01/06/2026
قلعہ عبداللہ:
قبائلی رہنما شہید داد محمد مسیزئی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلی وَل مسے زئی میں ادا کر دی گئی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ڈی پی او قلعہ عبداللہ اطہر رشید، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سردار عبداللہ خان، ضلع قلعہ عبداللہ کے علمائے کرام، قبائلی رہنماؤں، مشران اور ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید داد محمد مسیزئی کو رقت آمیز ماحول میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آ رہی تھی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
شہید کی جدائی اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، جس کا غم مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔