Little Paris لٹل پیرس

Little Paris لٹل پیرس Please Like Share and Follow

30/05/2025
29/05/2025
25/04/2025

*تردیدی بیان*

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کو سختی سے مسترد کرتی ہے جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ادارہ کرپشن میں ملوث ہے یا شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پرانے کچرے کے ٹپوں پر کسی قسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ یا قبضہ مافیا سے ملی بھگت ہوئی ہے۔

یہاں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ تمام کچرا دان اور متعلقہ تنصیبات کی دیکھ بھال، مرمت اور منتقلی کا عمل شہری مفاد اور ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور کارپوریشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

کارپوریشن واضح کرتی ہے کہ ایسی جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی اطلاعات پھیلانے میں ملوث عناصر، خصوصاً وہ افراد یا گروہ جو ماضی میں تجاوزات، قبضہ یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، ان کے خلاف محکمانہ سطح پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں کارپوریشن شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ پبلک پراپرٹیز کی دیکھ بھال، عوامی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور دیانتداری اس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کرپشن یا ملی بھگت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Commissioner, Quetta Division. Muhammad Hamza Shafqaat Directorate of Public Relations Balochistan Deputy Commissioner Quetta District Information Office Quetta CMDU Balochistan Quetta Viral Quetta Fire Brigade

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Little Paris لٹل پیرس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share