04/01/2024
پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کی رہائی کے بعد جیل کے سامنے سے اغوا نما گرفتاری فاشزم کی انتہاء ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ لوگ عدالتوں سے کیوں مایوس ہو تو ان کے لیے عرض ہے کہ جب عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو تو عدالتوں سے مایوسی ہزار گناہ بہتر ہے۔
منظور پشتین کی رہائی کا حکم ہائی کورٹ سے آیا لیکن عدالتی حکم کو پاؤں تلے روند کر دوبارہ گرفتار کرنا اور اس پر عدالتوں کا خاموش ہونا از خود آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔