14/09/2021
کوئٹہ
بلوچستان کے تمام طلباء تنظیموں کا اور انٹری کمیٹی کے ممبران سول سوسائٹی کا میٹنگ منعقد
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ، پشتونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری کبیر افغان ، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیرمین عالمگیر خان مندوخیل، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سماعیہ ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر اشفاق بلوچ ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر اشفاق بلوچ، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صوبائی صدر عمیر چلگری سوشل ایکٹیوسٹس شےمرید رشید،ظفر بلوچ ،اور میڈیکل انٹری اسٹوڈنٹس کے صدر رزاق بلوچ، کمیٹی کے ممبر وقار بلوچ، ثاقب بلوچ، وزیر، سلمان بلوچ ،شان بلوچ بھی شامل تھے
اجلاس میں تمام طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کل کے میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کے کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 10 بجے احتجاج کا حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینا کا اعلان
میٹنگ میں طلباء تنظیموں کے سربراہان اور انٹری کمیٹی کے ممبران نے یہ فیصلہ کیا جب تک ہمارے ڈیمانڈ کو سنا نہیں جائیں گا ہم بھرپور پی ایم سی کے خلاف سراپا احتجاج کرینگے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کے اسٹوڈنٹس کا مستقبل کا مسئلہ ہے
ہم اپیل کرتے ہیں جناب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صاحب جناب گورنر بلوچستان صاحب سے ہمارے ان ناانصافیوں کے خلاف پی ایم سی سے رپورٹ طلب کرے گزشتہ پندرہ دن سے جاری پی ایم سی کے ٹیسٹ سے بلوچستان کے 95 فیصد قابل اور زہین اسٹوڈنٹس فیل ، نااہل پی ایم سی ہمارے ساتھ اپنے تجربات کررہا ہے میڈیکل کے انٹری کے زریعہ بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ 75 آبادی کو میسر نہیں ہے ٹیسٹ کو ٹیب کے زریعہ لیا جارہا ہے جو ہمارے بلوچستان کے غریب طلبا نے زندگی میں کبھی موبائل استعمال نہیں کیا ہے وہ کہاں سے ٹیب کے زریعہ ٹیسٹ اور ٹیب کا استعمال جانتا ہے
میڈیکل اسٹوڈنٹس کمیٹی بلوچستان کے مطالبات بلوچستان اور وفاقی گورنمنٹ سے
ٹیسٹ کو منسوخ کرکے این ٹی ایس کے حوالے کیا جائے
فزیکل ٹیسٹ لیا جائے ہمیں کاربن پیپر مہیا کیا جائے
پاسنگ مارکس 50 پرنسٹ تک کیے جائیں
ایک دن میں پوری بلوچستان کا میڈیکل ٹیسٹ منعقد کیا جائے جس طرح سے این ٹی ایس نے کیا تھا
میڈیکل ٹیسٹ انٹری کے این ٹی ایس کے حوالے کیے جائیں
ال بلوچستان میڈیکل انٹری اسٹوڈنٹس