
11/08/2025
*کوئٹہ سٹی سرکل، ٹریفک پولیس کی من مانیاں، دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں ضبط، بااثر افراد کو خصوصی رعایت*
کوئٹہ شہر میں ٹریفک پولیس کی مبینہ بدسلوکیوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجود ان کی گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں، جبکہ بااثر شخصیات کی گاڑیاں محض ایک فون کال پر چھوڑ دی جاتی ہیں۔ متاثرہ افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے رویے میں شفافیت اور قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنایا جائے۔
نو پارکنگ زون پر کھڑی گاڑیوں کو چالان کے بجائے 115 میں ضبط کیا جانے لگا، شہری ٹریفک کے رویہ سے سخت نالاں ہیں۔
*جب سے نئے ایس ایس پی سمیع ملک نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے تب سے شہریوں کا جھینا مہال کردیا ہے۔* #