Azhar uddin Tareen

Azhar uddin Tareen Political

کوئٹہ سے بڑی اور خوش آئند خبر!آج 26 اپریل 2026 کو کوئٹہ پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی مجلسِ عاملہ کے...
28/04/2026

کوئٹہ سے بڑی اور خوش آئند خبر!

آج 26 اپریل 2026 کو کوئٹہ پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی مجلسِ عاملہ کے اہم اجلاس کے دوران ایک تاریخی اور دیرینہ مطالبے کو عملی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے نئے "باچاخان مرکز کوئٹہ" کے لیے زمین کی خریداری اور جدید صوبائی دفتر کی تعمیر کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

یہ فیصلہ نہ صرف بروقت بلکہ انتہائی معنی خیز ہے، کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے کارکنان اس بنیادی حق کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کا اپنے صوبے میں مستقل اور باوقار مرکز نہ ہونا ایک خلا تھا—جسے آج پُر کرنے کی جانب عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ بلاشبہ: دیر آید، درست آید۔

تشکیل دی گئی کمیٹی میں شامل معزز اور قابل اعتماد رہنما:

سید ظاہر شاہ لالا (مرکزی کمیٹی کے رکن)

عبداللہ ترین (صوبائی فنانس سیکرٹری)

ثناء اللہ کاکڑ (ضلعی صدر، کوئٹہ)

ان تینوں ذمہ دار اور مخلص رہنماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یقین ہے کہ یہ کمیٹی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے جلد از جلد زمین کی خریداری مکمل کرے گی اور ایک جدید، فعال اور باوقار "باچاخان مرکز" کی بنیاد رکھے گی۔

یہ مرکز نہ صرف تنظیمی سرگرمیوں کا محور ہوگا بلکہ پورے بلوچستان کے کارکنوں کے لیے اتحاد، فخر اور امید کی علامت بنے گا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اور اس اقدام کو پارٹی اور عوام دونوں کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔

#بلوچستان #کوئٹہ #خوشخبری

Sardar Hussain Babak
Nisar Baaz
Aimal Wali Khan

30/03/2026
08/02/2026
08/02/2026
05/02/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ اُمور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پختون سرزمین کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے باعث پختونوں کی بڑی تعداد پُرامن زندگی کی تلاش میں اسلام آباد اور پنجاب منتقل ہو چکی ہے، جبکہ مزید خاندان نقل مکانی کی تیاری کر رہے ہیں۔ دہشت گردی نے پختونوں کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پختونخوا میں بدامنی کے باعث روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں اور لوگ اپنے ہی گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ پختونخوا کو آباد اور خوشحال بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اوورسیز پختون اس کارِخیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مقامی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اوورسیز پختون، پختونخوا میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ ہم اپنے ویران گھروں کو خود آباد اور خوشحال بنائیں گے۔ توقع ہے کہ اوورسیز پختون پختونخوا میں سرمایہ کاری کر کے ترقی، امن اور استحکام کے عمل کو تیز کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

| |

30/01/2026

حاجی غلام احمد بلور قومی تحریک کا نچوڑ اور نظریاتی استقامت کی علامت ہیں۔ وہ باچا خان سے لے کر خان عبدالولی خان اور اسفندیار ولی خان سے لے کر ایمل ولی خان تک قومی تحریک کی جدوجہد اور فلسفے سے عملی طور پر جڑا رہے اور ہمیں فخر ہے کہ آج بھی اسی عزم اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ سیاست میں نظریاتی وابستگی کے ساتھ اس درجے کی مستقل مزاجی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ حاجی غلام احمد بلور نے عملی جدوجہد میں ہر محاذ پر قید و بند کی صعوبتیں عزم و حوصلے سے برداشت کیں۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بلور خاندان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ بیٹا شبیر بلور، بھائی بشیر بلور اور بھتیجا ہارون بلور شہید ہوئے مگر ان کا عزم مستحکم رہا۔ خود ان پر کئی دفعہ خودکش حملے ہوئے مگر وہ کبھی اپنے نظریئے سے پیچھے نہیں ہٹے، وہ بجا طور قومی تحریک کے "زندہ شہید" ہیں۔ حاجی غلام احمد بلور قومی تحریک کا سرمایہ ہیں، ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ہمیں ان کے کردار، بے داغ سیاست، نظریاتی استقامت اور ناقابلِ شکست حوصلے پر فخر ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا

| |

30/01/2026

Mian Iftikhar Hussain Aimal Wali Khan

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azhar uddin Tareen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share