News Alert

News Alert News updates advertisements

غفورآباد ۔ لھڑی ہاؤس ۔سردار زادہ سردار خان رند کا غفور آباد لھڑی ہاؤس آمد اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لھڑی ...
24/12/2023

غفورآباد ۔ لھڑی ہاؤس ۔

سردار زادہ سردار خان رند کا غفور آباد لھڑی ہاؤس آمد اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لھڑی نوجوان شخصیت میر یار محمد لھڑی سے اہم ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر قبائلی شخصیت وڈیرہ عبدالحمید صوبھانی۔ چیرمین غلام رسول لھڑی میر شعیب احمد لھڑی میر عمران حسین صوبھانی و دیگر موجود ہیں

*بولان(نامہ نگار)سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند, میر سردار خان رند, میر بیربرگ رند اور میر حکیم میراں رند ک...
24/12/2023

*بولان(نامہ نگار)سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند, میر سردار خان رند, میر بیربرگ رند اور میر حکیم میراں رند کی قومی و صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے*تفصیلات کے مطابق چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف رند کی قیادت میں میر حاجی ریاض احمد رند میر حبیب الرحمن رند وڈیرہ علی احمد رند سابق کونسلر محمد اسلم جتوئی, و دیگر قبائلی عمائدین کی جانب سے حلقہ این اے 254 اور پی بی 12 کے ریٹرننگ آفیسرز کے پاس سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند, میر سردار خان رند, میر بیربرگ رند اور میر حکیم میراں رند کی قومی و صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے*

21/11/2023
سابق چیف انجینئر ملک عبدالرشید بنگلزئی کو حکومت  بلوچستان کے طرف  سے نگران وزیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے
18/07/2023

سابق چیف انجینئر ملک عبدالرشید بنگلزئی کو حکومت بلوچستان کے طرف سے نگران وزیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے

13/06/2023

ضروری اطلاع
ڈھاڈر۔ حاجی یوسف رند کی اہلیہ کی سوئم پر رسم قل آج منگل شام 6بجے رند ہاؤس میں ادا کی جائے گی

میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے وائس چیئرمین حاجی یوسف رند کی اہلیہ کے سوئم پر رسم قل آج منگل کو شام 6بجے عصر کی نماز کے بعد ان کی رہائش گاہ رند ہاؤس محلہ سادات ڈھاڈر میں ادا کی جائے گی قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی تمام دوست احباب سے درخواست ہے کہ وہ دعا میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

منجانب۔ حاجی محمد آ صف رند حاجی عامر رند حاجی لعل محمد رند

مردم شماری 2023 کے مطابق یک۔ مئی 2023 تک بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کی آبادی
02/05/2023

مردم شماری 2023 کے مطابق یک۔ مئی 2023 تک بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کی آبادی

‏ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کی کمی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈا...
30/04/2023

‏ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کی کمی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

30/04/2023

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بولان قومی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لے لیا ، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بولان اپنی نگرانی میں بند راستے کی فوری بحالی کو یقینی بنائیں ،
میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں ب...
28/04/2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں برتنے والی غفلت اور کوتاہی کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے تحفظات اور خدشات میں سامنے آ رہے ہیں. بدقسمتی سے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر کمزوری رہی ہے. لہٰذا قومی مفاد کے تناظر میں ہمیں بلاامتياز سننے، سمجھنے اور ان کا فوری حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام شہریوں کا درست اندراج کو یقینی بنانے اور عوام کی جانب سے اٹھائی گئیں شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی قیادت میں آل پارٹیز کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمشنر مردم شماری نور محمد پرکانی اور ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ بھی موجود تھے. وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی. بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، جماعت اہلحدیث پاکستان، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری زمینی حقائق معلوم کرنے اور درست منصوبہ بندی کو یقینی بنانے کیلئے ہوتی ہیں. اس کے علاوہ درست مردم شماری اور خانہ شماری سے قلیل مدت اور طویل المدت منصوبہ بندی کرنے میں آسانی رہتی ہے. انہوں نے کمیشنر مردم شماری پر زور دیا کہ تمام شہریوں کے درست اندراج کو یقینی بنانے اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں. گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ حالیہ مردم شماری میں نظرانداز حلقوں اور اندراج سے رہ جانے والے گھرانوں پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات اور تحفظات کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام تک پہنچا کر مقرر کردہ تاریخ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے.

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے تین شرائط:✓ مئی میں قومی اسمبلی سمیت بلوچستان او...
27/04/2023

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے تین شرائط:

✓ مئی میں قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کریں،

✓ (90 روز) آئین میں ترمیم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے استعفی واپس لینے کے ساتھ ساتھ

✓ جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائیں جائیں.

بڑی بریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا 180 ارکان نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا
27/04/2023

بڑی بریکنگ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا 180 ارکان نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Alert:

Share

Category