04/09/2025
آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان: 8 ستمبر کو گوادر سے چمن تک احتجاج کا اعلان
کوئٹہ
آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 8 ستمبر کو گوادر سے چمن تک بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اس دوران تمام بڑی شاہراہیں، ٹرانسپورٹ اور ریلوے اسٹیشن بند رہیں گے۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ "دھماکے ہمیں خاموش نہیں کر سکتے، ہماری جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔"
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ "ہم ایک اشارے پر پورے تھانے جلا سکتے ہیں، عوامی طاقت کو کوئی نہیں روک سکتا۔"
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ "اس ملک میں چوکیدار مالک بن بیٹھا ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے مزید خاموش نہیں رہیں گے۔"
کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور قربانیوں کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور پرامن جمہوری جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔