Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی

Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی, News & Media Website, Chaman pathik, Quetta.

" Journalist Can Not Be Silent "
We made this page to raise the issues of Balochistan
Dream, Believe, Achieve
Faith, Hope, Courage
Seek, Learn, Succeed 💪🏻
Explorer, Writer, Visionary, Creator, Photographer, Journalist

بی این پی اور دیگر جماعتوں کے کال پر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری، شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں
07/04/2025

بی این پی اور دیگر جماعتوں کے کال پر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری، شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں

30/03/2025

کویٹہ والوں اس عید پر بایزید خروٹی کے کولا پھاٹک والے چڑیا گھر کے سوا باقی کہی بھی جانے کی اجازت نہیں

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کمشنر حمزہ شفقت اورڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد صاحب کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ خ...
25/03/2025

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کمشنر حمزہ شفقت اورڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد صاحب کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ خان ترین نے کچلاک میں ایرانی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا

24/03/2025

کوئٹہ سے 13 روز بعد بھی اندرون ملک کے کئے ٹرین سروس معطل

کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کے انتظامات مکمل ہیں ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات

کوئٹہ: انتظار سیکورٹی کلیرنس کا ہے ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات

کوئٹہ: 26 مارچ کو وفاقی وزیر ریلویز کوئٹہ آئیں گے ،،ڈی ایس ریلویز کوئٹہ

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلویز کی زیر صدارت اجلاس کوئٹہ میں ہوگا ،ڈی ایس

کوئٹہ : اجلاس میں ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ ہوگا ،عمران حیات

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس حملے سے ریلوے کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، ڈی ایس ریلویز

24/03/2025

*اج 25 مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال* .

بی این پی 25 مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال،26 مارچ کو مظاہرے جبکہ 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

21/03/2025

محکمہ خوراک بلوچستان میں اربوں روپے کرپشن کے سہولت کار گرفتار

محکمہ خوراک میں خفیہ ادارے کی رپورٹ پر رات ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ کوئٹہ کے گوداموں سے 7 ٹرک گندم چوری کرنے والے ٹرک قبضے میں لے لیے گۓ ہیں اور تمام ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے رات کی تاریکی میں وائٹ روڈ اور سپنی روڈ پر قائم محکمہ خوراک کے گودام سے جعلی کاغذات پر کچھ کفن چور گندم نکال رہے ہیں جس کے لیے انٹیلیجنس اپریشن کیا گیا اور رات کو گوداموں کی خفیہ نگرانی شروع کی گئی گزشتہ رات نگرانی کے دوران دو ٹرک ان گوداموں میں داخل ہوئے جو بھر کر کے روانہ ہوئے۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر صدر حمزہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ کی سربراہی میں ہوا۔ اس دوران مزید 5 ٹرک ائے جس پر ان کو روکا گیا کہ آٹا کہاں لے کے جا رہے ہیں تو انہوں نے چالان پیش کیا کہ اس چالان کے تحت گندم لے جائی جا رہی ہے۔ چالان 2024 کا تھا۔ ان کو گرفتار کیا گیا دونوں گوداموں کو سیل کیا گیا تو اس دوران رات کی تاریکی میں وزیر خوراک سیکرٹری خوراک اور ڈی جی خوراک سب پہنچ گئے اور چھاپہ مارنے والے ٹیم کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی کہ یہ ان کے کام میں مداخلت ہے اور جمہوریت پر حملہ ہے قبضے میں لیے گئے ہیں ٹرکوں سے بلال فلور مل کو آٹا ارسال کیا جارہا تھا محکمہ فوڈ کے بلیک لسٹ کردہ ہیں محکمہ خوراک کے کرپٹ سیکرٹری نے اپنی جان خلاصی کرنے کے لیے دونوں گوداموں کے انچارج پر اس کا الزام لگایا ہے۔ اور سب سے خود کو لاعلمی کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ ڈرامہ بازی کرتے ہوئے گوداموں کی محل وقوع سے بے خبری کا اظہار کیا جبکہ وہ بطور ڈی جی فوڈ بھی کمالات دیکھا چکے ہیں

کاروائی کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان کو ایف آئی آر کیلئے لکھے گئے اے سی صدر اور اے سی سٹی کے خط میں لکھا گیا ہے کہ سورس رپورٹ پر کوئٹہ لیویز کے عملے کے ساتھ مل کر گندم کے تھیلوں سے لدے ٹرکوں کو روک کر چیک کیا جو مختلف فلور ملوں اور دیگر اضلاع میں لے جا رہے تھے جب ڈرائیوروں سے ٹرکوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سپنی روڈ اور وائٹ روڈ پر واقع محکمہ خوراک کے گوداموں میں لوڈ کئے گئے تھے اور جب ان سے کہا گیا کہ وہ کاغذی تھیلوں سے بھرے ہوئے تھیلوں کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے تو وہ ان ٹرکوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ بھاری بھرکم گندم کا چالان محکمہ خوراک کے دو مختلف گوداموں سے کل 2108 گندم کے تھیلے لدے ہوئے تھے جن میں سے ایک سپنی روڈ پر اور دوسرا وائیٹ روڈ پر واقع ہے ٹرک نمبرز
(1) TKF 856 (2) TKE 414 (3) NAC 328 (4) ΤΚΥ 839 (5) TKD6 (8447) TKD 577
۔ مذکورہ گندم کے تھیلے بغیر کسی جواز کے غیر قانونی طور پر اٹھائے گئے پائے گئے اس لیے ٹرکوں کو بروقت روک کر تحویل میں لے کر مزید تفتیش کے لیے اسپنی روڈ کے گودام میں لے جایا گیا۔ متعلقہ افسران جن میں جابر بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، سلیمان کاکڑ ڈائریکٹر ایڈمن، اسلم شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، علاء الدین انچارج پی آر سنٹر سپنی روڈ، عبدالمتین انچارج پی آر سنٹر سپنی روڈ اور سپروائزر سلیم کو بلا کر چالان کے بارے میں پوچھا گیا اور انہوں نے نہ تو چالان پیش کیا اور نہ ہی بیگ لوڈ کرنے کا کوئی قانونی جواز پیش کیا۔ اس سلسلے میں گوداموں میں موجود رجسٹر کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ٹرکوں میں گندم کے تھیلوں کے اجراء کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا مزید یہ کہ سٹاک لینے والے رجسٹر میں 31929 گندم کے تھیلوں کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے جبکہ گنتی کے بعد گوداموں میں اضافی تھیلے موجود نہیں تھے جن کی کل تعداد 4397 تھی۔ مذکورہ ملزمان چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے اس اقدام نے سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کا صحیح اندازہ لدے ہوئے ٹرکوں کی قیمت کے تعین کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان حکومت نے ابھی تک نئی قیمتوں یا گندم کے تھیلوں کی تقسیم کے طریقہ کار کا اعلان نہیں کیا۔ کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا نیا ریٹ 5500 ہے جبکہ پرانا ریٹ 10269 روپے تھا۔ چونکہ مذکورہ افسران مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں لہٰذا ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے بعد فوجداری مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

قلات منگچر۔ضلعی انتظامیہ کا مظائرین کے ساتھ مزاکرات جاری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ کے سربراہی میں اسسٹنٹ کم...
16/03/2025

قلات منگچر۔ضلعی انتظامیہ کا مظائرین کے ساتھ مزاکرات جاری۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ کے سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی اسسٹنٹ کمشنرقلات آفتاب احمدلاسی SHOقلات لیویز جان محمدلانگو ایڈیشنل SHO عبدالکریم مینگل SHO منگچر علی اصغر نیچاری ریڈراسسٹنٹ کمشنربابو ثناء اللہ محمدحسنی مظائرین کے ساتھ مزاکرات کررہے ہیں ۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ قلات

جعفر ایکسپریس حملے کا مین اسپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
14/03/2025

جعفر ایکسپریس حملے کا مین اسپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرین واقعے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے لیے انتہائی دشوار گزار علاقے کا انتخاب کیا گیا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمیونیکیشن سے ہمیں پتا چلا کہ ان کے درمیان خودکش بمبار بھی ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خصوصی انداز میں کارروائی کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا، فورسز نے اپنا آپریشن شروع کیا اور ضرار کے کمانڈوز انجن سے داخل ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد شہریوں کو شہید کرتے رہے تاکہ خوف پھیلا رہے، ایک فائر پہاڑ سے آیا جس سے ہمارا ضرار کا ایک جوان زخمی ہوا، پہاڑ سے فائر کرنے والے دہشت گرد کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا، دہشتگرد جو ٹرین کی سائیڈ پر موجود تھے ان کو ہلاک کیا گیا، فائنل کلیئرنس آپریشن میں دہشتگرد کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے، دہشت گرد کئی گروپوں میں تھے، دہشت گردوں نے دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا، پاکستان ایئر فورس نے آپریشن کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا، پورے آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا انہوں نے کہا کہ کچھ مسافروں نے بھاگنے کی کوشش کی تھی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی، یرغمالی جیسے ہی آگے بڑھے تو ایف سی انکے ساتھ رابطے میں آئی اور انہیں میڈیکل سہولت وغیرہ دی، پاک فوج کے اسنائپرز کی کارروائی کے بعد یرغمالیوں کو جان بچانے کا موقع ملا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاس غیر ملکی اسلحہ موجود تھا، 36 گھنٹے کے اندر ایک کامیاب ترین آپریشن کیا گیا، بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں مارا گیا، افغان دہشت گرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنائی گئیں، بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بھارتی میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا کر رکھا، دہشت گردوں کی جانب سے جاری کی گئی پروپیگنڈا ویڈیوز کو بھارتی میڈیا بار بار چلاتا رہا، بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا سے اٹھا کر پرانی ویڈیوز بھی چلائیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک ایکٹیویٹی وہاں چل رہی تھی دوسری ایکٹیویٹی بھارتی میڈیا چلا رہا تھا، اگلی اہم بات یہ تھی شام کے وقت ایک گروپ یرغمالیوں کا دہشت گرد چھوڑ دیتے ہیں، یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے یہ ہم نے چھوڑے ہیں، کچھ یرغمالیوں کو موقع ملا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو مانیٹر، انگیج اور پھر موت کے گھاٹ اتارا گیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے

*حکومت بلوچستان، محکمہ خزانہ نے عید سے قبل  تنخواہ، 24 مارچ 2025 کو ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا*
12/03/2025

*حکومت بلوچستان، محکمہ خزانہ نے عید سے قبل تنخواہ، 24 مارچ 2025 کو ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا*

11/03/2025

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے باعث سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

11/03/2025

*کوئٹہ سے ریلیف ٹرین فورسز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد لیکر سبی کیلئے روانہ ہوگئی*
زرائع

11/03/2025

Address

Chaman Pathik
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی:

Share