
22/06/2025
ایران پر حملہ کرنیوالے طیارے اس وقت کہاں ہیں ۔۔؟پاسداران انقلاب نے بڑا دعویٰ کر دیا
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران پر حملہ کرنیوالے طیارے اس وقت کہاں ہیں ۔۔؟پاسداران انقلاب نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے طیارے اس وقت کہاں ہیں پتہ لگا لیا ہے۔ حملہ کر کے واشنگٹن نے اپنے آپ کو فرنٹ لائن میں کھڑا کرلیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی ماضی کی جنگوں سے سبق نہیں سیکھا، ایران پر بمباری کے بعد اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔