29/09/2026
🟨 اہم خبر | کوئٹہ رشتہ دار نے میری 8 سالہ بیٹی کو 3 ہزار میں فروخت کر دیا، بی بی صبیحہ!!!
🟨 کوئٹہ: ملزمان نے زیادتی اور تشدد کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینک دی،والدہ بی بی صبیحہ ملزمان گرفتار ہیں مگر کارروائی نہیں ہو رہی، والدین کا کیس نوشکی سے کوئٹہ منتقل کرنے کا مطالبہ!!!
🟨 نوشکی میں 8 سالہ بچی کے مبینہ قتل کا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے نوٹس لے لیا: بابر یوسفزئی!!!
🟨 نوشکی (نیوز نیٹورک بلوچستان NNB): نوشکی میں 8 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے دلخراش واقعے کا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی رخشان ڈویژن اور ایس پی نوشکی سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے!!!
🟨 بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور 8 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے اس سنگین معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی!!!
🟨 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان غمزدہ اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور واقعے کی بالکل شفاف اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ نوشکی واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت اور قانونی کارروائی سے متعلق تمام تر رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی گئی ہے!!!
📌 بلوچستان کی مستند اور بروقت خبرو کیلئے NNB Balochistan واٹس ایپ چینل فالو کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb31sv9GehEMuCvdaG2y