28/10/2025
چمن پاک افغان باڈر پر جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو رضاکارانہ طور پر عزت و وقار کیساتھ واپس افغانستان بھیجنے کا عمل جاری ہے!
گزشتہ روز چمن پاک افغان باڈر ہولڈنگ کیمپ میں افغان شہریوں کی ایک دم رش میں اضافے کے باعث کچھ مشکلات پیش آئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع چمن حبیب احمد بنگلزئی کے درخواست پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی, آئی جی ایف سی اور ڈی جی نادرا کی جانب سے ایکشن لینے مزکورہ سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے ہدایات جاری کرنے کے بعد ان افغان شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر 40 کے قریب رجسٹریشن کاونٹرز فعال کئے گئے اور افغان شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے گئے۔
جسکے بعد افغان شہریوں کی واپسی میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور آج سہہ پہر تک چمن سرحد پر موجود تمام افغان شہریوں کو رجسٹر کرکے اپنے وطن بھیج دیئے گئے ہیں۔
اس وقت چمن ہولڈنگ کیمپ بالکل ویران ہوچکا ہے۔
اسلئے صوبے اور ملک کے دیگر حصوں سے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانیوالے افغان شہری چمن کے راستے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس وقت چمن باڈر ہولڈنگ کیمپ میں 3 ہزار سے زائد افراد کو بیک وقت رجسٹریشن کی سہولت قائم کی جاچکی ہے۔۔