64 News Kingri

64 News Kingri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 64 News Kingri, Media/News Company, Kingri, Quetta.

07/08/2024

حاجی وادود کبزہی
میختر والا حاجی وادود کبزہی کی گاڑی نہیں چھوڑ تے ہیں پھر اس نے رات کے 11.30 کو سر ڈاکی ڈب پر روڈ بند کیا تقریباً ڈیڈ گھنٹہ روڈ بند ہوا مسافر حضرات کو تکلیف دیا اس کے ساتھ گوبھی کے گاڑی بھی کھڑی تھی لوگوں نے بہت محنت زارہ کی اس کے بعد شیر محمد کہتران سنجاوی کے اس ۔اچ ۔و بھی آیا اس لوگوں نے درخواست کیا کے یہ روڈ چہوڑو ہم نے روڈ کھو ل دیا اگر صبح 9.00 بجے تک ہمارا مطالبات حل نہیں ہوگیا ھم روڈ واپس بند کرے گا لورالائی ڈی سی موسی خیل ڈی سی ڑوب ڈیویژن کے ڈی سی سارے کو اطلاع ہو اس کے بعد بسوں کے کمپنی والوں سے گوبھی کے گاڑی والے مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ صبح روڈ پر نہیں آنا اگر ھمارے مطالبات حل نہیں ہوگیا

28/02/2024

29فروری سے 02 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش/ شدید برفباری/چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی شدید بارش کے باعث طغیانی / شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطا بق طاقتورمغربی ہواؤں کا سلسلہ29فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 01 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جو کہ02 مارچ تک موجود رہےگا۔ جس کے باعث :

بلوچستان: 29فروری اور01 مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
خیبر پختونخوا: 29فروری سے03 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان/کشمیر: 29فروری سے03 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورشدید برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
پنجاب/اسلام آباد: 01مارچ اور02 مارچ کو مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان۔جبکہ مری،گلیات اورملحقہ علاقوں میں شدید برفباری بھی متوقع۔ 29فروری سے02 مارچ کے دوران ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
سندھ: 29 فروری اور01 مارچ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور اور میرپور خاص میں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
29 فروری اور01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

08/12/2023

بلوچستان/موسم اپڈیٹ🫧

بلوچستان میں خشک سردی کا خاتمہ جلد ہوگا*_ _انشاء اللہ_
اگلے ہفتے 14 دسمبر شام/رات سے 15 دسمبر رات کے درمیان بارشوں کا ایک اچھا سلسلہ متوقع ہے۔
بلوچستان کے سرد علاقوں میں اس سیزن کی پہلی برفباری کا امکان۔_

اس سسٹم سے دکی کوھلو ڈیرہ بگٹی بارکھان میں موسم ابرالود رھنے کیساتھ ساتھ خشک و سرد رہنے کی توقع آل بلوچستان

07/08/2023

راڑہ شم لیویز کیpoor planing کی وجہ سے لیویز کے 2 اہلکار شہید اور دو شدید زخمی جبکہ چور جن پر چھاپہ مارا وہ پولیس کا ایریا تھا اور پولیس باقاعدہ ان چوروں سے منتھلی لے رہے ہیں اور کنگری مین روڈ بلاک

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کرنے والے  ایجنٹوں کی دکانداری ختم**‏بینظیر سماجی تحفظ بینک اکاؤنٹس کا آغاز سکھر،لا...
08/07/2023

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کی دکانداری ختم*

*‏بینظیر سماجی تحفظ بینک اکاؤنٹس کا آغاز سکھر،لاہور،پشاور،کوئٹہ شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان اور سانگھڑ سے کیا گیا ہے*

*‏بینک کے انتخاب کا حق خواتین کے پاس ہو گا جس میں انہیں چیک بک اور ڈیبٹ کارڈ کی سہولت ہو گی۔*

03/07/2023

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
گل بدین والد حاجی تاج دیں کمندر زئی کا بیٹا وفات ہوچکا ہے جنازے کا علان بعد میں کیا جا ئے گا

30/06/2023

رکھنی
ڈسٹرک موسیٰ خیل کنگری سے ایک ایمرجنسی مریض رکنی ہسپتال منتقل کیا جس نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی جو اس وقت رکنی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں مریض خطرے سے باہر ہے ڈسپنسر ثنا اللہ کھیتران نرسنگ ارتھری دانش صاحب جو عید کے دوسرے دن بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

25/06/2023

*الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور*

قائد ن لیگ نوازشریف اور جہانگیر ترین کے سر سے تاحیات نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی ترمیمی بل کے تحت نا اہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی بل میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا پانچ سال ہو گی

افسوناک خبر_______________حاجی بختیار خان ملکزئی کے گھر پہ آسمانی بجلی گری ہے جس سے بتخیار خان کے 37 دنبے ہلاک ہوۓ ہیں ب...
24/06/2023

افسوناک خبر
_______________
حاجی بختیار خان ملکزئی کے گھر پہ آسمانی بجلی گری ہے جس سے بتخیار خان کے 37 دنبے ہلاک ہوۓ ہیں بتایا جارہا ہے کہ یہ دنبے حاجی بختیار خان کے اپنے نہیں تھے کسی اور محنت مزدوری پہ لئے تھے اللہ تمام مسلمانوں پہ فضل اور اپنی رحم کرے

کوئٹہ تربت میں مبینہ خودکش حملہ  کوئٹہ ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ابتدائ معلومات  خود کش ...
24/06/2023

کوئٹہ تربت میں مبینہ خودکش حملہ
کوئٹہ ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع
ابتدائ معلومات
خود کش حملہ اور ایک خاتون بمبار نے کیا ہے علاقے کو سیکورٹی فورسیز نے گھیرے میں لے لیا ہے تحقیقات شروع کردی گئ سیکورٹی زرائع

مَااَغْنٰی عَنِیْ مَا لِیَ ھَلَکَ عَنِّیْ سُلْطَانِیَہ اس آبدوز میں وہ لوگ موجود ہیں جو اربوں کھربوں کے مالک ہیں جنہوں ن...
24/06/2023

مَااَغْنٰی عَنِیْ مَا لِیَ ھَلَکَ عَنِّیْ سُلْطَانِیَہ
اس آبدوز میں وہ لوگ موجود ہیں جو اربوں کھربوں کے مالک ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے کروڑوں روپے دے کر اپنے آپ کو سمندر کی لہروں کے حوالے کیا اور پھر انکا زمین والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا پھر دنیا بھر کی سپر طاقتوں نے انکو اس تکلیف سے نجات دلانے کیلئے اپنی تمام تر طاقتیں کوششیں اور صلاحیتیں لگا دی جو ناکام ہوتی ہوئی دکھائی دی اس آبدوز میں سوار لوگوں کو انکا اربوں کھربوں کا مالک ہونا کسی کام نہ آیا
بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم مضبوط قلعوں میں بھی ہو گے تو پھر بھی موت تم کو آجائے گی۔۔۔
آخروہ کون سی ذات ہے جس کے سامنے ہرطاقتور زیرو ہے۔
وہ ہم سب کا مالک خالق حقیقی الہ وحدہ لاشریک اللّٰہ تعالیٰ کی ہستی ہے

Address

Kingri
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 64 News Kingri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share