Chiltan News

Call Directions Website Contact the business

Chiltan News Chiltan News is a 24-hour news channel in Balochistan. Chiltan News brings you 24/7 Live Streaming, H

7 اکتوبر 2026 ملک نصیر احمد شاہوانی اور عتیق الرحمن شاہوانی کی کوششوں سے عمر فاروق روڈ کیچی بیگ کا 15 روز سے خراب ٹرانسف...
07/10/2026

7 اکتوبر 2026
ملک نصیر احمد شاہوانی اور عتیق الرحمن شاہوانی کی کوششوں سے عمر فاروق روڈ کیچی بیگ کا 15 روز سے خراب ٹرانسفارمر مرمت کے لیے منتقل
کوئٹہ (نماہندہ خصوصی): سریاب ٹاؤن کے علاقے عمر فاروق روڈ، کیچی بیگ میں گزشتہ 15 روز سے خراب اور بجلی کی معطلی کا سبب بننے والے ٹرانسفارمر کو بلاآخر کیسکو حکام نے اتار کر مرمت کے لیے منتقل کر دیا۔ ٹرانسفارمر کی منتقلی اور دیرینہ مسلہ کا حل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی اور عتیق الرحمن شاہوانی کی کوششوں اور کیسکو کے اعلیٰ افسران سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، عمر فاروق روڈ کیچی بیگ میں پچھلے دو ہفتوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات اور اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے، جس سے روزمرہ کے معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی تھیں۔ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما ملک نصیر احمد شاہوانی اور شہید حسیب جان یونٹ کے ممبر بلدیاتی الیکشن میں بی این پی کے ٹکٹ ہولڈر عتیق الرحمن شاہوانی نے ذاتی طور پر کیسکو حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عوامی پریشانی سے آگاہ کیا اور اس موقع پر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کیسکو سب ڈویژن سریاب کے حکام کی شدید غیر ذمہ داری، سست روی اور عوامی مسائل سے مجرمانہ عدم توجہ پر گہری برہمی اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے واضح کیا ہے کہ محکمے کی اس روش کے باعث عوام کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان رہنماؤں کی مسلسل پیروی اور دباؤ کے بعد، کیسکو کی ٹیم کرین اور خصوصی گاڑی کے ساتھ موقع پر پہنچی، جوکہ خراب ٹرانسفارمر کو اتارا اور اسے فوری مرمت کے لیے ورکشاپ منتقل کر دیا۔ کیسکو حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرانسفارمر کو جلد از جلد ٹھیک کر کے دوبارہ نصب کر دیا جائے گا۔
خراب ٹرانسفارمر کی منتقلی پر عمر فاروق روڈ کیچی بیگ کے رہائشیوں نے ملک نصیر احمد شاہوانی اور عتیق الرحمن شاہوانی کی ان مخلصانہ کوششوں اور عوامی درد رکھنے کے جذبے کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچ قومی سیاست کے عظیم و بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کے انتقا...
07/10/2026

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچ قومی سیاست کے عظیم و بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی حقوق، سیاسی شعور اور قومی جدوجہد کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی وفات بلوچ قومی سیاست اور جدوجہد کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی ایک بااصول، نظریاتی اور مخلص سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی سیاسی وابستگی اور قومی نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی فکری بصیرت، سیاسی جدوجہد اور اصولی مؤقف کے ذریعے بلوچ معاشرے میں سیاسی شعور کے فروغ اور قومی حقوق کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی نے سیاست کو ذاتی مفاد کے بجائے عوامی خدمت، قومی حقوق اور جمہوری اقدار کا ذریعہ سمجھا اور اسی اصول پر آخری دم تک کاربند رہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرحوم کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ، سیاسی رفقا اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

معروف بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر حکیم لہڑی طویل علالت کے بعد آج شام کراچی میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر حکیم لہڑی بلوچستان کی ...
07/10/2026

معروف بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر حکیم لہڑی طویل علالت کے بعد آج شام کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر حکیم لہڑی بلوچستان کی قوم پرست سیاست میں ایک نمایاں نام تھے اور کئی دہائیوں تک بلوچ قومی حقوق، سیاسی خودمختاری اور بلوچستان کے سیاسی مسائل کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرتے رہیں۔ وہ بلوچ جہدوجہد آزادی کے حامی اور ہمدرد ساتھی تھے۔

کوئٹہ لہڑی ہاؤس 07/10/26میر محمد روحیل خان ڈومکی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حاجی میر نور اللہ لہڑی  ۔محمد قاسم ...
07/10/2026

کوئٹہ لہڑی ہاؤس 07/10/26

میر محمد روحیل خان ڈومکی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حاجی میر نور اللہ لہڑی ۔محمد قاسم لہڑی۔ محمدعالم لہڑی سے میر قادربخش لہڑی کےفاتحہ خوانی کررہے ہیں

07/10/2026

ثناء درانی کی پریس کانفرنس

ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے جاتے ہوئے محافظ سمیت لاپتا ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کے ل...
07/10/2026

ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے جاتے ہوئے محافظ سمیت لاپتا
ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کے لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی بدھ کی صبح کوئٹہ سے اپنی نجی گاڑی میں گن مین کے ہمراہ پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم وہ تاحال پنجگور نہیں پہنچ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد اللہ رئیسانی سے موبائل فون پر آخری رابطہ کلغلی کے مقام پر ہوا تھا، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ان کی جانب سے منزل تک پہنچنے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ اسد اللہ رئیسانی اور ان کے گن مین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید معلومات اور صورتحال واضح ہونے کا انتظار ہے۔

مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ مکمل، محمد عرفان خلجی کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادبلوچستان میں ع...
07/10/2026

مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ مکمل، محمد عرفان خلجی کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
بلوچستان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی مکالمے، اتحاد اور جمہوری جدوجہد کو فروغ دینا ہوگا

کوئٹہ (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عرفان خلجی نے مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کی نومنتخب صوبائی کابینہ کی تکمیل پر تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی صوبائی کابینہ پر پارٹی کو بلوچستان کے موجودہ حالات میں منظم، فعال اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرنے کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت امن و امان، بے روزگاری، مہنگائی، کاروباری مشکلات، تعلیم و صحت کی ناکافی سہولیات، نوجوانوں کے مستقبل اور عوامی اعتماد سمیت متعدد چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں سیاسی جماعتوں کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کے لیے عملی سیاسی جدوجہد کرنا ہوگی۔
محمد عرفان خلجی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک کی نومنتخب صوبائی کابینہ بلوچستان کے تمام اضلاع اور مختلف طبقات تک تنظیم کو وسعت دینے، نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے، عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے اور انہیں جمہوری و آئینی انداز میں متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کی سیاست کا محور مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق، نوجوانوں کے بہتر مستقبل، روزگار، تعلیم، صحت، امن اور صوبے کی پائیدار ترقی ہے۔ بلوچستان کے موجودہ حالات میں ہماری جماعت تصادم کے بجائے سیاسی مکالمے، اتحاد، برداشت اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے نومنتخب صوبائی کابینہ پر زور دیا کہ پارٹی کی تنظیم کو یونین کونسل اور تحصیل کی سطح تک مضبوط کیا جائے، عوام سے براہِ راست رابطہ بڑھایا جائے اور بلوچستان کے ہر علاقے کے مسائل کو پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔
محمد عرفان خلجی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب صوبائی کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو سیاسی سنجیدگی، اتحاد اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کرے گی اور بلوچستان کے موجودہ حالات میں مظلوم عوامی تحریک کے سیاسی وژن اور جدوجہد کو مزید مؤثر بنائے گی۔
محمد عرفان خلجی

07/10/2026

جتک اور محمد شہی قبائل کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل؛ امن اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم

​کوئٹہ:
جتک جرگہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر حاجی میر لعل محمد جتک اور مرکزی رہنما ٹکری دوست محمد جتک کی زیرِ قیادت، روایتی قبائلی اقدار اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے جتک اور محمد شہی قبائل کے درمیان پیدا ہونے والا تنازعہ باہمی رضامندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے
​چند روز قبل دونوں قبائل کے مابین ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جس کے تصفیے کے لیے آج محمد شہی قبیلے کا ایک موثر "میڑھ" (وفد) روایتی انداز میں جتک ہاؤس پہنچا۔ اس موقع پر جتک قبیلے کے معززین نے روایتی بلوچ روایات کے عین مطابق آنے والے مہمانوں اور میڑھ کو بھرپور عزت و احترام بخشا۔
​جرگہ کے دوران دونوں فریقین کے مؤقف کو انتہائی تحمل اور سنجیدگی سے سنا گیا۔ باہمی مشاورت کے بعد تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے سلجھا لیا گیا، اور آخر میں دعائے خیر کے ساتھ دونوں قبائل کے درمیان تمام رنجشیں ختم کر کے علاقے میں امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
​اس اہم جرگہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی، جن میں نمایاں نام درج ذیل ہیں:
​نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما: حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی ​پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما: حاجی میر نور اللہ لہڑی ​قبائلی رہنما: میر اللہ بخش راہیجہ ​بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر: حاجی باسط لہڑی میر صوبدار جتک اور حاجی عظیم جتک سمیت دونوں فریقین کے افراد۔
​جرگہ کے شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ قبائلی روایات، باہمی احترام اور گفت و شنید کے ذریعے تنازعات کا پُرامن حل ہی ہمارے معاشرے میں پائیدار امن اور بھائی چارے کی اصل بنیاد ہے۔ اس اقدام کو مقامی سطح پر امن اور یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک بہت بڑا اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی: نوتال کے قریب مسافر کوچ اور رکشہ میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمیڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتا...
07/10/2026

ڈیرہ مراد جمالی: نوتال کے قریب مسافر کوچ اور رکشہ میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے علاقے میں ہوٹل کے قریب کوئٹہ سے سندھ جانے والی مسافر کوچ اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ رکشہ کی مبینہ طور پر لائٹ نہ ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد کوچ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی۔ تاہم حادثے کا ایک اہم اور تشویشناک پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مسافر کوچ کی چھت پر درجنوں افراد سوار تھے، جس کے باعث کوچ کے اچانک رکنے کے دوران چھت پر بیٹھے مسافر شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوری بعد نوتال پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کشمور کے رہائشی گل حسن ولد حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں شکارپور، رتودیرو، لاڑکانہ اور کندھ کوٹ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد شہریوں نے مسافر کوچز کی چھتوں پر گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھانے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اعلانِ ایصالِ ثوابمرحوم میر قادر بخش لہڑی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و لنگر کل 08 اکتوبر کو لہڑی ہاوس کلی لوڑکاریز...
07/10/2026

اعلانِ ایصالِ ثواب

مرحوم میر قادر بخش لہڑی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی و لنگر کل 08 اکتوبر کو لہڑی ہاوس کلی لوڑکاریزمیں اہتمام جائیگا ۔

مرحوم میر قادر بخش لہڑی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے، جو بروز جمعرات 08 اکتوبر کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

لہڑی ہاؤس کی جانب سے تمام دوست و احباب، عزیز و اقارب اور متعلقین سے پُرزور استدعا کی گئی ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرمائیں اور مرحوم کے ایصالِ ثواب میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

ترجمان لہڑی ہاؤس

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiltan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chiltan News:

Shortcuts

Share