Makkah Official tv

Makkah Official tv best islamic channel original and Real content creator

*صوبائی حکومت SBK کے کامیاب امیدواروں کے تعیناتی آڈرز سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فوری طور پر جاری کرے۔ کامیاب امیدوا...
05/12/2024

*صوبائی حکومت SBK کے کامیاب امیدواروں کے تعیناتی آڈرز سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فوری طور پر جاری کرے۔ کامیاب امیدواروں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پرہجوم پریس کانفرنس*

کوہلو ( نیوز ڈیسک ) ایس بی کے پاس امیدواروں کے ضلعی صدر میر جان مری،حافظ یوسف،عبدالرزاق مری،نصیب اللہ، میوہ خان،فضل محمد،ظفر علی و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (رجسٹرڈ) میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری 2023 کو محکمہ تعلیم کے لگ بھگ 9ہزارکے قریب گریڈ 9 تا 15 کے اساتذہ کی خالی آسامیاں ایس بی کے ذریعے مختلف اخباروں میں مشتہر کی گئیں تھی جس میں صوبہ بھر سے نوجوان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔گزشتہ سال مئی اور جون میں ٹیسٹ منعقد ہوئے جن کے نتائج کا جولائی میں اعلان ہونا تھا مگر ایک غیر متعلقہ شخص جس کا ان آسامیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا انہوں نے کرپشن اور بے قاعدگی کی بنا پر بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا جو 9 مہینے چلا لیکن وہ شخص کسی قسم کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہ کر سکا حتیٰ کہ معزز عدلیہ نے نیب کو بھی اس میں ملوث کیا اس کی تحقیقات میں بھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے لیکن اس کے باوجود عدالت عالیہ نے کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس بی کے پاس امیدواروں کے تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے ممبران نے ہائی کورٹ کے اس غیر منصفانہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا سپریم کورٹ میں یہ کیس 3 مہینے چلا۔ بالآخر 24 اپریل 2024 کو سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرکے کامیاب امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے کہ بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوڈل فارمیلیٹیز کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد ان آسامیوں کو پر کرے۔ایس بی کے پاس امیدواروں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو صاف صاف ماننے سے انکار کیا۔کبھی اسمبلی میں بحث کر نے کے بہانے تو کبھی تحقیقات کے بہانے اس معاملے کو طول دیتے رہے حکومت کی اس بدنیتی کو بھانپتے ہوئے کامیاب امیدواروں نے 3 مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔ جہاں دھرنے میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی صاحبہ تشریف لائے اوردھرنے کے شرکاء کو باور کرایا کہ آپ لوگ دھرنا ختم کریں گورنمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نتائج جاری کرتے ہوئے آپ لوگوں کے آرڈرز کرے گی جس پرامیدواروں نے دھرنا ختم کیا او

Address

Quetta Balochistan
Quetta
87300

Telephone

+923353900726

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makkah Official tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Makkah Official tv:

Share

Category