ذرائع

20/08/2026

قلات سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین ٹریفک حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی!!!

20/08/2026

پشین سرانان میں پولیس تھانے کو بم دھماکے سے اڑا کر اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے

*مستونگ/   بریکنگ نیوز**مستونگ////سورگز کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئی...
20/08/2026

*مستونگ/ بریکنگ نیوز*

*مستونگ////سورگز کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئی بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا۔۔۔۔۔*
*گزشتہ روز چار بجے مستونگ سے کوئٹہ جاتے ہوئے سورگز کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کیاتھا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کو ان کے بیٹے اور ویگو گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئے۔*
*خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سردار شاہ زمان علیزئی اور ان کے بیٹے کا موبائل-فون بند ہے اور تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا،۔۔سردار شاہ زمان علیزئی گزشتہ روز مستونگ سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ سورگز کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا۔*

19/08/2026
گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے میں کار اور گیس باؤزر کے درمیان تصادمحادثے کے باعث کار کو آگ لگ گئیکار میں سوار چھ افراد جان ...
19/08/2026

گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے میں کار اور گیس باؤزر کے درمیان تصادم

حادثے کے باعث کار کو آگ لگ گئی

کار میں سوار چھ افراد جان بحق ہوگئے۔ پولیس زرائع

گوادر: جان بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

گوادر : حادثہ اورماڈہ کے قریب پیش آیا ہے ۔
کار گاڈی کراچی سے تربت جا رہی تھی

19/08/2026

حکومت کا عمران خان کو پرائیوٹ ہسپتال نہ لیجانے کا فیصلہ ، قیدی کا معائنہ سرکاری ہسپتال میں ہوتا ہے ‘ سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ کے حکم پر ویڈیو بیان

Address

Quetta Balochistan
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTN Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RTN Balochistan:

Shortcuts

Share