The Quetta News

The Quetta News Page for Quetta people

نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانےکے لیےگرفتار کیا گیا، امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گ...
03/01/2026

نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانےکے لیےگرفتار کیا گیا، امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گا، امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے وینزویلا میں ’بڑے پیمانے پر حملہ‘ کر کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں...
03/01/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے وینزویلا میں ’بڑے پیمانے پر حملہ‘ کر کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے لیا ہے۔

03/01/2026
کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر منظور شہید تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ ایک ر...
02/01/2026

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر منظور شہید تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،
پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا

بلوچستان برفانی جنت بن گیا، نئے سال سے قبل زیارت، توبہ اچکزئی اور کان مہترزئی میں شدید برفبارییارت، توبہ اچکزئی، کان مہت...
01/01/2026

بلوچستان برفانی جنت بن گیا، نئے سال سے قبل زیارت، توبہ اچکزئی اور کان مہترزئی میں شدید برفباری

یارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری نے وادیوں اور پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ، نوشکی اور ژوب میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گر گیا

24/12/2025

نوشکی میں گزشتہ روز ہونے والے دلخراش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل جس میں تین بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھ

23/12/2025

نوشکی میں گزشتہ روز ہونے والے دلخراش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل جس میں تین بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے

21/12/2025

*بلوچستان کے شہر خضدار میں3۔3 شدت کا زلزلہ*

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

20/12/2025

بلی چور
لاکھوں کی گاڑی میں گھومنے والوں نے سٹیلا ئٹ ٹاون بلاک 3 اپواہ گرلز ہائی سکول کے سامنے سے ایک لال گاڈی والوں نے اکر ایک بچی کی بلی چوری کی جس بھی شخص نے اطلاع دی تو اسے انعام دیا جاۓ گا 03003840045

11/12/2025

بریکنگ نیوز
سابق آئی ایس آئی چیف
جنرل فیض حمید کو 14 سال
قید بامشقت کی سزا سنادی گئی

بے روزگاری اور غربت سے تنگ بلوچستان کے نوجوان گھر کا چھولہ جلانے اور بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر اس شدید سردی میں صبح 6 بج...
04/12/2025

بے روزگاری اور غربت سے تنگ بلوچستان کے نوجوان گھر کا چھولہ جلانے اور بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر اس شدید سردی میں صبح 6 بجے مستونگ سے 250 لیٹر ایرانی پیٹرول کچلاک لاتے ہیں تو راستے میں عمران خان اسکیم بلمقابل سملی کے مقام پر کچھ غنڈے اور بھتہ خور عناصر سمیع اللہ مولازئی کی سربرائی میں ان غریب پیٹرول لانے والوں سے فی موٹرسائکل 300 روپے بھتہ وصول کرتے ہیں اور نا دینے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف کچلاک پولیس اور ایف سی وینگ سے اہلیان علاقہ نے سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے کا امن وامان قائم رہے اور ریاستی اداروں کی رٹ برقرار رہے، اہلیان کچلاک

معزز جج صاحب کے بیٹے کی بڑی اور مہنگی گاڑی نے دو پڑھی لکھی لڑکیاں کچل ڈالیں۔۔لڑکا اکیلا نہ تھا، ساتھ ہم عمر لڑکی بھی تھی...
03/12/2025

معزز جج صاحب کے بیٹے کی بڑی اور مہنگی گاڑی نے دو پڑھی لکھی لڑکیاں کچل ڈالیں۔۔
لڑکا اکیلا نہ تھا، ساتھ ہم عمر لڑکی بھی تھی۔
دونوں کا ایک ایک ہاتھ مصروف تھا۔
جو ہاتھ مصروف نہیں تھے، ان میں سے ایک ہاتھ سے لڑکا ڈرائیو کر رہا تھا اور لڑکی اپنے اس ایک ہاتھ سے موبائل سے
ویڈیو بنا رہی تھی۔
یادگار لمحے ۔۔ ایسے بچے محفوظ بھی کرتے ہیں۔
وہ کسی سے کوئی ڈرتے ہیں؟
سنا ہے پولیس کو گاڑی سے
ای سگرٹس بھی ملے ہیں،
بہکا دینے والے مشروب بھی۔۔
اور کچھ خون کی حدت بڑھا دینے والی گولیاں بھی۔
سنا ہے، سڑک پر ایسی یہ نہ ایک اکیلی گاڑی تھی
اور نہ اس میں ایسا بدمست ایک ہی جوڑا تھا۔
یہ ایک پورا غول تھا ، اسی رنگ میں رنگا ہوا۔
بہکا ہوا اور بے خودی میں ڈوبا ہوا۔
وہ جو دو لڑکیاں تھیں ۔۔ جو کچلی گئیں۔۔
وہ دن کو پڑھتی تھیں اور شام کو جاب کرتی تھیں۔
یوں پڑھائی کی فیس بھرتی تھیں ۔
ایک ہی جگہ کام کرتی تھیں، سو دوست بن گئیں۔
پیسے بچانے کو ایک ہی سکوٹی پر آنے جانے لگ گئیں۔
ان میں سے ایک ڈیزائنر تھی۔۔
اس کے ڈیزائن شائد آج ہی لندن میں کہیں کسی ٹیکسٹائل کمپنی میں پسند کر لیے گئے تھے۔
آج وہ بہت خوش تھی ،اسے لگا تھا
مشقت کے دن اور مستقبل کے خواب
پورے ہونے والے تھے۔
اسی مسرت میں انھوں نے کچلے جانے سے ذرا پہلے۔۔
ایک چھوٹی سی ٹریٹ کو سیلیبریٹ بھی کیا تھا۔
سخت دن ختم ہونے والے ہیں، انھیں ایسا ہی لگا تھا۔
مگر پھر یہ سڑک پر تھیں اور
یہاں اشرافیہ کے بے لگام بچے تھے۔۔
جو ریاست کی غیر منصفانہ دولت سے خریدی گئی گاڑیوں پر
بد مست ہو چکے تھے۔
یہ ان سکوٹی سوار لڑکیوں کا نہیں تھا ،
یہ لڑکوں کے سنگ وی ایٹ میں بیٹھی لڑکیوں کا وقت تھا۔
ان کی ترنگ اور ان کے رنگ کا وقت۔
سو یہ کچلی گئیں۔۔ کچل کے سڑک پر خون کا دھبا ہوگئیں ،
محض ایک دھبہ۔۔ اور وہ سب بھاگ گئے ۔۔
ہاں ملزم پکڑا گیا، وہ بھی چھوٹ جائے گا
ضرور ،ضرور، فکر کی کوئی بات نہیں ۔
جہاں ایک عرصے سے عوام پکڑے گئے ہوں،
وہاں اشرافیہ کیسے پکڑی جا سکتی ہے؟
پولیس کسی کو ہیلمٹ کے جرم میں پکڑ کر اندر ڈال دے گی۔
قانون کے تقاضے پورے ہو جائیں گے۔
کہ یہ پاکستان ہے۔
ہمارا پیارا پاکستان ۔
ہاں بس حکومت کو چاہیے کہ اتنا ضرور خیال رکھے۔۔
جج کے بیٹے کی گاڑی پچک گئی ہے۔
عوامی فنڈ سے جلد اسے نئی گاڑی پہنچا دے۔
سکوٹی سواروں کے اٹھانے میں کہیں،
وہ گاڑی پہنچانے میں تاخیر نہ کردے۔
جج صاحب کے بیٹے کو کل شام پھر کہیں گھومنے
نکلتا ہوگا۔

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share