Suno Balochistan

Suno Balochistan Voice of People, Promoting Talent & Projecting Pakistan

17/09/2025

جب آپ اپنا فیصلہ بدلتے ہیں تو دماغ میں حقیقتاً کیا ہوتا ہے؟

اردو پروگرام

میزبان: سعدیہ مجید

゚viralシypシ゚viralシhtag

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، بی ایف اےوزیر اعلیٰ ب...
17/09/2025

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، بی ایف اے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے بی ایف اے کی کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔بی ایف اے کی ٹیموں نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ، کچلاک بازار اور بلیلی میں ملک شاپس و دودھ بردار گاڑیوں کی انسپیکشن کی دودھ دہی میں ملاوٹ پر 2 دکانیں سیل، غیر معیاری دودھ اور پاؤڈر سے تیار کردہ دہی کی بڑی مقدار ضبط و تلف کردی گی۔بی ایف اے نے مجموعی طور پر 31 دکانوں اور 22 دودھ بردار گاڑیوں سے 7720 لیٹر دودھ و دہی کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے240 لیٹر دودھ اور 480 کلو دہی ملاوٹ ثابت ہونے پر موقع پر تلف کر دیا گیا 11 دودھ فروش اور ایک سپلائر پر بھاری جرمانے، سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ۔صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ ملک ٹیسٹنگ مہم کے تحت دیگر اضلاع میں بھی دودھ دہی وغیرہ کے معیار کی جانچ کی جا رہی ہے۔چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

17/09/2025

پاکستان کے تعلیمی نظام کا تجزیہ: مسائل اور مواقع

اردو پروگرام

میزبان: عاشق قریشی

مہمان: عبداللہ خان اچکزئی
(پرنسپل حکومت تکنیکی ماڈل اعلی سکول کوئٹہ)

゚viralシypシ゚viralシhtag

ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغامپاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طال...
17/09/2025

ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام

پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے طالبان کے نمائندے کو پاکستان کا انتباہ پہنچایا۔ دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے، وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحا...
17/09/2025

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جب کہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

دوپہر 1 بج کر 5 منٹ پر انڈیکس 156,383.58 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 202.64 پوائنٹس یا 0.13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے

بلوچستان ریونیو اتھارٹی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس: وفاق پر انحصار کم کر کے صوبائی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا، وزیراعلی وزی...
17/09/2025

بلوچستان ریونیو اتھارٹی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس: وفاق پر انحصار کم کر کے صوبائی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا، وزیراعلی وزیراعلی سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) ایڈوائزری کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2016 سے 2025 تک کے دوران وصول شدہ محاصل کی تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں صوبے کے مالی وسائل بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو مالی خود مختاری حاصل کرنے کے لیے اپنے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ٹیکس آن سروسز کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متعدد نئے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔اجلاس میں BRA کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں بہتری کے لیے جدید تربیتی پروگرامز متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ٹیکس نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام اور ریونیو میں اضافہ کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ “بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں،” وزیر اعلیٰ نے کہا۔ “ہمیں وفاق پر انحصار کم کر کے صوبائی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا۔”وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ایڈوائزری کونسل کے اجلاسوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ ادارے کی اہداف کے مطابق کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔مزید برآں، اجلاس میں اتھارٹی کی فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ BRA جیسے اداروں کے قیام کا بنیادی مقصد صوبائی وسائل میں اضافہ ہے، اور اس ادارے کو اپنے وسائل میں خود اضافہ کرنا ہوگا۔

بلوچستان میں ای فائلنگ سسٹم متعارف، شہری موبائل یا لیپ ٹاپ پر اپنے حلقے کے منصوبوں کی پیشرفت چیک کرسکیں گے، وزیراعلی بلو...
17/09/2025

بلوچستان میں ای فائلنگ سسٹم متعارف، شہری موبائل یا لیپ ٹاپ پر اپنے حلقے کے منصوبوں کی پیشرفت چیک کرسکیں گے، وزیراعلی بلوچستان

بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای فائلنگ سسٹم متعارف، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم شفافیت، اچھی حکمرانی اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف سنگ میل ہے، نیا نظام عوام کو براہِ راست ترقیاتی منصوبوں کی مالی و فزیکل پیش رفت تک رسائی دے گا۔ نیا نظام بروقت اور درست فیصلے کرنے میں افسران کی مدد کرے گا۔ عام شہری موبائل یا لیپ ٹاپ پر اپنے حلقے کے منصوبوں کی پیش رفت چیک کرسکیں گے۔ ای فائلنگ سے پبلک سیکٹر میں ”انڈر ٹیبل“ طریقہ کار مکمل ختم ہو جائے گا۔ یہ نظام بلوچستان میں شفاف حکمرانی اور عوامی وسائل کے مو¿ثر استعمال کی ضمانت ہے۔ تمام سیکرٹریز اپنے محکموں میں ای فائلنگ نظام جلد نافذ کریں۔ کابینہ اجلاس بھی اب ڈیجیٹل ٹیبلیٹس پر ہوں گے، فیصلوں میں تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا پہلا ای فائلنگ سسٹم مکمل طور پر مقامی آئی ٹی ماہرین کی کاوش ہے۔ ای فائلنگ کے ذریعے محکمے اپنی بجٹ درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے۔ ہر مرحلے کی منظوری اور مالیاتی شفافیت واضح دستاویزی شکل میں دستیاب ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش اور ای فائلنگ ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس و بونس کا اعلان کیا۔

خضدار، فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد...
17/09/2025

خضدار، فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔ علاوہ ازیں، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس اور لیویز کا ایک، ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونی کیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کے بعد سول ہسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق  مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سو...
17/09/2025

پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح مکران کوسٹل ہائی پر جمعہ ڈیم کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو سول ہسپتال گوادر منتقل کر دیا ، جس کی شناخت حنیف ولد رسول بخش سکنہ سربندر کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے قبل حکومت نے 51 شرائط پوری کردیےذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ ت...
17/09/2025

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے قبل حکومت نے 51 شرائط پوری کردیے

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری کردی گئی ہیں اور بعض پر کام جاری ہے جبکہ پوری نہ ہونے والی شرائط کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی شرط پر عمل کیا جا چکا ہے، نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنیٰ نہ دینے کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ 26-2025 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاس کیا گیا جب کہ بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان فسکل پیکٹ کی شرط پر عمل کیا گیا، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری کے لیے پالیسی اقدامات پر کام جاری ہے، 2035 تک خصوصی اقتصادی زونز پر مراعات ختم کرنے کی شرط پر عمل کیا گیا، سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل میں کمی کی شرط میں پیشرفت ہوئی جب کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے لیے قانون سازی کی شرط پر عمل درآمد ہوگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ہائی لیول پبلک آفیشلز کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان 1.25 فیصد ایوریج پریمیئمم پر بھی عملدرآمد کیا گیا ہے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ رپورٹ کی اشاعت سمیت بعض شرائط پوری نہ ہوئیں، آئی ایم ایف نے پہلے جولائی اور پھر اگست 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ پر ایکشن پلان کی شرط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا سخت رد عمل متوقع ہے۔ دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومتیں 1.2 ٹریلین کیش سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہیں، ایف بی آر گزشتہ مالی سال 12.3 ٹریلین روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا، ایف بی آر تاجر دوست اسکیم کے تحت 50 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں بھی ناکام رہا جب کہ 10 حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترمیم کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔

16/09/2025

صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات

اتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ہمراہ تھے

صدر زرداری کا چیری آٹو کی پاکستان میں دلچسپی اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم

صدر زرداری نے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا

نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صدر زرداری

الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کیلئے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی، صدر زرداری

صدر زرداری کی چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت

پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کی تجویز

چیری آٹو کی عالمی کامیابیوں اور ٹیکنالوجی پر صدر زرداری کو بریفنگ

سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک

Address

Airport Road Quetta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category