16/07/2025
قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں امجد علی صابری کی قوالی ٹیم کے ارکان جاں بحق ہو گئے۔ یہ قوالی گروپ ایک پروگرام کے لیے کوئٹہ جا رہا تھا۔ ویڈیو میں ان کے ساتھیوں کو غم سے نڈھال اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے نے فنکار برادری اور اہلِ علاقہ کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔