
09/07/2025
*بریکنگ نیوز*
*حرماگئے*
*گزشتہ تین مہینے پہلے حرماگئے کے مقام پر اراضیات کی وجہ سے فریق اول حاجی علی دوست بڑیچ اور فریق دوئم داد خدا ریکی کے مابین تنازعہ ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوں فریقین نے قبائلی شخصیت سردار نجیب سنجرانی و حاجی شوکت اکازئی کو ثالث مقرر کرکے اختیار دیں دیا جس کے بعد ثالثین نے الگ الگ سے دونوں فریقین کے ہمراہ موقع محل کا دورہ کیا۔ جس کے بعد آج قبائلی شخصیت سردار نجیب سنجرانی، حاجی شوکت آکازئی،کے سربراہی ممتاز قبائلی شخصیت بڑیچ قبیلے کے سربراہ حاجی عرض محمد بڑیچ و ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے موجودگی میں حرماگئے کے مقامی مسجد میں تحریری فیصلہ سنا کر باقاعدہ تفیصہ کردیا۔*
*دونوں قبائل کے مشران ، معززین ، علماء کرام ،قبائلی شخصیات و دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے خیرخواہان نے باقاعدہ طور پر موقع کا دورہ کیا۔ حدود متعین کئیے اور باقاعدہ طور پر ثالثین قبائلی شخصیت سردار نجیب سنجرانی، حاجی شوکت آکازئی،و دیگر نے حرماگئے کے مقامی مسجد میں تحریری فیصلہ سنا کر دونوں قبائل کو شیر و شکر کردیا دعا خیر کی گئی بعد ازاں قبائلی شخصیت حاجی علی دوست بڑیچ نے حرماگئے میں اپنے فام ہاؤس پر پُرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔*
*مجلسِ سے قبائلی شخصیت سردار نجیب سنجرانی، بڑیچ قبیلے کے سربراہ قبائلی شخصیت حاجی عرض محمد بڑیچ ، ریکی قبیلے کے سربراہ ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات کا حل ناگریر ہوچکا ہے۔ چند مہینے پہلے دونوں برادر اقوام کے مابین چپقلش ہوا اور بات لڑائی جھگڑے پر آگئی مگر پھر بھی دونوں اقوام کے سربراہان ، ثالثین نے ضرورت محسوس کی کہ اس آگ کو مزید پھیلانے نہ دیا جائے اور خیر کے لیے درمیان میں آگئے۔ دونوں قبائل کے مشران نے ثالث قبائلی شخصیت سردار نجیب سنجرانی، حاجی شوکت آکازئی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں برادر اقوام کے درمیان تنازعے کے تصفیہ کے لیے انتھک کوششیں کی اور آج سینکڑوں لوگوں، حاضرین مجلس کے روبرو دونوں قبائل شیر و شکر ہوگئے*
*اس موقع پر قدآور شخصیت حاجی بابو آلیزئی، حاجی ملک نوربخش بڑیچ،حاجی عبدالرؤف ریکی، حاجی محمد اسماعیل بڑیچ، سردار عبدالغیاث بڑیچ، میر عبدالباسط طوقی، ملک عبدالباری ریکی، حاجی عبدالحمید ریکی، میر جان ریکی، میر سنجر خان بڑیچ، ڈاکٹر حاجی محمد خان بڑیچ، حاجی نزر جان بڑیچ،ثناء اللہ خان بڑیچ، حاجی دستگیر بڑیچ،حاجی ولی بڑیچ، عمران خان بڑیچ، عبدالکریم ریکی، سردار عبدالغفار ریکی، حاجی یحییٰ یوسفزئی، حاجی اسحق بڑیچ، حاجی نورمحمد بڑیچ، حاجی جمال خان بڑیچ، ملک باسط خان بڑیچ،حاجی علی بڑیچ، ماسٹر غلام حیدر بڑیچ، سر سعید بڑیچ، عمران خان بڑیچ،حاجی شعیب بڑیچ، عزیز جان گورگیج، ہاشم خان بڑیچ، بابو شعیب ہوت،و دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے*
*یاد رہے آج رات بڑیچ قبیلے کے لوگ ریکی ہاؤس بطور عزت افزائی میڑھ جائینگے جہاں ریکی قبیلے کے جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے*