HAJI SADIQ KHAN

HAJI SADIQ KHAN مشر_حاجی_صادق_خان_اچکزئی_👈🤍🍂
SK Zarghi ✌د وطن بیرغ به پورته په جهان کړم 🇦🇫
S💝K

کوئٹہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے محبوب چیئرمین مشر صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا عزم پر امن اور خوشحال بلوچستان ہ...
23/11/2025

کوئٹہ
مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے محبوب چیئرمین مشر صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا عزم پر امن اور خوشحال بلوچستان ہے بدقسمتی سے بلوچستان کی سیاسی قیادت نے عوام کو مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں دیا ہے مظلوم عوامی تحریک اس مایوسی میں امید کی ایک کرن ہے صوبے کے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس کے ہاؤس کوئٹہ میں بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتوں کے مایوس سنئیر کارکنوں کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر 200 سے زائد سیاسی کارکنوں نے اپنی جماعتوں کی قیادت سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ان سیاسی سرگرم کارکنوں نے سردار شادی خان عبدالواحد ایڈوکیٹ محمد ذاکر بلوچ نعیم لہڑی کی قیادت میں محبوب چیئرمین مشر صادق خان اچکزئی کی انقلابی قیادت پر بھرپور اہتمام کا اظہار کرتے ہوئے شامل ہونے کا اعلان کیا صادق خان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا منشور مظلوم عوام کی اواز ہے اور ہمارے منشور کے اہم اداف امن تعلیم صحت اور روزگار ہے ہم دیگر سیاسی قائدین کی طرح مفادات کی سیاست کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو دھوکا نہیں دیں گے اور نہ ہی ووٹ کی تذلیل کریں گے بلکہ حقیقی معنوں میں ووٹ کو عزت دیں گے ہم سب بھائی ہیں اور مایوسی کا خاتمہ کریں گے نوجوان نا امید نہ ہوں انشاءاللہ تبدیلی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ہم نہ راستے بند کریں گے بلکہ ہم راستے کھولنے والے ہیں بلوچستان کے عوام کو ذہنی غلامی سے نجات دلانے کے لیے میدان میں اتر چکا ہوں صادق خان اچکزی نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام سابقہ لوگوں کو پھر نہ ازمائیں اور یہ غلطی اس بار بلدیاتی الیکشن میں نہ دہرائیں ائیے مظلوم عوامی پارٹی کا بلدیاتی الیکشن میں ساتھ دیں اور کوئٹہ کی تقدیر بدل دیں شمولیتی تقریب سے پارٹی کے میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر وطن یار خلجی مبشر اعوان عبدالواحد ایڈوکیٹ محمد ذاکر ~بلوچ~ اور نعیم لہڑی نے خطاب کیا۔

Address

QUETTA BALOCISTAN
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAJI SADIQ KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share