26/10/2023
بریکنگ نیوز۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایس بی کے ٹیسٹنگ سروس کے زریعے ہونیوالی محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کے حوالے سے اگلی پیشی 2 نومبر کو رکھ دی،ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کو بھی پیش ہونے کا حکم،نیب کو دی گئی انکوائری میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا،عدالت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں دیا،ایچ ای سی والوں کو سننے کے بعد عدالت حتمی فیصلہ کریگی
مورخہ 26-10-2023
محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی 9000 بھرتیوں کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،بینچ کی سربراہی جسٹس کامران ملاخیل کر رہے تھے ساتھی جسٹس اقبال کاسی تھے،آج کی پیشی میں وزیرتعلیم قادر بخش،ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی ایڈووکیٹ و ہمراہ ٹیم اور وزیربرائے قانونی امور امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ،ڈائریکٹر سکول سمیت تمام متعلقہ لوگ موجود تھے،دونوں اطراف سے ججز نے سنا،نیب نے بھی اپنی ابتدائی انکوائری عدالت میں پیش کی،جس میں ابھی تک کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی,جسٹس کامران ملاخیل نے ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کوبھی اگلی پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیدیا,تاکہ یہ معلومات حاصل کرسکے اگر ایچ ای سی یہ ٹیسٹ ہر ضلع میں انعقاد کروا سکتی ہے کہ نہیں،کتنی جلدی یا ہوسکتا ہے،ابھی باضابطہ طور پر ایچ ای سی کو کچھ نہیں دیا گیا اگلی پیشی جو کہ 2 نومبر کو رکھی گئی ہے پر پھر فریقین کو پیش ہونے کا حکم دیدیا اور ساتھ میں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت دیدی،اسکو سننے کے بعد عدالت حتمی فیصلہ کریگی کہ آگے کیا کرنا ہے،عدالت نے جو کرنا ہے جلدی کرے،امیدواران رل گئے ہیں،حکومت پہلے ہی اپر ایج 35 سال کرچکی ہے،کئی امیدواران اب زائدالعمر ہوچکے ہیں،دوردراز کے اکثر سکول بند پڑے ہیں،ہزارواں سکولوں میں صرف ایک استاد ہے،میرٹ پر تعیناتی ہر حوالےسے نیک شگون ہے مگر گزارش ہے کہ جلد از جلد سب کریں۔۔۔۔