MKL News

Call Directions Website Contact the business

MKL News انسانی حقوق کی فلاح و بہبود کے لیئے

02/10/2026
فیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالات...
01/10/2026

فیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالات
ہیلپ لائن پر کارڈ کا کوئی فعال ریکارڈ نہ ہونے کی تصدیق، پھر ڈیبٹ کارڈ چارجز کس بنیاد پر؟ صارف کا اسٹیٹمنٹ اور ایکسپائرڈ کارڈ بطور ثبوت موجود، اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ
کوئٹہ: فیصل بینک کے ایک صارف کے اکاؤنٹ سے ڈیبٹ کارڈ، ایس ایم ایس الرٹس اور دیگر بینکنگ چارجز کی مد میں بار بار رقم وصول کیے جانے کے معاملے نے بینکنگ نظام میں صارفین کے حقوق اور چارجز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ متاثرہ صارف کے مطابق اس کے اکاؤنٹ سے تیسری مرتبہ رقم وصول کی گئی جبکہ جس ڈیبٹ کارڈ کے چارجز کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ پہلے ہی ایکسپائر ہو چکا ہے اور اصل ایکسپائرڈ کارڈ بھی صارف کے پاس موجود ہے۔
متاثرہ صارف نے بتایا کہ معاملے کی وضاحت کے لیے فیصل بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا گیا تو بینک کے نمائندے کی جانب سے بتایا گیا کہ کارڈ ایکسپائر ہونے کے بعد کوئی کارڈ فعال نہیں ہے اور اس حوالے سے کوئی فعال کارڈ ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ صارف کا کہنا ہے کہ اگر بینک کے اپنے ریکارڈ کے مطابق کارڈ ایکسپائر ہونے کے بعد کوئی فعال کارڈ موجود نہیں تھا تو پھر اس کے نام پر ڈیبٹ کارڈ چارجز کیوں عائد کیے جاتے رہے؟
صارف کے مطابق اس کے پاس ایکسپائرڈ ڈیبٹ کارڈ اور بینک کی مکمل اسٹیٹمنٹ موجود ہے، جس میں اکاؤنٹ سے ہونے والی کٹوتیوں کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف کا کہنا ہے کہ معاملہ اب محض کسی ایک معمولی بینک چارج کا نہیں رہا بلکہ یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ ایک ایسے کارڈ کے نام پر مسلسل چارجز کس بنیاد پر وصول کیے گئے جس کے بارے میں بینک کی ہیلپ لائن خود بتا رہی ہے کہ وہ فعال نہیں تھا۔
مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ صارف کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ طویل عرصے سے استعمال نہیں ہو رہا تھا، اس کے باوجود SMS Alert اور دیگر سروس چارجز عائد ہوتے رہے۔ صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اکاؤنٹ استعمال نہیں ہو رہا تھا اور متعلقہ کارڈ بھی ایکسپائر ہو چکا تھا تو SMS سروس اور دیگر چارجز کس بنیاد پر جاری رکھے گئے؟
اس معاملے پر صارف نے فیصل بینک میں باقاعدہ شکایت C0807260633 بھی درج کرائی۔ بینک کے Complaint Management Unit نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیبٹ کارڈ چارجز بینک کے Schedule of Charges (SOC) کے مطابق عائد کیے گئے تھے اور اکاؤنٹ میں اس وقت رقم موجود نہ ہونے کے باعث چارجز بقایا رہ گئے تھے، بعد ازاں فعال اکاؤنٹ میں رقم دستیاب ہونے پر اندرونی منتقلی کے ذریعے بقایا رقم وصول کر لی گئی۔
تاہم صارف نے بینک کے اس جواب پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف Terms & Conditions کا عمومی حوالہ دینا کافی نہیں۔ بینک کو واضح کرنا ہوگا کہ اس کے اکاؤنٹ سے تیسری مرتبہ وصول کی جانے والی رقم کس مخصوص چارج کی مد میں تھی، یہ چارج کس مدت کا تھا، پہلے کتنی رقم وصول کی جا چکی تھی اور ہر کٹوتی کے لیے کون سا Schedule of Charges نافذ تھا۔
صارف نے فیصل بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے درج ذیل معلومات تحریری طور پر فراہم کی جائیں:
ڈیبٹ کارڈ کی activation اور expiry کا مکمل ریکارڈ؛
کارڈ ایکسپائر ہونے کے بعد عائد کیے گئے ہر چارج کی تاریخ اور رقم؛
SMS Alert اور دیگر سروس چارجز کی مکمل تفصیل؛
ہر کٹوتی کے لیے متعلقہ Schedule of Charges؛
وہ مخصوص Terms & Conditions جس کے تحت فعال اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ کے مبینہ واجبات کی رقم منتقل کی گئی؛
اور سب سے اہم، تیسری مرتبہ رقم وصول کرنے کی مکمل حسابی تفصیل۔
متاثرہ صارف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ محتسب پاکستان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل بینک سے مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے اور تمام کٹوتیوں کی شفاف جانچ کی جائے، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ مذکورہ چارجز کس بنیاد پر عائد اور وصول کیے گئے۔
صارف نے دیگر بینک صارفین کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹس، ڈیبٹ کارڈ کی حیثیت، SMS/سروس چارجز اور اندرونی فنڈ ٹرانسفرز باقاعدگی سے چیک کریں اور کسی بھی غیر واضح کٹوتی کی صورت میں بینک سے زبانی وضاحت کے بجائے تحریری تفصیل اور متعلقہ ریکارڈ طلب کریں۔
یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ بینک کے تحریری جواب میں ایک طرف چارجز کو شرائط و ضوابط کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جبکہ صارف کا کہنا ہے کہ بینک کی ہیلپ لائن سے اسے کارڈ کے ایکسپائر ہونے کے بعد کسی فعال کارڈ اور فعال ریکارڈ کی موجودگی سے انکار کیا گیا۔ اس تضاد کی مکمل وضاحت صرف متعلقہ بینک ریکارڈ سامنے آنے کے بعد ہی ممکن ہے۔
متاثرہ صارف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اصل بینک اسٹیٹمنٹ اور ایکسپائرڈ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے معاملے کے حقائق متعلقہ حکام کے سامنے رکھنے کے لیے تیار ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ صارف کے اکاؤنٹ سے ہونے والی تمام کٹوتیوں کا مکمل فرانزک/ریکارڈ پر مبنی جائزہ لیا جائے اور اگر کسی کٹوتی کی بنیاد درست ثابت نہ ہو تو صارف کو رقم واپس کی جائے۔
صارف کا کہنا ہے کہ سوال صرف اس کی رقم کا نہیں بلکہ بینک کے تمام صارفین کے حقوق، شفاف بینکاری اور اکاؤنٹس سے ہونے والی کٹوتیوں کی جواب دہی کا ہے۔

کوئٹہ: ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل اور ڈاکٹر یاسر خوستی  شہید وطن ایمل کاسی شہید کے بھائی اور ممتاز سماجی وقبائلی رہنماء اور...
28/09/2026

کوئٹہ: ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل اور ڈاکٹر یاسر خوستی شہید وطن ایمل کاسی شہید کے بھائی اور ممتاز سماجی وقبائلی رہنماء اور صابق صوبائی وزیر ملک عنایت کاسی کے ماموں کی وفات پر تعزیت کر رہے ہیں ،

کوئٹہ: ڈاکٹر میر نور اللہ خان موسیٰ خیل، اے جی آفس کے ایکس آڈٹ آفیسر غیور بزدار کی فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
27/09/2026

کوئٹہ: ڈاکٹر میر نور اللہ خان موسیٰ خیل، اے جی آفس کے ایکس آڈٹ آفیسر غیور بزدار کی فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

خدمتِ خلق اور انسانیت کا روشن نام: ڈاکٹر نثار اللہ (ضلع موسیٰ خیل)کچھ شخصیات اپنے شعبے کو صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور ا...
26/09/2026

خدمتِ خلق اور انسانیت کا روشن نام: ڈاکٹر نثار اللہ (ضلع موسیٰ خیل)
کچھ شخصیات اپنے شعبے کو صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بناتی ہیں۔ ضلع موسیٰ خیل کے غیور اور باصلاحیت فرزند ڈاکٹر نثار اللہ خان ان چند مخلص اور رحم دل معالجین میں سے ہیں جن پر پورا علاقہ فخر کرتا ہے۔
پیشہ ورانہ اور تعلیمی سفر (Medical Journey):
18 ماہ: ضلع موسیٰ خیل میں اپنے علاقے کے لوگوں کی بے لوث اور دن رات خدمت۔
1 سال: چلڈرن ہسپتال کوئٹہ اور انڈس ہسپتال (Indus Hospital) جیسے معتبر ادارے میں معصوم بچوں کے علاج کے لیے خدمات۔
2 سال: بولان میڈیکل کالج (BMC) سے بچوں کے امراض (Paeds Specialty) کی اعلیٰ اور تخصصی تربیت۔
10 ماہ: چائلڈ لائف فاؤنڈیشن (CLF) میں ہنگامی طبی خدمات (Emergency Care)۔
موجودہ خدمات: آج کل آپ بولان میڈیکل کالج (BMC) کے انتہائی اہم اور مصروف ترین شعبہ جات الٹراساؤنڈ اور ایمرجنسی میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی مہارت اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔
خدمت کی ایک مثال تعصب اور حد بندیوں سے پاک:
چاہے سول ہسپتال کوئٹہ کا دور رہا ہو یا اب BMC ہسپتال کا ڈاکٹر نثار اللہ خان کا دروازہ ہر وقت انسانیت کے لیے کھلا رہا ہے۔ آپ کا اخلاق اور موسیٰ خیل و بلوچستان کے عوام سے محبت کا عالم یہ ہے کہ آپ صرف اپنی مخصوص جگہ یا ڈیوٹی روم تک محدود نہیں رہتے، بلکہ اگر موسیٰ خیل یا کہیں سے بھی کوئی غریب اور لاچار مریض آ جائے، تو آپ خود اپنا کام چھوڑ کر اس مریض کے ساتھ ہسپتال کے مختلف وارڈز، لیبارٹریز اور ٹیسٹوں کے لیے جاتے ہیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔
ایسے ہمدرد اور مخلص معالج کسی بھی قوم کا حقیقی اثاثہ ہوتے ہیں، اور یہ سب ان کے عظیم والد کی بہترین تربیت کا ثبوت ہے۔
خصوصی دعائیہ التماس:
ہمارے اس محسن ڈاکٹر نثار اللہ خان کے مرحوم والد ڈاکٹر مولاداد صاحب کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مولاداد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ پاک ڈاکٹر نثار اللہ خان کو اپنے والد کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ اسی جذبے سے انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🤲✨

موسیٰ خیل افسوسناک!عبدالجبار ولد حاجی تور ادینزی وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ، سہ پہر 3:00 بجے، توئ...
25/09/2026

موسیٰ خیل افسوسناک!
عبدالجبار ولد حاجی تور ادینزی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ، سہ پہر 3:00 بجے، توئی سر تھانہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع

ضلع موسیٰ خیل کے ایس ایس ٹی (SST B-17) خالی آسامیوں کی سکول وائیز تفصیل ،
23/09/2026

ضلع موسیٰ خیل کے ایس ایس ٹی (SST B-17) خالی آسامیوں کی سکول وائیز تفصیل ،

الحمدللہ!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسابقہ آل بلوچستان تنظیم القرآن کریم، لورالائی ڈویژن کی سطح پر مدرسہ تعلیم القرآن ہ...
21/09/2026

الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسابقہ آل بلوچستان تنظیم القرآن کریم، لورالائی ڈویژن کی سطح پر مدرسہ تعلیم القرآن ہاشمیہ لورالائی کے دو نونہال حفاظِ کرام نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ماشاءاللہ، نےاول پوزیشن جبکہ نے سوئم پوزیشن حاصل کرکے مدرسے، اساتذہ اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی محنت و تربیت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں حفاظِ کرام کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔ مدرسہ تعلیم القرآن ہاشمیہ لورالائی کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور خوشی کا موقع ہے۔
🌹 ماشاءاللہ، بارک اللہ فیہما 🌹

لاپتہ شخص کی تلاش - مدد کی اپیلضلع دکی کی کوئلہ مائن (کان) میں کام کرنے والے ایک محنت کش گزشتہ 3 دنوں سے گھر کی طرف رخصت...
18/09/2026

لاپتہ شخص کی تلاش - مدد کی اپیل
ضلع دکی کی کوئلہ مائن (کان) میں کام کرنے والے ایک محنت کش گزشتہ 3 دنوں سے گھر کی طرف رخصتی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ تمام احباب سے تلاش میں مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔
لاپتہ شخص کی تفصیلات:
* نام: عصمت خان موسیٰ خیل
* ولدیت: نور جان
* رہائش: لورالائی
* پیشہ: کوئلہ الج (مائن) میں مزدوری (ضلع دکی)
* صورتحال: 3 دن قبل الج سے رخصت ہوئے، مگر ابھی تک گھر نہیں پہنچے اور لاپتہ ہیں۔
رابطہ نمبر:
جس کسی کو بھی ان کے بارے میں کوئی معلومات ملے، براہِ کرم انسانیت کے ناطے درج ذیل نمبر پر فوراً اطلاع دیں:
📞 03494129322
نوٹ: اس پیغام کو ثواب کی نیت سے آگے شیئر کریں تاکہ لاپتہ شخص جلد از جلد اپنے گھر والوں سے مل سکے۔

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MKL News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MKL News:

Shortcuts

Share