Quetta News

Quetta News کوئٹہ نیوز ہر خبر پر نظر

15/08/2026

*سوراب: بینچہ کے مقام پر تین چھوٹی گاڑیاں اسلحے کے زور پر اغواء، فیملی کو ویرانے میں چھوڑ دیا گیا، ذرائع*

بولان — چار  دن سے گیس بند، عوام پریشانبولان میں  متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔چار  دن گزر ...
15/08/2026

بولان — چار دن سے گیس بند، عوام پریشان
بولان میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔
چار دن گزر گئے، مگر ایک عظیم قوم کے گھر چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ کئی گھروں میں بچوں کے لیے کھانا اور ناشتہ تیار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو بھوکا سلا رہی ہیں، جبکہ غریب عوام مہنگائی کے اس دور میں متبادل ایندھن خریدنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے۔
سوال یہ ہے کہ عوام آخر کب تک اس اذیت کو برداشت کریں؟
حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر سیکیورٹی کلیئرنس کا مسئلہ حل کرکے گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کریں۔ عوام کو گیس دینا کوئی احسان نہیں، ان کا بنیادی حق ہے۔

15/08/2026

"میں ایک بہت معاف کرنے والا انسان ہوں، اس لیے اگر میں آپ سے بات کرنا بند کر دوں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ واقعی حد پار کر چکے ہیں۔"

15/08/2026

"لوگوں کو ویسے ہی سمجھیں جیسے وہ ہیں, جیسا آپ سوچتے ہیں ویسے نہیں مایوسی خود ختم ہو جائے گی."

15/08/2026

چمن پاک افغان بارڈر پر ٹرانسپورٹ اور تجارت بحال کی جائے۔ بندش سے ہزاروں لوگوں کا روزگار تباہ ہو رہا ہے

15/08/2026

آپ تمام حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ براستہ سوراب خضدار چھوٹی گاڑیوں میں سفر کرنے کے قابل نہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں بحالت مجبوری بس یا سندھ روٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دے
شکریہ

15/08/2026

بولان: گیس پائپ لائن کی مرمت 5 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی۔۔۔

*بولان میں 18 انچ قطر کی متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5 روز گزرنے کے باوجود سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث شروع نہیں ہوسکا۔۔۔

*سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی اجازت نہ ملنے کے باعث امدادی و مرمتی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں۔ پائپ لائن بدھ کو دھماکے سے متاثر ہوئی تھی، جس کے باعث کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات، پشین، زیارت اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ گیس بندش اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔*

15/08/2026

*غصہ آنا فطری ہے۔ لیکن غصے میں آ کر کچھ کہہ دینا یا کر دینا، یہ ایک فیصلہ ہے، ایک انتخاب ہے، یہ مجبوری نہیں* ۔

خود پر قابو کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
اس کا مطلب یہ نہیں کہ غصے کو دبا دیں یا ظاہر ہی نہ ہونے دیں۔ اس کا مطلب ہے، غصے اور ردعمل کے درمیان ایک وقفہ پیدا کرنا

فرض کریں آپ گاڑی چلا رہے ہیں، کوئی اچانک آگے سے کاٹ کر نکل جاتا ہے۔ خون کھول اٹھتا ہے، دل چاہتا ہے ہارن بجائیں، چلائیں، یا پیچھا کریں۔ جس شخص میں خود پر قابو ہو، وہ ایک لمبی سانس لیتا ہے اور سوچتا ہے "کیا یہ اتنی بڑی بات ہے کہ میں اپنا پورا دن اور صحت اس پر خراب کروں؟" نتیجہ؟ دو منٹ میں غصہ ختم، اور دن خراب نہیں ہوا۔

بچے نے کوئی نقصان کر دیا، گلاس توڑ دیا، یونیفارم گندا کر دیا۔ ہمارا فوری ردعمل ہوتا ہے۔۔ چیخنا یا مارنا۔ جو والدین خود پر قابو رکھتے ہیں، وہ ایک سیکنڈ رکتے ہیں اور سوچتے ہیں "یہ غلطی ہے یا بچے نے جان بوجھ کر کیا؟" پھر سکون سے سمجھاتے ہیں۔ نتیجتاً بچہ ڈرتا نہیں، سیکھتا ہے۔

دماغ میں غصے کا ردعمل صرف 6 سیکنڈ تک شدید رہتا ہے۔ اگر آپ ان 6 سیکنڈز میں کچھ نہ کریں، خاموش رہیں، سانس لے لیں، تو غصے کی شدت خود ہی نیچے آنا شروع ہو جاتی ہے۔

مسئلہ غصہ نہیں، وہ 6 سیکنڈ میں کیا گیا فیصلہ ہے جو زندگی بھر کا نقصان کر سکتا ہے، ایک لفظ، ایک تھپڑ، ایک پیغام جو بعد میں واپس نہیں لیا جا سکتا۔

15/08/2026

جھل مگسی میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ، مقامی ٹھیکدار کو چار ساتھیوں اور گاڑی سمیت اغواء کرکے لے گئے

15/08/2026

پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ کو ٹکسیلا میں ق تل کردیا گیا

Address

Quetta

Telephone

+923116847124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quetta News:

Shortcuts

Share