
02/07/2025
سفا کوئٹہ، جو کوئٹہ شہر میں صفائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے، نے صرف ایک ماہ میں 25 ہزار سے 30 ہزار ٹن تک کچرا اُٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، جس نے شہر کی خوبصورتی اور ماحول دونوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سفا کوئٹہ کی ٹیم ہر روز سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر صفائی کے مشن میں مصروف دکھائی دیتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خلوص نیت اور عوامی خدمت کا جذبہ ہو تو تبدیلی ممکن ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U