Kachhi breaking news کچی بریکنگ نیوز

Kachhi breaking news  کچی بریکنگ  نیوز kachhi breaking news is official news page for news and daily updates.📣📣📢

31/08/2022

یہ کوئٹہ کا علاقہ سبزل روڈ ۔بلوچستان یونیورسٹی چوک ۔ارباب کرم خان روڈ ۔سارياب روڈ کا منظر ہے ۔جہا 2 دن سے صرف آج ایک گھنٹہ لائٹ فرم کیا ہے۔کاش ہم بی ائیرپورٹ روڈ یہ بازار ایریا میں ہوتے ۔یہ حال نہ وتا ۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے  ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لی...
31/08/2022

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

تصویر میں موجود کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں جو سیلاب متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے کلفٹن دو تلوار پ...
31/08/2022

تصویر میں موجود کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں جو سیلاب متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے کلفٹن دو تلوار پر واقع جے ڈی سی کے امدادی کیمپ پر شوہر کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر تحفہ میں دی جانے والی سونے کی انگوٹھی عطیہ کرنے پہنچ گئیں, خاتون کے مطابق چونکہ انکے پاس امداد کیلئیے کیش موجود نا تھا اور شوہر شہر سے باہر تھے لہاظہ متاثرین کی امداد کیلئیے انگوٹھی عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا, کراچی والو کے جزبوں کو سلام ہے جو بڑھ چڑھ کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں۔


الحمداللہ،بولان میں پیر غائب کے علاقہ میں کیسکو کےشعبہ GSOاور GSCسٹاف کی انتھک محنت اورکوششوں سے بارش اور سیلاب کی وجہ س...
31/08/2022

الحمداللہ،بولان میں پیر غائب کے علاقہ میں کیسکو کےشعبہ GSOاور GSCسٹاف کی انتھک محنت اورکوششوں سے بارش اور سیلاب کی وجہ سے گرے ہوئے132kVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں میں سے 2ٹاورز کی مرمت و تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہےجبکہ تیسرے پر کام جاری ہے اورتوقع ہے کہ جمعہ کی دوپہر تک 132kVڈبل سرکٹ پرکام مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی جسکے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی کے بعد کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام متاثرہ اضلاع کے علاقوں کو کافی ریلیف ملے گا۔⁦

سبی:- بولان پنجرہ پل اور اسکے آس پاس آج کے کام کی پیشرفت۔
31/08/2022

سبی:- بولان پنجرہ پل اور اسکے آس پاس آج کے کام کی پیشرفت۔



30/08/2022

کوئٹہ سبی قومی شاہراہ
حکومت بلوچستان کے پاس صرف دو لوڈر اور ایک ٹریکٹر ہی دستیاب ہے

خدمت عبادت ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق رنگ ونسل اور مذھب کے پروا کئے بغیر انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے دن رات...
30/08/2022

خدمت عبادت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق رنگ ونسل اور مذھب کے پروا کئے بغیر انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے دن رات محنت کی۔
اللہ تعالیٰ نے خصوصی طور پر کرم ہوا کہ دریائے ناڑی اور دریائے بولان میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلابی ریلوں سے انسانی زندگیا محفوظ رہیں۔
جبکہ سینکڑوں دیہات ملیا میٹ ہوگئے اور غریب عوام کھلے آسمان بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔
اس وقت فوری اقدامات میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق
1-روڈ-آمدورفت کی بحالی
2-میڈیکل کیمپ کی فراہمی اور
3-خوراک/راشن کی فراہمی
4-ٹینٹ/ترپال سمیت دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی پر مصروف عمل ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و مددگار ہو

کیسکو سٹاف نے بولان کے علاقہ میں132kVڈبل سرکٹ کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت و بحالی کا کام شروع کر دیاہے اور اس سرکٹ کے بحال...
29/08/2022

کیسکو سٹاف نے بولان کے علاقہ میں132kVڈبل سرکٹ کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت و بحالی کا کام شروع کر دیاہے اور اس سرکٹ کے بحال ہونے سے متاثرہ علاقوں کو ریلیف ملے گا

کور کمانڈر بلوچستان میجر جنرل آصف غفور کا آج ضلع جھل مگسی کے ایریا نوشہرہ کا دورہ جہاں پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور، ای...
29/08/2022

کور کمانڈر بلوچستان میجر جنرل آصف غفور کا آج ضلع جھل مگسی کے ایریا نوشہرہ کا دورہ جہاں پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور، ایگزیکٹو انجینئر روڈ حامد علی بنگلزئی و دیگر نے انہیں تفصیلی بریفننگ دی
اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، بابو ارشاد علی و دیگر آفسران موجود تھے

کور کمانڈر بلوچستان نے سیلاب متاثرین، تعمیرات و مواصلات کی بحالی کے لیے جلد اقدامات اٹھانے سمیت بجلی کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہر مصیبت کی گھڑی میں آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اس مشکل کھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انشاء اللہ

(بولان)۔ڈھاڈر میں دوسرے دن بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چندہ جاری ہے جس میں صوبائی رکن اسمبلی کچھی سابق صوبائی وزیر ت...
29/08/2022

(بولان)۔
ڈھاڈر میں دوسرے دن بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چندہ جاری ہے جس میں صوبائی رکن اسمبلی کچھی سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد خان رند کے فرزند میر ببرگ خان رند نے بھی چندہ والا ویب بولان کے فوکل پرسن منظور بلوچ ملاقات ویب ڈسرکٹ انٹریس گروپ ممبر طارق حسین، محمد جان،ارشادعلی میر امداد علی جسمیں سابق کونسلر میر حاجی خان جتوئی ،عبدالحئی ،ویب بولان سیلاب زدگان کیمپ کا دورہ کیا تمام صاحب حستی مخیر حضرات سے گزارش ہے سیلاب زدگان کی مدد کریں تاکہ غریبوں مدواہ ہوسکے ۔

کوئٹہ، ایل پی جی اور روٹی مہنگی فروخت کرنیوالے 34 افراد گرفتارکوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے د...
29/08/2022

کوئٹہ، ایل پی جی اور روٹی مہنگی فروخت کرنیوالے 34 افراد گرفتار

کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں اورنانبائیوں کیخلاف کاروائی کے دوران 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں اور نانبائیوں کیخلاف کارروائی عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔ کارروائی سرکی روڈ، جناح روڈ، کواری روڈ، میکانگی روڈ، علمدار روڈ اور توغی روڈ پر کی گئی، جہاں 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق شہر میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ شہر میں ایل پی جی تین سو سے سات سو روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ روٹی تیس سے پچاس روپے تک میں فروخت کی جارہی تھی



Address

Bolan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kachhi breaking news کچی بریکنگ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share